ربیع الاول تیسرا اسلامی مہینہ ہے اور یہ انتہائی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے ہم مسلمانوں کو اپنا محبوب عطا کیااور اپنی نعمتوں کی بارش فرمائی۔ آپ ﷺ کا اس دنیا میں تشریف لانا ہمارے لئے اللہ کا بہت بڑا احسان ہے۔ آپ ﷺ ہم مسلمانوں کے لئے ایک بہت انمول انعام ہے۔
جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں پر احسان کیا جب اس نے اپنے محبوب کو رسول بنا کر بھیجا۔
ماہ ربیع الاول کی بہت فضیلت ہے کیونکہ اس ماہ میں آپ ﷺ اس دنیا میں آئے اور آپ ﷺ کے نزول نے اس دنیا کے لوگوں میں انسانیت پیدا کی۔ آپ ﷺ نے ہم مسلمانوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی، انصاف اور سکون کی زندگی عطا کی۔ بعض علماء کرام کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ ہم مسلمانوں کے لئے رحمتوں، برکتوں والا اس لئے ہے

کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کا تحفہ دیا اور اپنا محبوب ہم گنہگار بندوں کے درمیان بھیجا۔اسی مہینے میں ہمیں رمضان کا تحفہ بھی ملا اور اعتکاف کی برکتیں بھی ملیں اسی مہینے میں ہمیں ایمان بھی نصیب ہوا۔آپ ﷺ کی ولاد ایک ایسی نعمت ہے کہ اس نعمت کے صدقے میں ہمیں بے حد راہنمائی ملی اور الیلۃ القدر بھی ملی۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے صدقے ہمیں بے حد نعمتیں عطا کیں۔اور کسی نعمت پر احسان نہیں جتایا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر میں تمہیں کوئی نعمت عطا کروں تو اس کی خوشی منایا کرو۔ اور فرمایا کہ اگر تم میری دی ہوئی نعمتوں کو گننا چاہو تو تم کبھی نہیں گن پاؤ گے۔ جس طرح قرآن کریم میں ہے کہ اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔

ربیع الاول اس حوالے سے بھی بے حد افضل ہے کیونکہ اس مہینے میں آپ ﷺ نے اس دنیا میں آکر ہم بیٹیوں کو عزت دلائی کیونکہ جہالت کے دور میں بیٹی ہونے پر افسوس کیا جاتا تھا۔ اور معصوم بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل و کرم سے اس مہینے میں ہم بیٹیوں کو بے حد عزت، شفقت اور محبت ملی یہاں تک کہ فرمایا۔جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے خوش ہوتا ہے تو اسے بیٹی جیسی رحمت سے نوازتا ہے۔اس مہینے کی اہمیت پر روشنی کچھ یوں ڈالئے کہ ہم لوگ کتنے خوش قسمت ہیں کہ آپ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ ﷺ وہی نبی ہیں جن کا امتی ہونا تمام انبیائے کرام ؑ کی خواہش تھی۔ خواہش بھی کیوں نہ ہوتی، روز محشر وہی تو شفاعت فرمائیں گے۔ وہی تو حوض کوثر پلائیں گے، وہی تو اپنی امت مسلمہ کو بخشوائیں گے۔ اب ہم بات کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت کا مہینہ ربیع الاول ہے۔ اس ماہ میں ہر کوئی رسول اقدس ﷺ کی ذات کو خوش کرنے کے لئے مختلف عبادات، وظائف اور اعمال کرتا ہے۔

Peer K Din ka Roza

ربیع الاول میں روزے کی فضیلت
اس کے ساتھ اس مہینے میں روزہ رکھنا بھی حد درجہ فضیلت کا باعث ہے۔ لہٰذا اگر ربیع الاول میں پیر کے دن کا روزہ رکھا جائے تو اس کی فضیلت کئی گنا مزید بڑھ جاتی ہے۔ کیوں کہ روایات کے مطابق آپ ﷺ پیر کے دن پیدا ہوئے اور آپ ﷺ پیر ہی کے دن روزہ رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک صحابی ؓ نے ان سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ پیر کے دن کیوں روزہ رکھتے ہیں؟ فرمانے لگے کہ میں پیر کے دن پیدا ہوا تھا اور پیر کے دن ہی مجھ پر قرآن پاک نازل کیا گیا۔ بعض روایات میں آیا ہے کہ اعمال اللہ کے ہاں پیر اور جمعرات کے دن پیش کئے جائیں گے۔تو کوشش کریں کہ جب اعمال اللہ کے ہاں پیش کئے جائیں تو روزے کی حالت میں پیش ہوں۔ اس لئے ماہ ربیع الاو ل میں ہر انسان کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ کم از کم پیر کے دن کا روزہ ضرور رکھے اور اس کے ساتھ دیگر عبادات، وظائف اور دعائیں بھی کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ثواب بھی حد درجہ ہوگا۔ رسول کریم ﷺ کی ذات بھی آپ سے راضی ہوجائیں گے۔ اور اس مہینے کی تمام برکتیں اور رحمتیں آپ پر اس قدر نچھاور ہوں گی کہ آپ کی تمام مشکلات بھی آسان ہوجائیں گی ان شاء اللہ۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555