ربیع الاول آقائے دوجہاں ﷺ کا مہینہ ہے اور اس ماہ سے منسوب ایسے بہت سے وظائف اور دعائیں ہیں۔ جنہیں ربیع الاول کا چاند دیکھ کر پڑھنے سے لاجواب فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس لئے آج کی ہم درود پاک کا بہت ہی شانداز وظیفہ آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ جسے آپ نے ربیع الاول کا چاند دیکھ کر پڑھنا ہے۔ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے بے شمار فوائد، برکات اور فیض آپ کو حاصل ہوگا۔ اگر کوئی شخص عرصہ دراز سے بیمارہے اور اس پر کوئی دوا اثر نہیں کر رہی تو اسے چاہیے کہ جب وہ ربیع الاول کا چاند دیکھے تو کم از کم 5 مرتبہ کوئی سا بھی درود پاک پڑھ کر پانی کے گلاس پر دم کرکے وہ پانی پی لے۔ ان شاء اللہ بیماری جتنی بھی حاوی ہو یہ چھوٹا سا عمل کرکے وہ اللہ کی بارگاہ سے اپنے لئے شفاء کی قبولیت کروالے گا۔ جن لڑکے لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہو انہیں چاہیے کہ وہ ربیع الاول کا چاند جب دیکھیں تو اس دوران 5 مرتبہ سورۂ الکوثر، 5 مرتبہ درود ابراہیمی اور 5 مرتبہ سورۂ الاخلاص تلاو ت کرکے خلوص دل کے ساتھ اللہ سے شادی میں آسانی کی دعا کریں۔ ان شاء اللہ نہ صرف شادی میں آسانی ہوگی بلکہ شادی کے اخراجات میں اللہ کی غیبی مدد بھی عطا ہوگی۔

Rabi ul awal Ka Wazifa

رزق میں تنگی کا وظیفہ
جن افراد کے رزق میں تنگی ہے یا انہوں نے کسی کا قرض ادا کرنا ہے یا کسی سے کوئی ڈوبی رقم واپس لینی ہے یا پھر کاروبار میں منافع نہیں ہورہا تو انہیں چاہیے کہ جب وہ ربیع الاول کا چاند دیکھیں تو 5 مرتبہ سورۂ القدر، 5 مرتبہ درود ابراہیمی اور3 مرتبہ سورۂ الاخلاص پڑھ کر اللہ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ رزق اتنا وسیع ہوگا اور اس میں اس قدر برکت ہوگی کہ آپ سے یہ رزق سنبھالا نہیں جائے گا۔ جن میاں بیوی کو ابھی تک اولاد کی نعمت عطا نہیں ہوئی انہیں چاہیے کہ جب وہ ربیع الاول کا چاند دیکھیں تو کم از کم 1 مرتبہ سورۂ المریم اور 5 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ سے اولاد کی دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ نیک سیرت اولاد عطا ہوگی۔جن لوگوں کی نہ گھر میں کوئی عزت ہے نہ ہی معاشرے میں ان کی کوئی عزت کرتا ہے۔ جب کہ وہ دوسروں کے ساتھ حد درجہ اچھے اور مخلص ہیں مگر ان کے خلوص اور چاہت کی کوئی قدر نہیں کرتا بلکہ جس کے ساتھ بھی وہ نیکی کرتے ہیں بدلے میں انہیں ذلت ملتی ہے تو انہیں چاہیے کہ ربیع الاول کے چاند کو جب دیکھیں تو 5 مرتبہ درود ابراہیمی اور 5 مرتبہ سبحان اللہ یامعز پڑھ کر دونوں ہتھیلیوں پر پھونک ماریں اور اپنے چہرے پر پھیر لیں۔ حتٰی الوسع کوشش کریں کہ ماہ ربیع الاول میں جس قد ر ہوسکے تو پورا مہینہ ہی اس وظیفے کو جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ ہر کوئی آپ کی عزت کرے گا اور آپ سے اپنے ذاتی معاملات میں مشورہ بھی لے گا۔ 

جن مسائل کا ہم نے یہاں ذکر کیا ہے اگر ان کے علاوہ آپ کی کوئی بھی ایسی جائز حاجت ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ ماہ ربیع الاول میں پوری ہوجائے۔ تو آپ کو چاہیے کہ ربیع الاول کا چاند دیکھتے ہوئے 5 مرتبہ سبحان اللہ یا مجیب کا ورد اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ہمراہ کریں۔ اور اس وظیفے کو ماہ ربیع الاول میں جاری رکھیں اور اللہ سے اپنی وہ جائز حاجت طلب کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے دل کی ہر نیک تمنا قبول و منظور ہوگی۔ یہی وظیفہ کوئی بھی انسان اپنی کسی بھی جائز حاجت، پریشانی، بیماری، بیروزگاری، پروموشن، گھر میں سکون، ڈپریشن سے نجات، میاں بیوی میں محبت یا پھر کسی بھی ایسے پرابلم کے لئے کر سکتا ہے۔ جس پرابلم کا وہ شکار ہواور اسے اس کا حل نہ ملتا ہو۔ ان شاء اللہ ربیع الاول کے یہ وظائف کرنے سے آپ کی زندگی میں بے حدبرکات اور رحمتوں کا نزول ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر آپ ربیع الاول کے پورے مہینے میں درود شریف کی کثرت کریں اور روزانہ بعد از نماز فجر یا نماز مغرب سورۂ الیٰسین کم از کم ایک مرتبہ تلاو ت کرنے کا معمول بنا لیں تو ان شاء اللہ آپ دیدار مصطفٰی ﷺ سے شرف یا ب ہوں گے۔ ماہرین روحانیات کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاو ل میں پڑھے جانے والے وظائف عام دنوں کی نسبت زیادہ تیزی سے دعا کی قبولیت کا باعث بنتے ہیں۔ کیونکہ اس مہینے میں پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ایک ہی ہو تا ہے اور وہ مرکز ہے رسول پاک ﷺ کو خوش کرنے اور ان کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے ذکر و اذکارکرنا۔ اورظاہر ہے کہ جب کسی محفل میں 40 افراد ایک ہی وقت میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو کسی ایک بندے کی دعا قبول ہوجائے تو سب کا بیڑا پار ہوجاتا ہے۔کیونکہ اس وقت ان سب کا مرکز 1 ہی ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح ماہ ربیع الاول میں ہر انسان کا مرکز ہے رسول اللہ ﷺ کی ذات۔ اسی نسبت سے اس ماہ میں کیا گیاچھوٹا سا نیک عمل یا وظیفہ یا دعا آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیتی ہے مگر وہ دعا جو پورے یقین اور خلوص نیت سے کی جائے نہ کہ لاپرواہی سے۔ اس لئے ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات رسول پاک ﷺ کے نعلین پاک کے صدقے میں ربیع الاول کے مہینے کی تمام برکات اور رحمتوں کا آپ پر نزول فرما ئیں آمین۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555