ماہ ربیع الاول کی فضیلت اور اہمیت تو ہم لوگوں کو پہلے ہی معلوم ہے۔اس ماہ میں چونکہ سرورکائنات ﷺ تشریف لائے ہیں۔ اس لئے ربیع الاول میں کوئی بھی عمل یا ذکر کرنے سے اللہ کی ذات بہت خوش ہوتے ہیں اور اپنے بندوں کی دعائیں اور جائز خواہشات کو پورا فرما دیتے ہیں۔ اس لئے ناظرین آج کی ویڈیو میں ہم ربیع الاول کی کچھ خاص عبادات آپ سے شیئر کرنے جار ہے ہیں۔جس سے آپ کی تمام جائز حاجات اور خواہشات پوری ہوں گی، تمام مشکلات اور پریشانیاں دو ر ہوجائیں گی ان شاء اللہ۔جب آپ ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھیں تو تین بار درود ابراہیمی اور ایک مرتبہ سورۂ الاخلاص اور ایک مرتبہ سورۂ الکوثر پڑھیں۔اس کے بعد اللہ سے دعا کریں کیونکہ اس طریقے سے مانگی گئی دعا کو اللہ کی ذات جلد قبول کرتے ہیں۔ربیع الاول کے چاند کو دیکھ کر جو شخص یا رحمن، یا رحیم کو 110 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ساتھ پڑھے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات ماہ ربیع الاول میں آسان ہوں گی۔ رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔اگر کوئی شخص ربیع الاول کے ہر جمعے کو 1000 مرتبہ پہلا کلمہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھے گا۔ ان شاء اللہ اس کی بڑی سے بڑی مشکلات آسان ہوں گی۔ اگر کوئی بیمار پڑھے گا تو بحکم خدا شفاء پائے گا۔ اگر آپ کی کوئی ایسی حاجت ہے جس کے پورا ہونے کی آپ کو بالکل امید نہیں ہے تو ہم آپ کو اس کے لئے ایک بہت ہی پر اثر وظیفہ بتارہے ہیں۔

اپنے مقصد کو ذہن میں رکھ کر درود تاج کو 21 یا 41 بار پڑھیں اور پھر اللہ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ اس وظیفہ کا فیض دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ جس کام کے ہونے کی آپ کو بالکل امید نہیں تھی۔ اللہ کی ذات اس کام میں کیسے آسانیاں پیدا فرمائیں گے ان شاء اللہ۔اس مہینے میں کی گئی ہر عبادت قبولیت کا درجہ پاتی ہے۔ ہر مانگی گئی دعا رنگ لاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو حصول اولاد کے لئے ایک ایسا بے مثال وظیفہ بتا رہے ہیں جو کہ بے اولاد میاں بیوی کریں تو ان شاء اللہ ان کو نیک سیرت اولاد عطا ہوگی۔وہ وظیفہ یہ ہے کہ ماہ ربیع الاول میں روزانہ فجر کی نماز کے بعد سورۂ المریم کی تلاوت کریں۔ ناظرین اس ماہ میں چونکہ سرور کائنات رسول اللہ ﷺ تشریف لائے ہیں۔ اس لئے اس ماہ میں کی جانے والی چھوٹی سے چھوٹی عبادت کا بھی اجر 10 گنا بڑھ جاتا ہے۔اگر کوئی شخص دئیے گئے وظائف کو ربیع الاول کے پورے مہینے میں پابندی سے کر ے گا تو اس کے پور ے سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ رزق میں بے حد وسعت ہوگی۔ نیکی کے کام کرنے سے دل کا سکون نصیب ہوگا۔ اگر کوئی شخص سورۂ توبہ کی آیت نمبر 128 کو اس پورے مہینے میں ہر روز مغرب کی نماز کے بعد پڑھے گا۔ اس پر اللہ کی خاص نظر کرم ہوگی۔ ہر غم اور پریشانی دور ہوگی۔ گناہوں کی مغفرت ہوگی۔ وہ لوگوں میں ہر دلعزیز ہوگا۔ ہر خاص و عام اس کی عزت کرنے پر مجبور ہوگا۔ اگر کوئی شخص اس ماہ میں ہر روز نماز فجر یا نماز عصر کے بعد سورۂ الرحمٰن کو محبت اور شوق سے تلاوت کرے گا تو وہ ہر جسمانی، روحانی اور نفسیاتی مرض سے نجات پائے گا۔ رزق میں برکت اور فراوانی نصیب ہوگی، اولاد تابعدار ہوگی۔ شادی میں آسانی، کاروبار میں برکت اور گھر میں سکون ہوگا ان شاء اللہ۔

لیکن اگر کوئی شخص یہ تمام وظائف اور اعمال اور دیگر عبادات پورے یقین کے ساتھ رسول پاک ﷺ سے اظہار محبت یا عقید ت کی نیت سے کرے گا تو ان شاء اللہ اسے زیار ت رسول اللہ ﷺ نصیب ہوگی۔ اللہ کا قرب عطا ہوگا۔ ظاہر ہے کہ جس انسان کو کائنات کی مالک ہستی کی زیارت نصیب ہوجائے اور قرب الٰہی عطا ہو جائے تو اسے وہ سب عطا ہوجاتا ہے جس کی وہ اللہ سے خواہش کرتا ہے۔ آپ ماہ ربیع الاول میں جو بھی وظیفہ کریں وہ پختہ یقین اور شوق سے کریں۔ان شاء اللہ آپ کو وہ سب عطا ہوگا جسے آپ ربیع الاول میں پانے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ یہی وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں دعاؤں کی قبولیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات ماہ ربیع الاول کی برکات کا آپ پر نزول فرمائیں اور آپ کے دل کی تمام نیک تمناؤں کو پورا فرمائیں آمین ثم آمین۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555