آج ہم آپ کو حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کے 9 ایسے انوکھے فائدے بتائیں گے۔ جو آپ کی زندگی سے پریشانیوں، بیماریوں اور ناکامیوں کو ختم کرکے اسے خوشیوں سے بھر دیں گے ان شاء اللہ۔ یہ تسبیح اس قدر کمال روحانی تاثیر کی حامل ہے کہ جو دنوں میں انسان کے لئے ایسے راستے کھول دیتی ہے کہ اسے کسی بھی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ یہ روحانی فیض سے بھرپور ایسی شاندار تسبیح ہے کہ جسے روزانہ 100 مرتبہ پڑھ لینے سے ہر مشکل میں اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہوگی ان شاء اللہ۔ جیسا کہ اس تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل ُ کے ترجمہ سے ہی صاف ظاہر ہے کہ اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے تو پھر کیوں نہ رحمت خداوندی اس تسبیح کو پڑھنے والے پر مہربان ہو۔ آئیے اب جان لیتے ہیں کہ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کے وہ 9 حیرت انگیز اور انوکھے فائدے کون سے ہیں جو آپ کی ہر مشکل کا فوری توڑ ہیں۔
1
اگر کوئی شخص حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کو ہر روز فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ پوری توجہ اور خلوص کے ساتھ پڑھ کر اللہ سے رزق میں برکت اور اضافے کی دعا مانگے گا تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں کبھی نہ ختم ہونے والی برکت اور فراوانی پیدا ہوگی۔
2
میاں بیو ی کے درمیان انتہائی محبت پیدا کرنے میں یہ تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کیا ہی کما ل کی روحانی تاثیر رکھتی ہے آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔ لیکن شرط ہے کہ بیوی یا شوہر میں سے جو بھی حصول محبت کے لئے یہ تبسیح پڑھے وہ پوری توجہ کے ساتھ روزانہ بعد از نماز مغرب 110 مرتبہ پڑھ کر اللہ سے اپنے ہمسفر کی محبت، توجہ اور عزت مانگے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ دنوں میں اس تسبیح سے پیدا ہونے والی محبت کا کمال دیکھیں گے اور حیران رہ جائیں گے۔
3
جس لڑکی یا لڑکے کے رشتے میں بندش ہو۔جس وجہ سے اچھے رشتے نہ آتے ہوں تو انہیں چاہیے کہ اسی تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کا نقش اپنے نام کے اعداد کے مطابق بنوا کر اپنے پاس رکھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اچھے رشتے آنا شروع ہوجائیں گے اور شادی بھی اچھے گھرانے میں طے ہوگی۔
4
اگر کوئی شخص ہائی بلڈ پریشر، ڈپریشن، شوگر یا کسی بھی ایسی بیماری کا شکار ہے جس کا ڈاکٹری علاج کروانے کے باوجود بھی اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو اسے چاہیے کہ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ تسبیح کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لے۔ روزانہ کم از کم 100 مرتبہ یہ تسبیح پڑھ کر پانی پہ دم کرے اور پی لے۔ ان شاء اللہ یہ تسبیح اپنی روحانی تاثیر سے بیماری کے اثرات کو بہت تیزی سے ختم کرتی جائے گی اور ایک وقت آئے گا کہ آپ پہلے کی طرح صحت مند اور ایکٹو ہوجائیں گے۔
5
اگر کسی انسان پر کسی حاسد نے کالا علم یا ایسی سخت بندش کروادی ہے جس کی وجہ سے اس کی زندگی میں ہر چیز الٹ ہورہی ہے۔ چاروں طرف سے بیماریوں اور پریشانیوں نے گھیر رکھا ہے تو ایسے افراد کو چاہیے کہ اسی تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کے اعداد کا نقش اپنے گھر میں لگا لے۔ ان شاء اللہ جب تک یہ نقش گھر میں موجود رہے گا تب تک کسی بھی طرح کے کالے جادو، بندش، بری نظر، حسد، جنات اور آسیب کے سایے کے بد اثرات گھر میں داخل نہیں ہوسکتے اور موجود ہ اثرات بھی ان شاء اللہ دن بدن ختم ہوتے جائیں گے۔
6
بے اولاد میاں بیوی کے لئے یہ تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ قدرت کا عظیم ترین تحفہ ہے۔یہ تسبیح روزانہ صبح و شام 110 بار پڑھ کر اللہ سے اولاد کی دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ نیک صورت اور نیک سیرت اولادعطا ہوگی۔
7
بیروزگار افراد کے لئے یہ تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ رزق کے حصول کا ایک بہترین وسیلہ ہے۔ اس تسبیح کوروزگارتلاش کرنے کے لئے جانے سے پہلے 100 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھیں۔ ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی روزی رزق کا بہترین وسیلہ ایسی جگہ سے بنے گا جہاں سے آپ کو گمان بھی نہ ہو۔
8
ایسے افراد جو خاندانی دشمنی میں گھر چکے ہیں یا انہیں کسی بھی دشمن کی جانب سے نقصان کا اندیشہ ہو تو انہیں چاہیے کہ اپنی روحانی حفاظت کے لئے اسی تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کا نقش اپنے نام کا بنوا کر اپنے پاس رکھیں تاکہ کسی بھی خطرے کی صورت میں اللہ کی ذات آپ کے لئے ڈھال بن کر دشمنوں کے حملے سے آپ کو بچا لے۔
9
جس گھر میں ہر وقت نحوست یا لڑائی جھگڑے ہوتے ہوں اس گھر کے تمام افراد یہ تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ روزانہ 100 مرتبہ اول وآخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھیں اور اس کے ساتھ اس تسبیح کا نقش بھی بنوا کر گھر میں لگائیں۔ان شاء اللہ تعالیٰ گھر میں خیرو برکت، سکون اور خوشحالی آئے گی۔
اگر ان مسائل کے علاوہ بھی آپ کی کوئی ایسی پریشانی ہے۔جس کا آپ کو حل نہیں مل رہا تو اس تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کا وظیفہ بھی روزانہ 100 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمرا ہ کریں۔ اور اس کے ساتھ اسی تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کا نقش بھی خیر و برکت اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے لئے اپنے گھر میں لگائیں۔ان شاء اللہ آپ کی ہر مشکل آسان ہوگی۔ اگر نقش بنوانا آپ کے لئے مشکل ہو تو آپ اس تسبیح حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کا نقش اپنے نام کے مطابق ہمارے روحانی ماہرین سے اپنے نام منسوب کروا کے بطور 1400 روپے ہدیہ یا عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555