ہمارے روحانی سلسلے میں جو سائلین اپنے مسائل کا روحانی حل معلوم کرنے کے لئے رابطہ کرتے ہیں۔ ان میں ایسے بے شمار سائلین بھی ہیں جو ہمیں اپنی آپ بیتی WhatsApp یا ڈاک کے ذریعے ارسال کرتے ہیں۔ جس میں وہ اپنی آپ بیتی بتاتے ہیں کہ وہ ہمارے روحانی نیٹ ورک تک کیسے پہنچے یا ان کو ہمارے سلسلے کا فیض کیسے ملا۔ یہ ہم آپ سے صرف اس لئے شیئر کر رہے ہیں کہ کیونکہ ہمارے بزرگ فرماتے ہیں کہ سب سے بڑی نیکی ہے کسی کے یقین کو مضبوط کرنا۔ ممکن ہے کہ ان سائلین کی آپ بیتی ہم آپ سے شیئر کرکے آپ کے یقین کو مضبوط کرنے میں اس قدر کامیاب ہوجائیں کہ آپ کی بھی تمام جائز دعائیں اللہ کی بارگاہ میں فوری قبولیت کا درجہ پالیں۔
آج ہم آپ کو ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے۔ جس کی خوبصورتی اس کے بالوں میں تھی۔ مگر کسی کی ایسی نظر لگی کہ اس کے بال گر گئے اور گنجا پن شروع ہوگیا۔آگے کیا ہوا؟آئیے اس کی اپنی زبانی سنتے ہیں۔
میرا نام عا لیہ ہے۔ میں لاہور کی رہائشی ہوں۔ اس وقت میری عمر 19 سال ہے۔ مجھ میں ایک ایسی بات تھی جس نے میری دوستوں کو بھی دیوانہ بنا رکھا تھا۔ آپ کو تجسس ہو رہا ہوگا کہ وہ خاص بات کیا تھی؟
میں آپ کو بتاتی چلوں کہ وہ خاص بات میرے لمبے،گھنے سلکی سیاہ بال تھے۔ جن کی لمبائی میری ٹانگوں تک تھی۔ جو میرے بال دیکھتا بس دیکھتا ہی رہ جاتا۔ہمارے کالج میں جو بھی نئی لڑکی آتی مجھے دیکھتے ہی دوستی کی خواہش کرتی کہ کسی طریقے سے مجھ سے دوستی کر سکے۔ بہت سی ایسی لڑکیاں بھی تھیں جن کو برداشت نہیں ہوتا تھا اور حسد کرتی تھیں۔
ایک دن اچانک مجھے بہت تیز بخار ہوگیا۔ میرے والدین بہت پریشان ہو گئے۔ مجھے فوراً ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ علاج کے باوجود بخار اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ٹائیفائیڈ بخار ہے آہستہ آہستہ ٹھیک ہوگا۔اس بخار کے ساتھ میرے ساتھ کچھ ایسا بھی ہوا جو میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔میرے بال بہت تیزی سے گرنا شروع ہو گئے۔سر کے بعض حصوں میں گنجا پن ظاہر ہونے لگا۔ امی جان بہت زیادہ پریشان ہوگئی۔بخار تو اتر گیا۔مگر بال جھڑنا بند نہ ہوئے۔میں نے کئی اقسام کے تیل استعمال کیے لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔میں نے کالج جانا بند کر دیا۔اس ڈر سے کہ لڑکیاں میرا مذاق اڑائیں گی۔
میری خالہ جان اسلام آباد سے میرا حال پوچھنے کے لئے لاہور آئیں۔ انہوں نے میری یہ حالت دیکھی تو پریشان ہو گئیں۔
انہوں نے فوری طور پر سیدہ روحانی ویلفیئر سے رابطہ کیا اور میرے مسئلہ کے بارے میں بتایا۔انہوں نے اس مسئلہ کے حساب سے ایک نقش بھیجا جس کو میں نے تیل والی بوتل میں ڈال کر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ اور باقاعدگی سے اسے سر پر لگاتی رہی۔اچانک ایسا معجزہ ہوا کہ میرے بال پھر سے اگنا شروع ہو گئے۔چار ماہ کے اندر میں نے اپنے بالوں میں کافی تبدیلی دیکھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرے بال اب پہلے کی طرح ہوگئے ہیں۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555