حضرت علی ؑ سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز صبح و شام 100 مرتبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ پڑھے گا وہ فقروفاقہ سے محفوظ رہے گا، رزق کے دروازے اس پرکھل جائیں گے اور اللہ تعالیٰ اس کو غنی کردے گا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی ؑ اس کا درواز ہ ہیں تواس بات سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت علی ؑ کے پاس اس چیز کا علم بھی ہے کہ ایسی کون سی دعائیں ہیں جن کے پڑھنے والے کو اللہ کی ذات غنی بنا دیتے ہیں۔ اس کے رزق میں بیش بہا اضافہ فرما کر اسے مالا مال کر دیتے ہیں۔ ان ہی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ ہے لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ۔ یہ دعا ایسی کمال روحانی تاثیر کی حامل ثابت ہوئی ہے کہ اسے روزانہ 100 مرتبہ پڑھنے والے کے رزق میں بے حد و حساب اضافہ ہوتا ہے۔ اس دعا کی بدولت ہم نے غربت و تنگدستی اور قرض میں ڈوبے ہوئے بے شمار افراد کو اللہ کی رحمت سے دنوں میں غنی ہوتے دیکھا ہے۔ اس دعا کے کمالات میں حیرت انگیز تاثیر ہے کہ یہ سالوں سے بند رزق کے دروازوں کو ایسے کھول دیتی ہے کہ اسے پڑھنے والے کی زبان بے اختیار خد ا کا شکر ادا کرنے لگتی ہے۔ یہ دعا عرصہ 10 سال سے ہم رزق کی تنگی میں مبتلاء بے شمار افراد کو پڑھنے کی تاکید کر چکے ہیں اور ان میں کوئی ایک سائل بھی ایسا نہیں ہے کہ جس نے یہ کہا ہو کہ مجھے ا س دعا کا فیض نہیں ملا۔ اللہ کی رحمت ہے کہ اس دعا کو پڑھنے والا ہر شخص رزق کی نعمت سے مالا مال ہوا ہے۔

La Ilaha Illallahul Malikul Haqqul Mubin Benefits For Rizq

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ کا تعویذ
جن افراد کے رزق میں کسی بھی طرح کی بندش ہوئی ہو تو ان کویہ دعا بطور وظیفہ روزانہ 100 مرتبہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ اسی دعا کا نقش بھی اپنے نام منسوب کروا کے حاصل کرنا چاہیے۔ ہمارے مشاہدات کے مطابق بہت سے افراد جن پر کسی حاسد نے نظر بد، جادوٹونہ یا پھر بدعملیات کے ذریعے کالے علم کی بند ش کروادی ہو تو اس صورت میں پہلے اس بندش کا توڑ ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ دعا لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ رزق میں وسعت،برکت اور اضافہ کی دعا ہے۔ لہٰذا بندش سے متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ ہمارے روحانی ماہرین کی زیر نگرانی خاص اوقات میں تیا ر کیا گیا اسی دعا لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ کا نقش حاصل کریں۔ یہ نقش چونکہ بندش سے متاثرہ ہر فرد کے نام الگ سے منسوب کیا جاتا ہے اور اسی دوران ماہرین سائل کے نام او روالدہ کے نام کو مدنظر رکھ کر اس نقش پر ہر طرح کے بدعملیات اور بری نظر کے توڑ کی پڑھائی کرتے ہیں تاکہ اس نقش میں تحریر دعا کی بدولت سائل پر رزق کے بند دروازے فوراً کھل جائیں۔ لہٰذا جن افراد کے رزق میں بندش ہے ان کے پاس اسی دعا کا نقش بھی ہو تو رحمت الٰہی سے صرف چند دنوں میں ان کے لئے غیبی رزق کے ایسے اسباب بننے لگیں گے کہ وہ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔ یہ نقش بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کریں۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555