آج ہم ایسی بہنوں کے لئے ربیع الاول میں سورۂ الیٰسین کی تلاوت کا بہت ہی زبردست روحانی عمل بتانے جارہے ہیں۔جن کی خواہش ہے کہ اللہ کی ذات انہیں ایک بہت ہی خوبصورت اور خوب سیرت بیٹا عطا فرمائیں۔آپ یقین کریں کہ ہر سال ربیع الاول میں ہم ہزاروں خواتین کو یہ عمل بتاتے ہیں اور اس کے بہت ہی حیران کن نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ سورۂ الیٰسین تو آپ عا م روٹین میں بھی تلاوت کرتے ہوں گے۔ مگر ربیع الاول کے مہینے میں ایک بارہمارے بزرگوں کے بتائے گئے طریقے کے مطابق سورۂ الیٰسین کا یہ عمل کریں۔ ان شاء اللہ آپ ہمیشہ ہمیں دعائیں دیں گے۔ یہ عمل حاملہ خواتین کے لئے بھی ہے اور جو خواتین ابھی Pregnant نہیں ہوئیں ان کے لئے بھی ہے۔ اور سورۂ الیٰسین کا یہی عمل وہ خواتین بھی ضرور کریں جو بانجھ پن کا شکار ہیں۔ ان شاء اللہ بیٹے کی خواہش رکھنے والی ہر عورت کے لئے ربیع الاول کا یہ عمل قدرت کا عظیم تحفہ ہے۔

پچھلے سال ویسے تو کئی خواتین اس عمل کی بدولت بیٹے کی نعمت سے فیض یاب ہوئی تھیں۔ لیکن ان میں سے ایک خاتون ایسی تھی جس کی پہلے 3 بیٹیاں تھیں اورربیع الاول میں جب اس نے ہمارے روحانی سینٹر میں رابطہ کیا۔ اس وقت اسی مہینے میں اس کی ڈلیوری ہونے والی تھی۔ اس خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اللہ نے پہلے بھی 3 خوبصورت بیٹیاں عطا کی ہیں جن سے مجھے بے حد محبت ہے۔ مجھے بیٹیاں بری نہیں لگتیں اور نہ ہی میرے شوہر کو کوئی اعتراض ہے مگر میرے سسرال والوں کو بیٹی ہونے پر اعتراض ہے۔ انہوں نے میرا جینا محال کر رکھا ہے۔اور ان کا کہنا ہے کہ اگر اس بار بھی بیٹی ہوئی تو وہ اس گھر میں نہیں آئے گی بلکہ وہ یا تو کسی کو دے دیں گے یا یتیم خانے بھجوا دیں گے۔ اس لئے میں اللہ سے رو رو کر دعائیں کر چکی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے اللہ مجھے ایک بیٹا دے دے تاکہ میرے جگر کا ٹکڑا اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک مجھ سے دور نہ ہو۔ ناظرین اس خاتون کی باتوں نے ہمیں بھی بہت دکھی کر دیا۔

Inshallah Beta Paida Ho ga

بیٹے کے لئیے عمل
ہمارے ماہرین نے اسے بھی بیٹے کے لئے وہی عمل بتایا جو کہ ہر سال ہم ماہ ربیع الاول میں حاملہ خواتین کو بتاتے ہیں۔ وہ عمل یہ تھا کہ اس خاتون کو سورۂ الیٰسین کا نقش اس کے نام منسوب کرکے ارسال کیا گیا جو اس نے اپنے دائیں بازو پر باندھ لیا۔ اس کے ساتھ اسے تاکید کی گئی کہ ربیع الاول میں بلاناغہ مغرب کی نماز کے بعد قبلہ رخ ہوکر سب سے پہلے 11 بار کوئی سا بھی درود پاک پڑھے اور اس کے بعد سورۂ الیٰسین کو کم از کم ایک مرتبہ تلاوت کرکے نقش پر دم کرے۔اس کے بعد شہادت کی انگلی سے اپنے پیٹ پر یہ اسم اعظم “یَامُصَّوِّرُ، یَاخَالِقُ، یَا بَارِیُ 5 مرتبہ لکھے۔

یہ عمل اس نے ڈلیوری تک روزانہ کرنا تھا۔ اسے تاکید کی گئی کہ وہ نقش ڈلیوری کے دوران بھی اس کے بازو سے مس ہی رہنا چاہیے۔اور پھر وہ وقت آگیا جب اس کی خوشی کی انتہاء نہ رہی کہ اس کی گود میں بیٹی نہیں بلکہ چاند جیسے جڑواں بیٹے تھے۔ وہ عورت خوشی سے باغ باغ ہوگئی۔ اس نے خدا کا شکر ادا کیا اور اس کے Reference سے بے شمار خواتین نے ہمارے روحانی ماہرین سے سورۂ الیٰسین کا نقش اپنے نام منسوب کروا کے حاصل کیا اور اس کے ساتھ سورۂ الیٰسین کا یہی عمل بھی کیا۔جس کے اللہ کے کرم سے 100فیصد رزلٹ آئے۔ کیونکہ ان میں بے شمار خواتین حاملہ تھیں۔ کچھ ایسی تھیں جن کا حمل ٹھہرتا ہی نہیں تھا تو ان کو سورۂ الیٰسین کے نقش کے ساتھ حمل کی حفاظت کا نقش بھی دیا گیا۔ حتٰی کہ اس میں کچھ ایسی بے اولاد خواتین بھی تھیں جن کو ڈاکٹرز جواب دے چکے تھے مگر اس خاتون کے Reference سے آنے والی تمام خواتین کو اللہ نے بیٹے ہی بیٹے عطا کئے۔ کیوں کہ اس خاتون نے ان سب کے یقین کو مضبوط کیا کہ جو عمل میں نے ربیع الاول میں کیا ہے اس کی بدولت اللہ نے مجھے2 خوبصورت بیٹے عطا کئے ہیں۔ اس لئے تم سب بھی یہی عمل کرلو میں یقین دلاتی ہوں کہ اللہ تمہیں بیٹا ضرور دے گاان شاء اللہ۔ اس بارے میں ہمارے بزرگ فرماتے ہیں کہ فیض دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے ہم صرف مسائل کا روحانی علاج بتاتے ہیں۔ اور فیض بھی انسان کو تب ہی ملتا ہے جب وہ بتائے گئے عمل کو پورے یقین سے کریں۔ ناظرین آپ بھی یہ عمل پورے یقین سے کریں۔ان شاء اللہ بیٹے کی نعمت آپ کو بھی یقینا عطا ہوگی۔ یہ نقش آپ ہم سے عہد کرکے فی سبیل اللہ بھی حاصل کرسکتے ہیں اور 1400 روپے ہدیہ ادا کرکے بھی لے سکتے ہیں ۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:  0092  323 4028555