آج ہم آپ کو 12 ربیع الاول کی شب کا ایک بہت ہی خاص اور شاندار عمل بتانے جارہے ہیں۔ جس کی بدولت ان شاء اللہ آپ کو اسی رات میں زیار ت رسول اللہ ﷺ نصیب ہوگی۔ ہم یہ بات اتنے یقین سے اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ ہمارے سلسلے کے ایک بزرگ ہیں جو ہر 12 ربیع الاول کی شب میں یہ عمل کرتے ہیں۔ انہیں 36 سال ہوگئے یہ عمل کرتے ہوئے اور ہر سال اس شب میں انہیں زیار ت رسول اللہ ﷺ نصیب ہوتی ہے۔ آپ بھی یہ عمل پورے یقین سے کریں آپ بھی زیار ت حضرت محمد مصطفی ﷺ سے شرف یا ب ہوں گے ان شاء اللہ۔ ناظرین ہمارے یہ بزرگ فرماتے ہیں کہ 36 سال سے ان کی یہ عادت ہے کہ وہ 11 ربیع الاول کوعشاء کی نمازکے بعد اپنے وظائف، ذکر و اذکار، نوافل اور دیگر عبادات کرتے ہیں۔ اس کے بعد جو اس رات کی ان کی خاص عباد ت ہے وہ یہ ہے کہ سورۂ الرحمٰن کی تلاوت اور درود شریف کی کثرت۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ انہیں انتہاء کی حد تک رسول پاک ﷺ کی زیارت کا شوق تھا کہ وہ اسی رات میں ہی سرکار دوعالم ﷺ کی زیارت سے فیض یاب ہوں۔ اسی نیت سے انہوں نے جب سورۂ الرحمن کی تلاوت کرنی شروع کی تو اس وقت تہجد کی نماز کا وقت قریب تھا۔ انہوں نے سوچا کہ سورۂ الرحمن کی تلاوت مکمل کرنے کے بعد وہ نماز تہجد ادا کریں گے اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر سرکار دوجہاں ﷺکی زیارت کی دعا کریں گے۔ پھر وہ پوری توجہ کے ساتھ سورۂ الرحمٰن کی تلاوت میں مشغو ل ہوگئے۔ اسی دوران ان پر نیند طاری ہوگئی اور وہ کسی اور ہی دنیا میں پہنچ گئے۔ انہوں نے دیکھا کہ وہ کسی بہت ہی پرانے دور میں پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر ہر طرف سکون ہی سکون ہے۔ مٹی سے بنے ہوئے گھر ہیں۔ وہ کافی دیر سوچتے رہے کہ یہ کون سی جگہ ہے لیکن انہیں کچھ سمجھ نہ آئی۔ کچھ لمحوں کے بعد انہیں لوگوں کی آواز سنائی دینے لگی کہ بھائیو آج جمعہ کے دن ہے اور رسول اللہ ﷺ تشریف لانے والے ہیں۔ جلدی جلدی صفیں بچھا لو۔یہ سن کر ان بزرگ ہستی کے جسم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ اس وقت انہیں یاد آنے لگا کہ آج تو 12 ربیع الاول کی شب ہے اور وہ سورۂ الرحمٰن کی تلاوت کررہے تھے کہ انہیں زیارت رسول اللہ ﷺ نصیب ہو۔ جیسے ہی انہیں یہ یاد آیا تو خوشی اور شکر کی ملی جلی کیفیت ان پر طاری ہوگئی۔ اسی دوران مسجد کے اندر موجود سب لوگ کھڑے ہوگئے۔ لوگ بھی دھندلے دیکھائی دے رہے تھے۔ وہ بزرگ بھی چلتے چلتے ان لوگوں کی صف میں سب سے پیچھے بہت با ادب طریقے سے کھڑے ہوگئے۔ اب سب لوگ ایک صحن نما مسجد میں صفوں پر کھڑے تھے اور برآمدے میں ایک اونچا سا منبر بنا ہوا تھا۔ اس منبر کے بائیں طرف سے اچانک روشنی آنے لگی۔ ایسا لگا کہ جیسے کسی انسان کا سایہ ہے مگر وہ سایہ سیاہ رنگ کا نہیں ہے بلکہ بہت روشن ہے۔ آہستہ آہستہ وہ سایہ قریب آتا جارہا تھا اور جو چیزیں دھندلی دیکھائی دے رہی تھیں وہ سب روشن ہونے لگی تھیں۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ مسجد میں موجود سب افراد گردنیں جھکا کر کھڑے تھے۔ اس لئے انہیں ایسا محسوس ہونے لگا کہ جیسے روشنی کی وہ کرنیں سمٹ کر منبر تک محدود ہوگئی ہیں۔ اس وقت سب نے باآواز بلند کہا اسلام و علیک یا رسول اللہ ﷺ پڑھا اور جواب میں ایک دل کو بے حد مسحرور کردینے والی آواز نے سلام کا جواب دیا۔ ایسی آواز تو زندگی میں انہوں نے کبھی نہیں سنی تھی۔ اس کے بعدکسی نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ منبر پر تشریف لے آئے ہیں۔ اسی اثناء میں رسول پاک ﷺ نے باآواز بلند فرمایا کہ اے شخص خدا نے تیری ہم سے محبت کو قبول فرما لیا ہے۔ اسی لئے آج اسی ذات پروردگار نے تجھے اپنے حبیب کے دیدار کے لئے چن لیا ہے۔ اے بندہ خدا آج خدا تجھ پر مہربان ہے۔اس لئے مانگ لے جو کچھ مانگنا ہے۔ اس پر بزرگ کہتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ کی آواز مبارک میں ہی اتنا رعب و جلال تھا کہ کچھ بولنے کی ہمت ہی نہیں تھی۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتے وہی مٹھاس بھری آواز دوبارہ آئی کہ تیری آج رات کی عبادت قبول ہوئی۔ جب تک تو زندہ ہے اس رات میں سورۂ الرحمٰن کی تلاوت کرتا رہ تجھے رب کریم اپنے حبیب سے ملاقات کا شرف بخشتا رہے گا۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد ان کی آنکھ کھلی تو وہ اسی جگہ پر موجود تھے جہاں وہ سورۂ الرحمٰن کی تلاو ت کر رہے تھے۔

Ibadat Ka Amal

عبادت کا عمل
یہی عبادت وہ ہر سال 12 ربیع الاول کی شب میں کرتے ہیں اور اس عباد ت کو کرتے ہوئے ان کو 36 سال ہوگئے ہیں۔ اللہ کی رحمت سے 36 سالوں میں انہیں 36 بار زیارت رسول اللہ ﷺ نصیب ہوچکی ہے آپ بھی اگر زیارت رسول اللہ ﷺ کا شوق رکھتے ہیں تو 12 ربیع الاول کی شب میں آپ نوافل، ذکر و اذکار، تلاوت قرآن اور دیگر وظائف کرنے کے بعد سورۂ الرحمٰن پورے یقین، پوری عقیدت اور رسول اللہ ﷺ کی زیارت کا شوق دل میں رکھ کر تلاوت کریں۔ ان شاء اللہ آپ کو بھی زیارت رسول اللہ ﷺ ضرور نصیب ہوگی۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات ماہ ربیع الاول میں آپ کی تمام جائز حاجات کو قبول و منظو رفرمائیں آمین۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555