ج کا موضوع ایک ایسی جوڑی پر ہے جن کے نام A اور Q سے شروع ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو اس جوڑی کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے رویے، زندگی کے مختلف پہلو اور ان کی ازدواجی زندگی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔
ایسے لوگ جن کے نامAسے شروع ہوتے ہیں ان میں سے زیادہ تر قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور یہ اپنی قائدانہ خوبیوں کو بروئے کار لا کر اپنی زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کرتے جس کی وجہ سے یہ ترقی کے میدان میں تھوڑا پیچھے رہ جاتے ہیں۔Aنام کے لوگ زیادہ تر Activeہوتے ہیں اور اپنے ہر کام کو وقت پر کرتے ہیں۔یہ لوگ اپنے کاموں کو اپنی پسند کے مطابق سرانجام دیتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ لوگ ان کے کام سے متاثر ہو کر ان کی تعریف کریں۔یہ لوگ کافی حد تک اپنی اس خواہش کی تکمیل میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض زیادہ Activeنہ ہونے کی وجہ سے سست روی کا شکار رہتے ہیں اور اپنے کاموں کو متعلقہ وقت پر مکمل نہیں کر پاتے۔Aنام کے لوگ زیادہ تر کامیاب Business Manثابت ہوتے ہیں اور ان پر قسمت مہربان ہوتی ہے۔لیکن جن Aنام کے لوگوں کے پاس زیادہ وسائل نہیں ہوتے وہ بھی اپنی زندگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور اپنی ذات سے منسوب ہر کام کو محنت اور لگن سے کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے یہ لوگ مطمئن زندگی بسر کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض تنگدستی کا شکار بھی رہتے ہیں مگر وہ بھی اپنی محنت سے اس صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔Aنام کے بعض لوگ دوسروں کی توجہ اپنی طرف چاہتے ہیں اور اگر انہیں نظر اندازکیا جائے تویہ اپنی خود اعتمادی کھو دیتے ہیں۔
جب کہ ایسے لوگ جن کے نام Qسے شروع ہوتے ہیں ان میں منفی سوچ اور ارادوں کو کچلنے کی طاقت ہوتی ہے۔یہ بہت اچھے سے جانتے ہیں کہ کس کام کو کس انداز سے کرنا ہے۔اگر یہ بے احتیاطی کا مظاہرہ نہ کریں تو یہ اچھے Performer ثابت ہو سکتے ہیں۔کیونکہ ان میں سے بعض اپنے کاموں کو لے کر تھوڑا بے احتیاطی کا مظاہرہ بھی کر جاتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر مشکل وقت میں خود کوسنبھالنا جانتے ہیں۔ان میں پریشانیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔یہ لوگ محنتی ہوتے ہیں اور اپنی محنت کی بنیاد پر خوشحال زندگی بسر کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی کاہلی کی وجہ سے تنگدستی کا شکار رہتے ہیں۔
اگر ہم AاورQکی جوڑی کی بات کریں تو یہ دونوں ایک دوسرے کیلئے بہت اچھے ہمسفر ثابت ہو سکتے ہیں۔اگرQنام کے مرد ہوں تو وہ اپنی Aنام کی بیویوں کے ساتھ بہت پرامن اورقابل رشک زندگی بسر کرتے ہیں۔یہ آئیڈیل ازواجی زندگی بسر کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض بیوی کو دبا کر رکھنا پسند کرتے ہیں اوران کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیوی اِن کے بنائے اصولوں کے مطابق چلے۔Aنام کی بیویاں بھی اپنے خاوند کو لے کر بہت ایماندار ہوتی ہیں۔یہ شوہر کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں مکمل تعاون کرتی ہیں۔اگر ان پر اَنا اور ضدی پن کا عنصر غالب نہ آئے تو یہ بہت خوبصورت زندگی بسر کرتی ہیں۔کیونکہ ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنی انا اور ضدی پن کی وجہ سے نقصان اٹھاتی ہیں۔اگرAنام کے مردہوں تو وہ بھی اپنی بیویوں سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔یہ لوگ ہر مشکل میں اپنی بیوی کا ساتھ دیتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض کے مزاج پر جب حاکمیت کا عنصر غالب آجائے تویہ اپنی بیوی کو دبا کر رکھتے ہیں۔جبکہQنام کی خواتین اپنی زندگی کو لے کر بہت حساس ہوتی ہیں اور اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ پرامن زندگی بسر کریں۔جس کی وجہ سے ان میں سے زیادہ تر اپنے شوہر کی خواہشات کے مطابق زندگی بسر کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض تھوڑی چالاک بھی دیکھی گئی ہیں اور کسی کی پرواہ کیے بغیر اپنے دل کی سنتی ہیں اور یہ عادت بعض مردوں کو ناپسند ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان خواتین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔
اگر A اور Qدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ’،یَاقُدُّوسُ236مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت بڑھے گی۔
یہ تھا A اورQنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتاہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555