آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن کا نام A اورPسے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ A اور Pسے شروع ہونے والے نام کے افراد خواہ میاں بیوی ہوں، بھائی بہن ہوں، کزن ہوں یا ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے اوراس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔
ایسے افراد جن کا نام Aسے شروع ہوتا ہے وہ بے حد پرکشش ہوتے ہیں۔ زندگی کے ہر معاملے میں خودمختار ہوتے ہیں اور کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتے۔ یہ ہمیشہ ان لوگوں سے مشورہ لیتے ہیں جو ذہین اور سمجھدار ہوتے ہیں۔ Aنام کی لڑکیوں کی شخصیت دوسری لڑکیوں سے منفرد ہوتی ہے۔ A نام کی لڑکیاں شرمیلی ہوتی ہیں اس کے باوجود اپنی پرکششPersonality کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ A نام کے لوگ ہر رشتے کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں۔ انہیں سفارش بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ اگر ان کے سامنے اپنا نقطہ نظر ڈائریکٹ رکھ دیا جائے تو اس چیز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔یہ لوگ محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض پیار محبت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ دوسروں کی پرواہ نہیں کرتے بس انہیں ان چیزوں کا اظہار کرنا پسند نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود پیار کے معاملے میں یہ بہت لکی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کر جاتے ہیں اور اپنی زندگی میں روک ٹوک بالکل پسند نہیں کرتے۔ ان کی زندگی کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہ اپنی ناکامی پر احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
جب کہ ایسے لوگ جن کا نام P سے شروع ہوتا ہے وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر اپنی فیملی اور اپنے رشتہ داروں کی بہت دیکھ بھال کرنے والے ہوتے ہیں اور دل و جان سے سب کی عزت کرتے ہیں۔یہ اپنیSelf Respectکو لے کے بہت Sensitive ہوتے ہیں اس لئے کوئی بھی ایسا کام نہیں کرتے جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہو۔ان میں سے اکثر ہر کام ایمانداری اور صداقت سے کرتے ہیں۔یہ لوگ اپنی ذہنی صلاحیتوں کا درست استعمال کریں توکاروباری میدان میں ترقی بہت کرتے ہیں۔P نام کے اکثر لوگوں میں بہت زیادہ Attractionپائی جاتی ہے۔یہ انتہائی عمدہ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں لیکن یہ محبت جیسے لفظ پر جلدی یقین نہیں کرتے۔بعض P نام کے لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو حالات کو اپنے حساب سے چلانے اور لوگوں پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے اپنا ہی نقصان کر بیٹھتے ہیں۔اگر یہ اس معاملے میں احتیاط سے کام لیں تو آسانی سے اس نقصان سے بچ سکتے ہیں۔کچھ P نام کے لوگ اپنی ذات کو لے کے بہت حساس ہوتے ہیں اور ہر معاملے میں خود کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگ ان سے جلدی متنفر ہو جاتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں AاورPکی جوڑی کی توP نام کے مرد پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ کوئی بھی کام کرنے میں جلد بازی نہیں کرتے بلکہ سوچ سمجھ کے فیصلہ کرتے ہیں۔ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ازدواجی زندگی بہتر سے بہتر بنائیں۔کیونکہ یہ ایک معیاری زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مگران میں کچھ کا مزاج قدرے سخت بھی دیکھا گیا ہے اسی لئے یہ اپنی بیویوں کو دبا کے رکھنا پسند کرتے ہیں۔ جبکہAنام کی خواتین بھی اپنے ساتھی کو لے کر بہت مخلص ہوتی ہیں۔یہ اپنے Life Partnerکے ساتھ بہت پرسکون زندگی بسر کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی ہوتی ہیں جواپنے شوہر کو اپنے ماتحت کرنے کی کوشش میں اپنا ہی نقصان کر بیٹھتی ہیں۔Aنام کے مرد بھی اچھے ہمسفر ثابت ہوتے ہیں۔یہ ہمیشہ ہر کام اپنےLife Partnerکے مشورے سے کرنا پسند کرتے ہیں اور کامیاب ازدواجی زندگی بسر کرتے ہیں۔ چونکہ ان میں سے بعض قدرے غصے والے ہوتے ہیں اس لئے ان پر اگر حاکمیت کا عنصر غالب آجائے توان کی شادی شدہ زندگی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جبکہ P نام کی خواتین اپنی ازدواجی زندگی کو لے کے بہت ایماندار ہوتی ہیں۔یہ خواتین اپنے ہم سفر کو کبھی دھوکا نہیں دیتیں۔ اپنا ازدواجی رشتہ ہر طرح سے نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن ان میں کچھ ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنی زندگی کے فیصلے جلد بازی میں کر لیتی ہیں۔جو ان کے لئے بعد میں مسائل کی وجہ بنتے ہیں۔
لہٰذا اگر A اور P کی جوڑی میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتی ہے۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا اَللّٰہ، یَا فَتَّاحُ555 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو ان شاء اللہ ان میں نہ صرف باہمی محبت بڑھے گی بلکہ ان کی جوڑی اللہ کی رحمت سے ایک بہترین اور آئیڈیل جوڑی ثابت ہوگی۔
یہ تھا A اور P نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555