آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ A اور l کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ اے اور آئی سے شروع ہونے والے نام کے افراد خواہ میاں بیوی ہوں، بھائی بہن ہوں، ایک دوسرے کے کزن ہوں یاایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے۔ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔
اے سے شروع ہونے والے نام کے لوگ پرکشش ہوتے ہیں۔ زندگی کے ہر معاملے میں یہ خودمختار ہوتے ہیں اور کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتے۔ یہ ہمیشہ ان لوگوں سے مشورہ لیتے ہیں جو ذہین اور سمجھدار ہوتے ہیں۔ A نام کی لڑکیوں کی شخصیت دوسری لڑکیوں سے منفرد ہوتی ہے۔ A نام کی لڑکیاں شرمیلی ہوتی ہیں اس کے باوجود اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ A نام کے لوگ مخلص ہوتے ہیں۔ انہیں سفارش بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ اگر ان کے سامنے اپنا نقطہ نظر ڈائریکٹ رکھ دیا جائے تو اس چیز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔اے نام کے لوگ جو کام کرنے کا ارادہ کرلیتے ہیں اسے ہر حال میں پوراکرکے ہی رہتے ہیں۔ یہ لوگ محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور جو ٹھان لیتے ہیں وہ کر کے ہی دم لیتے ہیں۔ یہ لوگ زندگی میں بہت جلدی ترقی کرتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ سستی اور کاہلی کی وجہ سے ترقی کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ان کی شخصیت اور اخلاق کی وجہ سے کوئی بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ دوسروں کو اپنا بنانے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔ یہ بہت اچھے لیڈر ثابت ہوتے ہیں اور ہمیشہ وہاں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں انہیں عزت اور شہرت ملتی ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کر جاتے ہیں اور اپنی زندگی میں روک ٹوک بالکل پسند نہیں کرتے۔ ان کی زندگی کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہ اپنی ناکامی پر احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
جب کہ جن کے نام I سے شروع ہوتے ہیں۔وہ بہت ہی جذباتی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ پختہ ارادوں کے مالک ہوتے ہیں۔ جس بات کو کرنے کا عزم کر لیں۔اسے ہر قیمت پر پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خوبی وعدے کی پابندی ہے۔یہ جس کسی سے بھی وعدہ کریں اسے پورا کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض لوگ اپنے وعدے پر پورا نہیں اترتے۔یہ لوگ بہت بہادر ہوتے ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت ان میں کوٹ کوٹ کے بھری ہوتی ہے۔ یہ لوگ کسی دوسرے پر انحصار نہیں کرتے۔بلکہ اپنے معاملات خود ہی سلجھاتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو بعض معاملات میں دوسروں سے تھوڑا بہت مشورہ لے لیتے ہیں۔ ان کاlevel confidence بہت اچھا ہوتا ہے اور اور زندگی کا ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ساتھ جڑے ہر رشتے سے بے لوث محبت کرتے ہیں اور ان سے بھی مخلص محبت کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ I نام کے بعض لوگوں میں یہ منفی پہلو پایا جاتا ہے کہ جب ان پر غصہ غالب آجائے تو انہیں سمجھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔یہ تھوڑے حساس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات دوسروں سے جلدی ناراض ہو جاتے ہیں۔
اگر ہم A اور I کی جوڑی کی بات کریں تو یہ ایک شاندار جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر A نام کے شوہر ہوں اور I نام کی بیویاں ہوں تو A نام کے شوہر اصول پسند اور منفرد طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ مخلص اور وفادار ہوتے ہیں۔ A نام کے مردوں میں تھوڑا بہت غصہ پایا جاتا ہے۔ ان میں سے بعض سخت طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔جو اپنے گھر کو اپنی مرضی سے چلاتے ہیں۔ جبکہ I نام کی بیویاں بہت سمجھدار ہوتی ہے اور اپنے گھر کو انتہائی عقلمندی سے چلانا جانتی ہیں اور اپنے شوہر کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہیں۔یہ بات ان کو سب سے ممتاز بناتی ہے۔ اس لیے I نام کی بیویاں A نام کے مردوں کے ساتھ ایک اچھی ازدواجی زندگی بسر کر سکتی ہیں۔ لیکن ان میں چند ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنی چالاکی سے اپنے شوہر کو دبانے کی کوشش کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر I نام کے شوہر اور A نام کی بیویاں ہوں تو ان کے مزاج میں ایک دوسرے سے محبت کرنے کا عنصر بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ کیونکہ A نام کی لڑکیاں اپنے پیار کو لے کے خود غرض ہوتی ہیں اسی طرح A نام کے شوہر بھی بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور ایک اچھا ازدواجی رشتہ قائم کرتے ہیں۔اگر یہ ایک دوسرے سے مخلص ہو کر چلیں تو خوبصورت زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات حالات کی وجہ سے جب I نام کے شوہر اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں تو ان کے رویے میں تبدیلی آجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا ازدواجی رشتہ clash کا شکار ہو جاتا ہے۔ A نام کی بعض عورتیں ضدی اور over confident ہوتی ہیں۔یہ شوہر کو اپنے ماتحت رکھنے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔جس کی وجہ سے ان کے رشتے میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اور یہ بات ان کے لیے نقصان کی وجہ بنتی ہے۔
لہذا اگر A اور I دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یا اللہ، یا حسیب 146 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو ان شاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
ناظرین یہ تھا A اور l نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555