آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ A اور H کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ اے اور ایچ سے شروع ہونے والے نام کے افراد خواہ میاں بیوی ہوں، بھائی بہن ہوں، کزن ہوں یا ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے۔ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔
جن کا نام لیٹر A سے شروع ہوتا ہے وہ لوگ بے حد دلکش ہوتے ہیں۔ زندگی کے ہر معاملے میں خودمختار ہوتے ہیں اور کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتے۔ یہ ہمیشہ ان لوگوں سے مشورہ لیتے ہیں جو ذہین اور سمجھدار ہوں۔ اے نام کی لڑکیوں کی شخصیت دوسری لڑکیوں سے قدرے مختلف ہوتی ہے۔ اے نام کی لڑکیاں شرمیلی ہوتی ہیں اس کے باوجود دوسرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ اے نام کے لوگ ہر رشتے کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں۔ انہیں سفارش بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ اگر ان کے سامنے اپنا نقطہ نظر ڈائریکٹ رکھ دیا جائے تو اس چیز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔اے نام والے لوگ محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض پیار محبت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ یہ لوگ رومانس کے معاملے میں تھوڑا بہت پیچھے ہی رہ جاتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ یہ دوسروں کی پرواہ نہیں کرتے بس انہیں ان چیزوں کا اظہار کرنا پسند نہیں ہوتا۔ ویسے تو یہ رومانٹک نہیں ہو پاتے ہیں لیکن اس کے باوجود پیار کے معاملے میں یہ بہت لکی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کر جاتے ہیں اور اپنی زندگی میں روک ٹوک بالکل پسند نہیں کرتے۔ ان کی زندگی کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہ اپنی ناکامی پر احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
جب کہ جن لوگوں کا نام H لیٹر سے شروع ہوتا ہے وہ فطری طور پر خوش اخلاق اور اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ پرسکون ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کے معاملات میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر اپنی خوشی اور اپنا غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتے۔ یہ لوگ جلد کسی پر اعتبار نہیں کرتے لیکن محبت اور خلوص کے قائل ہونے کی وجہ سے اگر انہیں کوئی متاثر کر دے تو اس پر یقین کر لیتے ہیں۔ یہ لوگ دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں اور اپنی ذات سے بڑھ کر اپنوں کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ لوگ جس شخص سے محبت کرتے ہیں اگر وہ انہیں مل جائے تو اس کی بہت قدر کرتے ہیں اور اسے ہر حال میں خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت خود دار ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں کسی کی دخل اندازی کو پسند نہیں کرتے۔ زندگی کا ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ماحول اور حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں۔ انہیں کبھی مشورے کی ضرورت پڑ جائے تو ذہین اور سمجھدار لوگوں سے مشورہ لیتے ہیں۔ایچ نام کے لوگ اپنی زندگی میں خوب پیسہ کماتے ہیں لیکن اپنے کمائے پیسے کو صرف اپنی ذات پر خرچ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض کم وسائل کی وجہ سے تنگدستی کا شکار بھی رہتے ہیں اس وجہ سے ان کے مزاج میں احساس کمتری کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ اپنی ذہانت کو ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کر پاتے۔ اکثر انہیں معاشرے میں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مزاج کا یہ منفی پہلو ان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر یہ اپنی ذہانت کو ٹھیک طریقے سے استعمال کریں تو اپنے مزاج کے اس منفی پہلو پر قابو پا سکتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں اے اور ایچ کی جوڑی کی تو اے نام کے شوہر اپنی ازدواجی زندگی میں بہت مخلص ہوتے ہیں اور اپنے رشتے کو اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں۔ لیکن اگر ان کے مزاج پر حکمرانی کا عنصر غالب آ جائے تو اپنی بیوی کو ایک محدود حد تک رکھتے ہیں جب کہ اے نام کی بیویاں خوبصورت اور جاذب نظر ہونے کی وجہ سے اپنے شوہر کی آنکھوں کا تارا ہوتی ہیں۔ ان میں سے اکثر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کو خوبصورت طریقے سے بسر کریں لیکن اے نام کی بعض بیویاں ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنی بات منوانے کے لئے اپنے شوہر کو دبا کے رکھتی ہیں۔ایچ نام کی بیویاں محبت کے معاملے میں بہت sincereہوتی ہیں۔ یہ جس کو اپنا مان لیتی ہیں اسی کی ہو کر رہتی ہیں۔ اگر اے شوہر اور ایچ بیوی ہو تو دونوں کے درمیان understandingبہت اچھی ہوتی ہے اس لیے یہ ایک بہت اچھی ازدواجی زندگی گزارتے ہیں لیکن ایچ نام کی خواتین جلد ہی دوسروں کی باتوں میں آکر بدگمان ہو جاتی ہیں اور اپنا ہی نقصان کر بیٹھتی ہیں۔ایچ نام کے شوہر محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں جب کہ اے نام کی بیویاں اپنی فیملی کو لے کر بہت possessive ہوتی ہیں اور اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلتی ہیں اور یہی بات ایچ نام کے شوہروں کو اچھی لگتی ہے۔ لیکن بعض اوقات اے نام کی بیویاں اپنے over confidence کی وجہ سے کچھ ایسی غلطیاں کر جاتی ہیں جو کہ ان کے رشتے کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔لہٰذا اگر A اور H دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا اَللّٰہ، یَا حَسِیبُ 146 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو ان شاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت بڑھے گی۔ یہ تھا A اور H نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555