آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ A اور G کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ اے اور جی سے شروع ہونے والے نام کے افراد خواہ میاں بیوی ہوں، بھائی بہن ہوں، ایک دوسرے کے کزن ہوں یا ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے۔ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔
اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔جن افراد کا نام A سے شروع ہوتا ہے وہ بہت پرکشش اور مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ ایک بار کسی کام کو کرنے کی نیت کرلیں تو اسے ہر حال میں سر انجام دیتے ہیں۔اے نام کے لوگ بہت عقلمند ہوتے ہیں۔زندگی کے ہر مسئلے کو دانشمندی سے حل کرتے ہیں۔ان کا اخلاق سب کے ساتھ اچھا ہوتا ہے۔اے نام کی لڑکیاں بہت پرکشش اورجاذب نظر ہوتی ہیں اس لیے لوگ ان کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں۔جبکہ اے نام کے لڑکے بھی اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ دوسروں کے سامنے خود کو اچھے طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اے نام کے بعض لوگ بڑے جذباتی ہوتے ہیں اس لیے کبھی کبھار جلد بازی میں فیصلے کر جاتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر دل کے صاف ہوتے ہیں اور کسی کو نقصان پہنچانے کی سوچ نہیں رکھتے۔
اے نام والی لڑکیاں زیادہ غصے والی نہیں ہوتیں مگر تھوڑی بہت ضدی ضرورہوتی ہیں۔جب کہ اے نام کے اکثر لڑکے غصے والے ہوتے ہیں۔جب یہ آپے سے باہر ہوجائیں تو نہیں دیکھتے کہ سامنے کون ہے۔مگر بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر ان میں سے بعض اپنے رویے پر شرمندہ ضرور ہوتے ہیں۔یہ بہت محنتی ہوتے ہیں اور ان کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کمزوریوں پر قابو پائیں۔یہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔مگر تھوڑی سی ناکامی پر بھی یہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ A نام کی عورت ہو یا مرد ان کی شخصیت کا یہ منفی پہلو انہیں زندگی میں آگے بڑھنے سے روک دیتا ہے۔
اگر ہم بات کریں G نام کے لوگوں کی تو یہ صرف خوبصورت ہی نہیں دل کے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر غیبت کرنے والوں اور بات کا بتنگڑ بنانے والوں سے فاصلہ رکھتے ہیں۔ان میں سے اکثر صاف دل ہوتے ہیں اور کسی کا برا نہیں چاہتے اور راست گو ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کو اکثر پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ یہ لوگ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے گریز کرتے ہیں۔اگر دوسرے لوگ ان سے اپنی زندگی کو لے کر مشورہ مانگیں تو پورے خلوص سے مشورہ دیتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر ٹھنڈے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ انہیں غصہ فوراً آتا ہے اور جلد ہی ختم ہو جاتا ہے مگر ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنہیں اگر غصہ آ جائے تو اس پر قابو پانا ان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ محبت کے معاملے میں بہت سچے ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر انہیں محبت میں بے وفائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔محبت میں ناکامی ان کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ بعض اوقات اپنی ہی محبت کے دشمن بن جاتے ہیں۔
اگر ہم اے اور جی کی جوڑی کی بات کریں تو ان میں کافی حد تک خوبیاں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔ A نام کے شوہر اپنی بیوی سے بہت زیادہ محبت اور انس رکھتے ہیں۔ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ اپنی بیوی کو خوش رکھیں اور ان کی ہر خواہش پوری کریں۔ لیکن ان میں سے کچھ مرد با اصول ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔ اے نام کی عورتیں ضدی مزاج کی مالک ہوتی ہیں۔ ان میں سے بعض ایسی ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کو دبا کے رکھنا پسند کرتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر اپنے شوہر کی فرمانبردار ہوتی ہیں۔ اگر A نام کے شوہر اور جی نام کی بیویاں ہوں تو جی نام کی بیویوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے شوہر ان سے بہت زیادہ محبت کریں۔کیونکہ یہ چاہت کی متلاشی ہوتی ہیں۔ہر سکھ دکھ میں اپنے شوہر کا ساتھ دیتی ہیں۔اگر G نام کے شوہر اور A نام کی بیویاں ہوں تو ان میں سے زیادہ تر اپنے شوہر کی بہت تابعدار ہوتی ہیں۔ اپنے شوہر کو ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ جوڑی اچھی زندگی بسر کر سکتی ہے لیکن ان میں سے بعض کے لیے اپنے ضدی پن کی وجہ سے رشتے کو نبھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اکثر جی نام کی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ جلد ہی بدگمانی کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہی رہتے ہیں۔
لہٰذا اگر A اور G دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت اور عزت کا کبھی نہ ختم ہونے والا احساس پیدا کرنا چاہتے ہیں یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یاَ اَللّٰہ، یَا غَنِیُ 1126 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو ان شاء اللہ ان کے دل میں ایک دوسرے کی ایسی محبت پیدا ہوگی جسے کوئی حاسد چاہ کربھی ختم نہیں کر پائے گا۔
یہ تھا A اور G نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتا ہے۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555