آج ہم آپ کو Yسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Yنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کا نام Y سے شروع ہوتا ہے یہ زیادہ تر اپنی ذات تک ہی محدود رہتے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر لوگ اپنے مستقبل کو لے کے بہت فکر مند رہتے ہیں۔یہ لوگ بہت کارکن ہوتے ہیں اور ہر طرح کے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس طرح کے کاموں میں حصہ نہیں لیتے۔ان کی صحبت اور دوستی دانشمند لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے۔مگر بعض تھوڑے چنچل مزاج ہونے کی وجہ سے دوست بنانے میں زیادہ احتیاط نہیں کرتے۔
ایسی خواتین جن کا نام Y سے شروع ہوتا ہے ان میں زیادہ تر خواتین خود کو عام لوگوں میں تصور نہیں کرتیں اور ان کی سوچ ہوتی ہے کہ وہ ایک Ideal Personalityہیں جس کی وجہ سے وہ ہر لحاظ سے خود کو Updateرکھتی ہیں۔ ایسی خواتین زندگی کے کسی بھی میدان میں خود کو مردوں سے کمتر نہیں سمجھتیں۔یہ زیادہ تر معاملات میں خود کو مردوں سے بڑھ کر پختہ عزائم کی مالک Considerکرتی ہیں۔ مگر یہ عادت ہرYنام کی خواتین میں نہیں پائی جاتی کیونکہ ان میں سے بعض بالکل سادہ زندگی پسندکرتی ہیں اور سادگی سے رہنا مناسب سمجھتی ہیں۔ Y نام کی زیادہ تر خواتین امید بھرے جذبات اور روشن خیالات رکھتی ہیں۔یہ خواتین سستی اور کاہلی کو ناپسند کرتی ہیں اور ایک باعمل زندگی گزارنے کی خواہش مند ہوتی ہیں اور خود کو گھر کاسربراہ تصور کرتی ہیں۔ان میں ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کا جذبہ اور حوصلہ پایا جاتا ہے جب کہ ان میں سے بعض خواتین گھریلو معاملات کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں اور ان کی ساری زندگی شوہر اور فیملی تک محدود رہتی ہے۔
Y نام کے زیادہ تر لوگ زندگی کے ہر معاملے میں دوسروں سے زیادہ اپنے دل و دماغ کی سنتے ہیں اور اپنا ہر فیصلہ خود لیتے ہیں۔یہ لوگ کسی بھی Situationمیں دوسروں کی رہنمائی لینا پسند نہیں کرتے۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے قریبی عزیزو اقارب سے مشورہ لینا پسند کرتے ہیں اور اس کے مطابق چلتے ہیں۔
Y نام کے بعض لوگوں میں حکمرانی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔گھر ہو یا کاروباری مراکز Y نام کے لوگ اپنا حکم چلانے کے خواہش مند ہوتے ہیں اوران میں کہیں نا کہیں حسد کا مادہ بھی پایا جاتا ہے یہ کسی صورت بھی اس چیز کو برداشت نہیں کر پاتے کہ کوئی ان سے آگے بڑھے اس لیے زندگی میں آنے والے تمام چیلنجز کا سامنا کھلے دل سے کرتے ہیں۔

Yنام والوں کے لئیے اسم اعظم
یہ تھاY نام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟اگرPنام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَا وَدُودُ500مرتبہ پڑھیں۔