آج ہم آپ کو Wسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

W NAme Walon Ki Nature

Wنام والوں کی نیچر
آج کے دور میں ہمارے معاشرے کے وہ لوگ جن کا نامWسے شروع ہوتا ہے زیادہ تر پختہ ارادوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ مزاج کے بہت نرم ہوتے ہیں لیکن بارعب رہنا پسند کرتے ہیں۔ Wنام کے زیادہ تر لوگ ان کاموں کو کرنے کا شوق رکھتے ہیں جن کو کرنے سے دیگر لوگ کتراتے ہیں اور ان کی اس عادت کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی اپنے مشکل کاموں میں ان کی مدد لیتے ہیں۔ یہ منفرد خوبی ہوتی تو سبWنام والوں میں ہے مگر اس کر بروئے کار وہ لاتے ہیں جو اس کو اچھے طریقے سمجھتے ہیں۔کیونکہ Wنام کے بعض لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو مشکل کام کرنے سے بے زاری محسوس ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ سستی کا شکار رہتے ہیں۔ یہ لوگ علم حاصل کرنیکی بہت خواہش رکھتے ہیں اسی لئے انہیں نئی چیزیں سیکھنے کی ایک خاص چاہت ہوتی ہے۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو علم و حکمت میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔Wنام کے لوگوں میں کمال کی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنی محنت کے دم پر آگے بڑھنے کی بہت کوشش کرتے ہیں اور ان کی یہی خوبی ان کو لوگوں کی نظر میں قابل عزت بناتی ہے۔Wنام کے افرادمیں ایک حیران کر دینے والی خوبی یہ ہے کہ ان کا دماغ اتنا تیز ہوتا ہے کہ سامنے والے کا چہرہ دیکھ کر ہی اس کا مقصد سمجھ جاتے ہیں مگر اس کمال کی خوبی کا استعمال ہر Wنام کا فرد نہیں جانتا۔ اگر کوئی ہمدردی کے دو بول، بول کر ان سے اپنا کام نکلوا لیں تویہ دوسری دفعہ ان سے محتاط رہتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنا بالکل بھی پسند نہیں کرتے ا س لئے ان کو اپنی زندگی میں بھی دوسروں کی مداخلت برداشت نہیں ہوتی۔لیکن ان میں بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو دسروں کی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں اور وہ بھی بدلے میں ان کی زندگی میں Interfairکرنے سے باز نہیں آتے۔اللہ پاک نےWنام کے زیادہ ترلوگوں کی فطرت کو منافقت جیسی برائی سے پاک رکھا ہے او یہ دوسروں کو لیکر ہمیشہ اچھا ہی سوچتے ہیں۔ان کی دریا دلی کی بات کریں تویہ اپنی مثال آپ ہیں مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن میں تھوڑا بہت کنجوسی کا عنصر پایا جاتا ہے۔یہ لوگ زیادہ تر کسی کو دھوکا نہیں دیتے اور دھوکہ دینے والوں کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے۔
اگر ہم W نام کی لڑکیوں کے بارے میں بات کریں تو یہ بھی بہت پرکشش ہوتی ہیں۔ان میں سے زیادہ تر اپنے آپ کو اتنا Perfectرکھتی ہیں کہ کوئی بھی چیز جلد ان کے معیار پر جلدی پورا نہیں اترتی لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جن کو سادگی پسند ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ سادہ رہنا پسند کرتی ہیں۔ان کو اپنی زندگی میں بدلاؤ لانا بالکل بھی پسند نہیں ہوتا اوران کی کوشش ہوتی ہے کہ جس طرح ان کی زندگی چل رہی ہے اسی طرح ہی آگے بھی چلتی رہے۔یہ ہر کام خوش اسلوبی سے کرنا پسند کرتی ہیں مگر چند ایک میں مغرورپن بھی دیکھا گیا ہے۔یہ اپنے معاملات میں کسی کی نکتہ چینی کو بالکل بھی پسند نہیں کرتیں مگر ان میں سے بعض کو دوسروں کے معاملات کے بارے میں جاننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔۔ان کی زندگی میں بہت زیادہ رکاوٹیں آتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہت جلد کامیابی نہیں ملتی۔انہیں غصہ بہت کم آتا ہے لیکن جب آجائے تو اسے قابو کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔یہ اپنے فیصلے جلد بازی میں کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھاناپڑتا ہے لیکن ان میں سے بعض عقلمندی کا مظاہرہ کرتی ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے سوجھ بوجھ سے کرتی ہیں۔یہ دوسروں سے میل جول اور موج مستی کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور خوشگوار زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

Ism E Azam

Wنام والوں کے لئیے اسم اعظم
یہ تھاWنام لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟اگرW نام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَاوَھَابُ 300مرتبہ پڑھیں۔