آج ہم آپ کو U سے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ Uنام کے افراد کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور ان کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Nature Of Letter U

Uنام والوں کی نیچر
وہ افراد جن کا نا مUسے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر کی فطرت اللہ پاک نے حوصلہ افزاء اور پر امید بنائی ہے۔یہ لو گ زیادہ تر ہر چیز سے اچھی امیدیں وابستہ رکھتے ہیں اور ان کی یہی امید اکثر رنگ لے آتی ہے۔مگر پرامید رہنا Uنام کے ہر فرد کے اختیار میں نہیں۔ان میں یہ خوبیاں پائی ضرور جاتی ہیں مگر اِن پرقائم رہنا سب کے بس کی بات نہیں۔کیونکہ بعض اوقات Uنام کے لوگ مشکل سے گھبرا کر مایوس ہو جاتے ہیں۔Uنا م کے لوگوں کی سب سے اہم خوبی ان کی ملنساری اوردوسروں سے بہت دلکش طریقے سے ملنا ہے۔یہ خوبی ان کو معاشرے میں ہر دل عزیز بناتی ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جوملنساری تو دور کی بات ہے دوسروں سے زیادہ بات چیت کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتے بس اپنی دنیا میں مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تخلیقی منصوبہ بندی کرتے ہیں جس کی بدولت یہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔یہ زیادہ تر اپنے منصوبوں کو لے کر دوسروں سے کچھ نہیں چھپاتے بلکہ اپنے عزیزو اقارب سے کھل کر بیان کرتے ہیں۔مگر یہ عادتUنام کے سب لوگوں میں نہیں پائی جاتی کیونکہ ان میں سے بعض کی سوچ ہوتی ہے کہ اگر وہ یہ منصوبہ ہرکسی کو بتا دیں گے تو ان کیلئے نقصان کا باعث بنے گا۔اس لئے یہ دوسروں کو اپنا راز دا ر بنانے سے گریز کرتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر نرم مزاج ہوتے ہیں اور ہر لحاظ سے معاشرے میں امن اور سکون سے چلتے ہیں۔لیکن Uنام کے لوگوں کے ساتھ برا سلوک کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ ایسی باتیں اپنے دل میں رکھ لیتے ہیں۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ لوگ انتقامی ہیں بلکہ جلدی معاف نہیں کرتے۔مگر Uنام کے افراد کی اس عادت کو بعض لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن بعض ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ان میں زیادہ تر کے پاس کافی نالج ہوتا ہے اس لئے یہ اچھی گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں۔
اس خوبی کی بنا پر لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے نالج کو ٹھیک طریقے سے استعمال کرنا نہیں جانتے جس کی وجہ سے یہ لوگوں سے زیادہ گفتگو نہیں کرتے۔ان میں سے بعض تھوڑی لالچی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔کیونکہ ان کو زیادہ سے زیادہ چیزوں کا مالک بننے کا شوق ہوتا ہے۔لیکن جب ان کو دوسرے خود غرض کہتے ہیں تویہ سمجھ نہیں پاتے کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ خود کو ہر لحاظ سے Perfectسمجھتے ہیں اور یہی چیز ان کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔لیکن یہ عادت سب میں نہیں ہوتی کیونکہ ان میں بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن میں لالچ نام کی چیز ہی نہیں اور ہمیشہ دوسروں کیلئے جیتے ہیں،ان کا خیال رکھتے ہیں اور بے لوث ان کی مدد کرتے ہیں۔

Uنام والوں کے لئیے اسم اعظم
اگر Uنام کے لوگ اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کی ان کا ہر خاص وعام میں چرچا ہو تو روزانہ یہ اسم اعظم یَاتَوَّابُ409 مرتبہ پڑھیں۔انشاء اللہ آپ کی ہر مشکل حل ہو جائے گی اوررزق میں اضافہ ہو گا۔
یہ تھا U نام کے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟