آج ہم آپ کو T سے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ T نام کے افراد کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور ان کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Tنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کا نام T سے شروع ہوتا ہے وہ قدرتی طور پر مضبوط ارادوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ان پر اللہ پاک کی خصوصی رحمت ہوتی ہے کہ یہ لوگ جب کسی Field میں نکل جاتے ہیں تو انہیں ضرور کامیابی ملتی ہے۔یہ اپنا ہر کام Perfect طریقے سے کرتے ہیں اور ان کا یہی Talentانہیں ترقی کے میدان میں بہت آگے لے کے جاتا ہے۔یہTalentہر Tنام کے فرد میں پایا جاتا ہے مگر اس کا ٹھیک طریقے سے استعمال سب کو کرنا نہیں آتا۔کیونکہ ان میں سے بعض اپنے ارادوں کی مضبوتی کو بروئے کار نہیں لاتے اس لئے ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان میں سے زیادہ تر اپنی عزت نفس کو لے کے حساس ہوتے ہیں اس لئے کسی کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتے۔کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ کسی کے معاملات میں دخل اندازی کرنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض اس بات کا علم ہونے کے باوجود دوسروں کی باتوں میں دخل اندازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو اکثر ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ان میں سے زیادہ تر اپنی ذات تک محدود رہتے ہیں اس لئے بعض اوقات لوگ انہیں گھمنڈی سمجھ لیتے ہیں۔
T نام کے زیادہ تر لوگوں میں دوہری شخصیت کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کبھی کبھی ان کا رویہ لوگوں کے ساتھ اتنا اچھا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں ہنس مکھ سمجھ لیتے ہیں کیونکہ یہ اپنے اردگرد کا ماحول بہت خوشگوار بنا دیتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ اتنی ہنسی مذاق کرتے ہیں کہ اِس وقت اُن کا ایک الگ ہی روپ دیکھنے کو ملتا ہے اور کبھی کبھار ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے کہ ان سے بات کرنے سے پہلے لوگ ان کے Responseکا سوچتے ہیں کہ ان کاReaction کیسا ہو گا۔Tنام کے زیادہ تر لوگ پیار کے معاملے میں بڑے محتاط ہوتے ہیں اوراپنے دل کی بات کا اظہار جلدی نہیں کرتے لیکن جس کو اپنا ہمسفر بنا لیتے ہیں اس کے ساتھ انتہائی مخلص ہو کے چلتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو دوسروں سے کھل کر بات کرتے ہیں۔Tنام کے لوگ غصے کے تھوڑے تیز ہوتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو کہ حالات کے مطابق بعض اوقات درگزر کر جاتے ہیں۔

Tنام کے زیادہ تر لوگوں میں ایک کمال کی خوبی یہ دیکھی گئی ہے کہ یہ زیادہ عرصہ تک بے وجہ فارغ نہیں بیٹھتے یہ لوگ خود کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھنا پسند کرتے ہیں۔یہ خوبی ہوتی تو سب T نام والوں میں ہے مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جواپنی اس خوبصورت عادت کو اپنے اند رہی کہیں دبا کر بیکاربیٹھ جاتے ہیں اور یہی بات ان کیلئے مالی مسائل کی وجہ بنتی ہے۔ان میں سے زیادہ تر کی عادت چیزوں کو لے کر بہت متجسس ہوناہے اس لئے یہ لوگ جب بھی کوئی نئی چیز دیکھ لیں تو اس کے بارے میں جاننے کی بہت
کوشش کرتے ہیں۔مگر یہ عادتTنام کے سب لوگوں میں نہیں پائی جاتی کیونکہ ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو دوسروں کی باتوں کو لیکر زیادہ دھیان نہیں دیتے۔ان میں سے زیادہ تر اچھے کردار کے مالک ہوتے ہیں اور تمام رشتوں کو عزت اور ادب سے جھک کر نبھاتے ہیں مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو ہر جگہ پر اپنی بات منوانے کی سوچ رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان سے جڑا ہر رشتہ ان کے ماتحت رہے۔ان کی یہی عادت ان کے لئے اکثر مسائل کی وجہ بنتی ہے۔

Tنام والوں کا اسم اعظم
لہٰذا اگر Tنام کے لوگ اپنی شخصیت میں نکھار لانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر جگہ ان کی عزت وقدر کی جائے تو روزانہ یہ اسمِ اعظم یَامُقسِطُ209پڑھیں۔
T کے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟