آج ہم آپ کو Sسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Nature Of Letter S

Sنام والوں کی نیچر
ایسے افراد جن کا نام Sسے شروع ہوتا ہے ان کی شخصیت میں قدرت نے اتنی خوبصورتی رکھی ہے کہ لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔شخصیت کی یہ خوبصورتی تو Sنام کے تمام مرد و خواتین میں پائی جاتی ہے لیکن اس سے فائدہ کوئی کوئی اٹھانا جانتا ہے۔Sنام کے زیادہ تر لوگ اپنی صحت کا کافی خیال رکھتے ہیں لیکن اکثر اپنیCare کرنے پر زیادہ توجہ نہیں بھی دیتے۔اگر ان خواتین کی بات کی جائے جن کا نام S سے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر کو اللہ نے خوبصورت اداؤں سے نوازا ہے۔لیکن اگر ان میں سے کوئی خوبصورت نہ بھی ہو، مگرطبیعت کے کے لحاظ سے نازک ضرور ہوں گی۔
قدرت نے Sنام کے زیادہ تر لوگوں کو ہنس مکھ بنایا ہے اور اپنی اسی خوبی کی بنا پر یہ لوگوں میں بہترین شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔مگریہ خوبی ہر Sنام کے مردو خواتین میں نہیں ہے کیونکہ جب ان کی بارعب طبیعت غالب آجائے تو یہ زیادہ تر ہنس مکھ دکھائی نہیں دیتے۔ان کے کردار کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ لوگ زیادہ تر خود پر انحصارکرتے ہیں اور اپنے بل بوتے پر زندگی میں آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں۔یہ خوبی تقریباً ہوتی توSنام کے ہرفرد میں ہے مگر اس کو بروئے کار لانا ان میں سے کسی کسی کام ہوتا ہے۔کیونکہ ان میں سے اکثر خود انحصاری والی اس خوبی کواستعمال نہیں کرتے جسکی وجہ سے ان کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے میں پریشانی پیش آتی ہے۔
ان میں سے زیادہ تر Sنام کے لوگ فطرتًا اپنی زندگی میں کوئی نہ کوئی حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دینے کی چاہت رکھتے ہیں اور کافی حد تک کامیاب ہو بھی جاتے ہیں۔
اگر ہم Sنام کی خواتین کی بات کریں تو جہاں یہ گھریلو زندگی کو کافی اہمیت دیتی ہیں اور جی جان سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتی ہیں وہیں بعضSنام کی خواتین گھریلو معاملات سے زیادہ Professional Fieldکو ترجیح دیتی ہیں اور کاروباری میدان میں آگے بڑھنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔یہی بات ان کے لئے معاشرتی تنقید کی وجہ بھی بنتی ہے۔خاص طور پر یہ خواتین آس پاس کی ساری خبریں رکھنا پسند کرتی ہیں۔ابSنام کے لوگوں کی اس عادت کو بعض لوگ ان کی خوبی سمجھتے ہیں اور بعض خامی۔
Sنام کے لوگ پیار ااور محبت کے معاملے میں کافی حدتک مخلص ثابت ہوتے ہیں اورجس سے محبت کرتے ہیں اس کا دل سے ساتھ نبھاتے ہیں اور یہی بات ان کے کردار کی خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہے۔لیکن Sنام کے بعض لوگ پیار اور محبت سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اکثر رشتوں میں پیار کی خوبصورتی پیدا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔اس کے علاوہ Sنام کے بعض مرد تھوڑے ضدی اور غصے والے بھی ہوتے ہی جس کی وجہ سے ان کو اپنی ازدواجی زندگی میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح بعض S نام کی خواتین ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنے شوہر پر غالب آنے کی کوشش کرتی ہیں اس کوشش کی وجہ سے اپنی ازدواجی زندگی میں ہم آہنگی پیدا نہیں کر پاتیں۔
بعضSنام کے افراد کافی ہوشیار بھی ہوتے ہیں۔انہیں جہاں سے علم و حکمت کی بات ملے یہ حاصل کر لیتے ہیں۔یہ زندگی کے ہر مرحلے میں ثابت قدم رہتے ہیں اور حالات کو اپنے مطابق سازگار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ہوشیار اورسمجھدار ہونے کا عنصرتوتمامSنام کے لوگوں میں پایا جاتا ہے مگر اپنی اس خوبی کا استعمال کم افراد ہی کرتے ہیں۔

Ism E Azam

Sنام کے لوگوں کے لئیے اسم ا عظم
یہ تھا Sنام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟اگر Sنام کے لوگ اپنی تمام صلاحیتوں کو پہچان کر عمل میں لانا چاہتے ہیں تواس اسم اعظم کا وظیفہ روزانہ کریں۔کسی بھی نماز کے بعد یہ اسم اعظم یَا سِمِیعُ300مرتبہ پڑھیں۔اس کی مدد سے نہ صرف آپ کے اندر چھپی خوبیاں سامنے آئیں گی بلکہ اللہ کی رحمت سے قدرتی طور پر ان میں نکھار بھی پیدا ہوگا۔اس کے علاوہ غصے اور ضدی پن میں بھی کمی ہو گی۔اللہ کی طرف سے غیبی مدد کے ذریعے رزق کی فراوانی ہو گی اورآپ باعزت بھی ہوں گے ان شاء اللہ۔