ماہ رجب میں جمعہ کے دن سورئہ الاخلاص پڑھنے کی فضیلت
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ماہ رجب میں جمعہ کے دن جس نے سورۂ الاخلا ص پڑھ لی اسے کون سے فوائد حاصل ہو ں گے۔ نیز آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ سورۂ الاخلاص کو اگر روزانہ تلاوت کرنے کا معمول بنا لیا جائے تو اس سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ روایات کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ماہ رجب میں سورۂ الاخلاص کے 10 ہزار مرتبہ یا 1 ہزار مرتبہ یا 100 مرتبہ پڑھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ نیزیہ روایت بھی ہے کہ ماہ رجب میں جمعہ کے روز جو شخص 100 مرتبہ سورۂ الاخلاص پڑھے گا تو قیامت میں اس کے لئے ایک خاص نور ہوگا جو اسے جنت کی طرف لے جائے گا۔
رجب میں سورئہ الاخلاص روزانہ پڑھنے کے فضائل
ناظرین سورۂ الاخلاص کو روزانہ تلاوت کرنے کی فضیلت میں رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر تم بستر پر آکر یعنی (سونے سے پہلے) سورۂ الفاتحہ اور سورۂ الاخلاص پڑھ لو تو موت کے علاوہ ہر چیز سے امان میں آجاؤ گے۔ناظرین ویسے تو سورۂ الاخلاص روزانہ تلاوت کرنے کا بے حد اجروثواب ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے کسی خاص مقصد کے لئے سورۂ الاخلاص کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو چند ایک وظائف ہم آپ سے شیئر کر رہے ہیں۔
رجب میں سورئہ الاخلاص کا شادی کے لئے وظیفہ
اگر کوئی بھائی یا بہن سورۂ الاخلاص کا وظیفہ شادی میں آسانی کے لئے کرنا چاہے تو ہر نماز کے بعد سورۂ الاخلاص 5 مرتبہ اور سورۂ المزمل کم از کم 1 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ہمراہ روزانہ تلاوت کریں۔ ان شاء اللہ 41 روز میں بہترین رشتہ میسر آئے گا۔
رجب المرجب میں سورئہ الاخلاص کا بیماریوں سے شفا کا وظیفہ
سورۂ الاخلاص کا وظیفہ بیماریوں سے شفاء کے لئے بہت ہی مجرب ہے۔ اگر کوئی ایسا بیمار فرد جس پر کوئی بھی میڈیسن اثر نہیں کرتی تو اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔اور سورۂ الاخلاص کو روزانہ صبح و شام 11 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ تلاوت کرنے کے بعد پانی پر دم کر کے پی لیں۔ ان شاء اللہ بحکم خدا سورۂ الاخلاص کی کمال روحانی تاثیر کی برکت سے مریض جلد شفاء پائے گا۔
رجب میں سورئہ الاخلاص کا وظیفہ میاں بیوی میں محبت
شوہر بیوی سے یا بیو ی شوہر سے محبت اور عزت پانا چاہے تو سورۂ الاخلاص کو مشک، عنبر اور عرق گلاب کی سیاہی سے نوچندی جمعرات کو نقش کی صورت میں تحریر کر لیں۔ اور پھر اسی نقش پر روزانہ 5 مرتبہ سورۂ الاخلاص اور 5 مرتبہ سورۂ طہٰ پارہ نمبر 16 کی آیت نمبر 39 کا آخری حصہ تلاوت کرکے دم کریں۔ وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔
میاں بیوی میں محبت کی دعا
آیت مبارکہ: وَاَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّی ج وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ۔
ترجمہ: اور موسٰی! میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی اور اس لئے کہ تم میرے سامنے پرورش پاؤ۔
ان شاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے11 روز میں میاں بیوی ایک دوسرے کی شدید محبت میں گرفتار ہوجائیں گے۔
رجب میں سورئہ الاخلاص کا وظیفہ ہر حاجت کے لئے
اگرسورۂ الاخلاص کو ہر نماز کے بعد 5 مرتبہ تلاوت کر لیا جائے تو اللہ کی رحمت سے ہرجائز حاجت پوری ہوتی ہے۔الغرض سورۂ الاخلاص کا وظیفہ کسی بھی جائز مقصد میں کامیابی کے حصول کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ مگر ماہ رجب میں جمعہ کے روز سورۂ الاخلاص کو بتائے گئے طریقے کے مطابق تلاوت کرنا بھی بے حد افضل ہے۔
دعا
ہمار ی دعا ہے کہ اللہ کی ذات سورۂ الاخلاص کے وسیلے سے ماہ رجب میں آپ کے دل کی تمام نیک تمناؤں کو قبول و منظور فرمائیں آمین ثم آمین۔
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555
Naksh Rizq| Most Powerful Taweez
[fusion_builder_cont...
Amazing Golden Words In Urdu | Best Islamic Quotes Status
حضرت امام زین...
Aisa Powerful Ism e Azam K Aap Sirf Socho Gay or Kaam Ho Jaega | Ism e Azam K Faiday/Benefits
اسم اعظم کے کمالات...
Most Powerful Dua For Aulad e Narina | Imam Muhammad Baqir A.S. Dua
حضرت امام محمد...
Yahodion K Hazrat Ali R.A Se Mushkil Sawal | Quotes Of Hazrat Ali R.A In Urdu
مجھے خدا کے چہرے...
Istikhara Karne Ka Tarika Quran Se | Istikhara/Har Hajat K Liye/Har Masle K liye/Shadi K Liye
استخارہ کروائیے...
Rajab 2020 Lailatul Raghaib Ki Ibadat
ماہ رجب المرجب...
Rajab Ki Pehli Raat Ki Ibadat 2020
رجب کی پہلی رات...
Mah e Rajab Ki Powerful Dua
آج ہم آپ سے ماہ...
Rajab 2020 K Chand Ka Wazifa
ہم آپ سے ماہ رجب...
Rajab K Chand Ki Dua 2020
Rajab 2020 k chand...