Surah Yaseen

  • 397,643 views

Dua For Depression

  • 200,025 views

Name or Shakhsiyat

  • 8,920,185 views

Dua for Marriage

  • 24,183 views

Islamic Wazaif

  • 725,457 views

ماہ رجب المرجب 2020 کی پہلی
جمعرات لیلۃ الرغائب کی عبادت

 ماہ رجب کی پہلی جمعرات کی شب جسے لیلۃ الرجب یا لیلۃ الرغائب بھی کہتے ہیں۔یہ دعاؤں کی قبولیت کی بہت بڑی رات ہے۔ اس رات جو شخص سونے سے پہلے سورۂ الیٰسین کی تلاوت کرے گا اور لیلۃ الرغائب کے اعمال بجا لائے گا اس کو قبر کی وحشت سے نجات ملے گی۔ نیزاس رات میں ادا کی جانے والی چند خاص عبادات ہیں۔

ماہ رجب میں عبادت کی فضیلت

جن کی فضیلت میں رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ ان دعاؤں اور نمازوں کا مطلب یہ ہے کہ خدا ہمیں شب اول قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔ اور روز قیامت اس کا بہترین اجر و پاداش دے گا کہ جب ہمیں اُس کی اشد ضرورت ہوگی۔یہ اعمال ہمارے گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہیں اور قبر کی پہلی رات کو اللہ اپنے سب سے روشن، فصیح اوربہترین طریقے سے نوازے گا۔ جب پوچھا گیا تو بتایا میرے بندے تجھے خوشخبری ہے کہ تجھے ہر خوف اور پریشانی سے نجات مل گئی ہے۔ جب پوچھا گیا کہ آپ کو ن ہیں؟ اللہ کی قسم میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت آدمی نہیں دیکھا۔ میں نے آپ سے زیادہ پیاری آواز نہیں سنی اور آپ سے زیادہ خوشبو میں نہیں جانتا۔ جواب آیا میں تمہاری وہ عبادت ہوں جو تم نے ماہ رجب کی پہلی جمعرات کی رات کو کی تھی۔ میں تمہارے پاس آئی ہوں تمہاری تنہائی میں تمہار ا ساتھ دینے کے لئے تاکہ تم سے خوف اور دہشت دور ہو جائے۔ تم بالکل اطمینان سے ہوجاؤ کیونکہ میرا سایہ تمہارے ساتھ اس وقت تک رہے گا جب تک قیامت کے روز کا بیگل نہیں بجا دیا جاتا۔

رجب کی پہلی جعمرات کی عبادت کا اہتمام

 ماہ رجب کی پہلی جمعرات کی شب چونکہ بے حد افضل ہے۔ اسی لئے ہمارے روحانی سینٹر میں بھی اس رات عبادت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اور ہمارے سلسلے سے منسلک ہزاروں سائلین بھی اپنی منتیں، مرادیں دل میں لئے رجب کی پہلی جمعرات کو جو عبادت کرتے ہیں۔ اس کا طریقہ ہم آپ سے بھی شیئر کر رہے ہیں۔ اور یہ وہ طریقہ عبادت ہے جو خاص الخاص رجب کی پہلی جمعرات سے منسوب ہے۔

رجب 2020 کی پہلی جمعرات کی عبادت کی فضیلت

ماہ رجب کی پہلی جمعرات کی عبادت اس طرح کریں کہ مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت میں 12 رکعت نماز 2,2 کرکے ادا کریں۔اس نماز کی نیت (نماز رجا) ہوگی۔ ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورۂ القدر اور 12 مرتبہ سورۂ الاخلاص تلاوت کریں۔ اور بعد از نماز یہ دعا 70 مرتبہ پڑھیں۔

لیلۃ الرغائب 2020 کی دعا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّیِّ وَعَلیَ آلِہِ۔
اے اللہ! نبی محمد ﷺ اور ان کی اولاد پر اپنا درود و سلام بھیج۔پھر سجدے میں جائیں اور 70 مرتبہ یہ پڑھیں۔
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَاءِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔
پاک ہے وہ ذات جو سب سے زیادہ مقدس فرشتوں اور روحوں کا رب ہے۔پھر سیدھا بیٹھیں اور 70 مرتبہ یہ پڑھیں۔
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ۔ اِنَّکَ أَنْتَ الْعَلِیُّ الْأَعْظِیْمُ۔
اے رب! معاف کرنا، رحم فرما دے اور مہربان ہو اس کے بارے میں جو تو خوب جانتا ہے۔ بے شک تو ہی شاندار، کامل اور غلبہ والا ہے۔پھر سجدے میں جائیں اور 70 مرتبہ پڑھیں۔
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَاءِکَۃِ وَالرُّوْحِ
پاک ہے وہ ذات جو سب سے زیادہ مقدس فرشتوں اور روحوں کا رب ہے۔

رجب کی پہلی جعمرات کا روزہ

شب جمعرات کی عبادت کرنے کے بعد اللہ سے اپنی جائز حاجات کے لئے دعا کریں اور جمعرات کے دن کا روزہ رکھیں۔ ان شاء اللہ آپ کے دل کی جو بھی جائز خواہش، نیک حاجات اور تمنائیں ہوں گی۔ ان کی منظوری اللہ کی رحمت سے اسی رات میں ہوگی۔اس عبادت کی برکت سے ہم نے بے شمار سائلین کی دعاؤں کو ماہ رجب میں ہی پورا ہوتا دیکھا ہے۔

دعا

 ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات آپ کے دل کی بھی تمام نیک تمناؤں کو قبول و منظور فرماکر آپ پر ماہ رجب کی برکات کا نزول فرمائیں آمین ثم آمین۔

Similar Taweezat

Popular Taweezat

jadu ka tor taweez
mohabbat aur attraction ka wazifa