رجب کی پہلی رات سے ویسے تو بہت سی دعائیں، عبادات اور اعمال منسوب ہیں۔مگر بعض دعائیں ایسی بھی ہیں جو رسول اللہ ﷺ اور اہل بیت ؑ نے ہمیں خاص الخاص رجب کی پہلی رات میں کرنے کی تاکید کی ہے۔بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رسول اللہ ﷺ اور اہل بیت ؑ کے بتائے گئے طریقے کے مطابق ماہ رجب کی پہلی رات میں عبادت کے طور پر یہ 2 عمل کرلے۔تواس کا دل اس چیز پر مطمئن ہوجانا چاہیے کہ اس کی ہر جائز حاجت اور دعالمحوں میں بارگاہ الٰہی میں قبولیت کا درجہ پالے گی ان شاء اللہ۔
ہمارے روحانی سلسلے سے منسلک ہزاروں سائلین اور ہمارے سلسلے کے تمام ممبران ہر سال رجب کی پہلی رات میں عبادت کے طور پریہ 2 عمل کرتے ہیں اور ان کی سب مرادیں خدا کے حکم سے اور اس دعا کی برکت سے ماہ رجب میں ہی پوری ہوتی ہیں۔ آپ بھی یہ عمل کریں اور اس دعا کا فیض پائیں۔ رجب کی پہلی رات کو جو 2 عمل آپ نے کرنے ہیں۔اس میں پہلا عمل ہے۔
1۔ ماہ رجب میں غسل کرنا
بعض علماء نے فرمایا ہے کہ رسول پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ جو شخص ماہ رجب کو پائے اور اس کے اول، وسط اور آخر میں غسل کرے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی شکم مادر سے نکلا ہے اور دوسرا عمل ہے اہل بیت کی تعلیم کردہ یہ دعا۔
2۔ رجب کے مہینے کی دعا
جس کے بارے میں حضرت امام محمد تقی ؑ سے روایت کی گئی ہے کہ رجب کی پہلی رات میں نماز عشاء کے بعد اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے۔اس دعا میں جن الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے اور جس طرح نبی کریم ﷺ کا واسطہ دے کر اللہ سے حاجات طلب کی گئی ہیں۔اس کے بعد دعا کے قبول ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہ جاتا بشرطیکہ جو دعا آپ مانگ رہے ہوں وہ جائز ہو۔ رجب کی پہلی رات کی وہ بے حد فضیلت والی دعا یہ ہے۔
رجب المرجب 2020 کی دعا کی فضیلت
اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَسْأَلُکَ بِأَنَّکَ مَلِکٌ وَأَنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ مُقْتَدِرٌ وَأَنَّکَ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ یَکُوْنُ
اے معبود! میں تجھ سے مانگتی ہوں کہ تو بادشاہ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر اقتدار رکھتا ہے نیز تو جو کچھ بھی چاہتا ہے وہ ہو جاتا ہے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ
اے معبود! میں تیرے حضور آئی ہوں تیرے نبی محمد ﷺ کے واسطے جو نبی رحمت ہیں خدا کی رحمت ہو ان پر ان کی آل ؑ پر۔
یَامُحَمَّدُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِنِّی أَتَوَجَّہُ بِکَ اِلَی اللّٰہِ رَبِّکَ وَرَبِّی لِیُنْجِحَ لِی بِکَ طَلِبَتِیْ
اے محمد ﷺ اے خدا کے رسول میں آپ ﷺ کے واسطے سے خدا کے حضور آئی ہوں جو آپ ﷺ کا اور میرا رب ہے تاکہ آپ کی خاطر وہ میری حاجت پوری فرمائے۔
اَللّٰھُمَّ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ وَالْاَءِمَّۃِ مِنْ أَھْلِ بَیْتِہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ أَنْجِحْ طَلِبَتِی
اے معبود! بواسطہ اپنے نبی محمد ﷺ اور ان کے اہل بیت ؑ میں سے آئمہ ؑ کے آنحضرت ﷺ اور ان سب آل ؑ پر خد کی رحمت ہو میری حاجت پوری فرما۔
ماہ رجب کی پہلی رات کی عبادت کا طریقہ
یہ دعا آپ رجب المرجب کی پہلی رات کو نماز عشاء کے بعد باقاعدہ غسل کرکے اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ہمراہ تلاوت کریں۔اور پھر اپنی جائز حاجات اللہ سے پورے یقین اور محبت کے ساتھ طلب کریں۔
دعا
ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات اس دعا کے وسیلے سے آپ کے دل کی تمام نیک تمناؤں کو محمد و آل محمد ﷺ کے صدقے میں قبول و منظور فرمائیں آمین ثم آمین۔