Surah Yaseen

  • 397,643 views

Dua For Depression

  • 200,025 views

Name or Shakhsiyat

  • 8,920,185 views

Dua for Marriage

  • 24,183 views

Islamic Wazaif

  • 725,457 views

آج ہم آپ سے ماہ رجب کی بہت ہی پاورفل اور بہت ہی مجرب دعا شیئر کر رہے ہیں۔ یہ وہ بابرکت دعا ہے جو معلٰی بن خنیس نے حضرت امام جعفر صادق ؑ سے روایت کی ہے۔ آپ ؑ نے فرمایا کہ ماہ رجب میں یہ دعا پڑھا کرو۔

ماہ رجب کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَسْأَلُکَ صَبْرَ الشَّاکِرِیْنَ لَکَ، وَعَمَلَ الْخَاءِفِیْنَ مِنْکَ، وَیَقِیْنَ الْعَابِدِیْنَ لَکَ اَللّٰھُمَّ أَنْتَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ وَأَنَا عَبْدُکَ الْبَاءِسُ الْفَقِیْرُ أَنْتَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ وَأَنَا الْعَبْدُ الذَّلِیْلُ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَامْنُنْ بِغِنَاکَ عَلَی فَقْرِی، وَبِحِلْمِکَ عَلَی جَھْلِی وَبِقُوَّتِکَ عَلَی ضَعْفِی یَا قَوِیُّ یَا عَزِیْزُ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الْاَوْصِیَاءِ الْمَرْضِیَّیْنَ وَاکْفِنِی مَا أَھَمَّنِیْ مِنْ أَمْرِ الدُّنْیَا وَالْاَخِرَۃِ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

ماہ رجب کی دعا ان اردو

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتی ہوں کہ مجھے شکر گزاروں کا صبر ڈرنے والوں کا عمل اور عبادت گزاروں کا یقین عطا فرما۔ اے معبود! تو بلند و بزرگ ہے اور میں تیرا حاجت مند اور بے مال و منال بندہ ہوں تو بے حاجت اور تعریف والا ہے اور میں تیرا پست تر بندہ ہوں۔ اے معبود! محمد ﷺ اور ان کی آل ؑ پر رحمت نازل فرما اور میری محتاجی پر اپنی تونگری سے میری نادانی پر اپنی ملائمت و بردباری سے اور اپنی قوت سے میری کمزوری پر احسان فرما۔ اے قوت والے! اے زبردست! اے معبود! محمد ﷺ اور ان کی آل ؑ پر رحمت نازل فرما جو پسندیدہ وصی اور جانشین ہیں اور دنیا و آخرت کے اہم معاملوں میں میری کفایت فرما۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

ماہ رجب کی دعا سے ہر حاجت پوری

رجب المرجب کی اس دعا کے اس قدر فضائل و فوائد ہیں کہ ہمارے مشاہدات کے مطابق جس بھی سائل نے اس دعا کو ماہ رجب میں پابندی سے تلاوت کیا۔ اللہ کی ذات نے اس کی زبان سے نکلی ہر جائز دعا کو قبول فرمایا ہے۔ ہر سال ہمارے روحانی سلسلے سے منسلک ہزاروں سائلین اس دعا کو رجب کے مہینے میں صبح و شام تلاوت کرتے ہیں اور فیض پاتے ہیں۔

اس دعا کی برکت سے بے شمار مریضوں نے شفاء پائی۔ بے گھروں کو ذاتی گھر کی نعمت عطا ہوئی۔ بے اولادوں کو اولاد عطا ہوئی۔ حاجت مندوں کے دل کی تمام جائز حاجات قبول و منظور ہوئیں۔ الغرض یہ دعا اتنی بابرکت، اتنی مجرب اور اس قدر روحانی تاثیر کی حامل ثابت ہوئی ہے کہ اس دعا کو ماہ رجب میں روزانہ صبح و شام تلاوت کرنے والا بارگاہ الٰہی سے بے حساب رزق، عزت، کامیابیاں اور خوشیاں پا لیتا ہے۔

نیز اس دعا کو پڑھنے سے بے چین دلوں پر سکینہ یعنی سکون کی ایسی کیفیت طاری ہوتی ہے کہ جو اس کے دل سے ہر غم اور پریشانی کو مٹا دیتی ہے۔ اس دعا کو اگر نماز کی پابندی کے ساتھ تلاوت کرنے کا معمول بنالیا جائے تو بہترین روحانی فوائد و فضائل بھی عطا ہوتے ہیں۔

دعا

ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات ا س دعا کو پڑھنے والے تمام افراد کے دل کی دعاؤں کو محمد و آل محمد ﷺ کے صدقے میں قبول و منظور فرمائیں آمین ثم آمین

Similar Taweezat

Popular Taweezat

jadu ka tor taweez
mohabbat aur attraction ka wazifa