Surah Yaseen

  • 397,643 views

Dua For Depression

  • 200,025 views

Name or Shakhsiyat

  • 8,920,185 views

Dua for Marriage

  • 24,183 views

Islamic Wazaif

  • 725,457 views

 ہم آپ سے ماہ رجب کی بہت ہی پاورفل دعا شیئر کر رہے ہیں۔ جسے آپ نے رجب 2020کا چاند دیکھ کر 5 مرتبہ تلاوت کرنا ہے۔ یہی وہ دعا ہے جسے رسول اللہ ﷺ رجب کا چاند دیکھ کر پڑھا کرتے تھے۔اس لئے فضیلت کے اعتبار سے یہ دعا بہت ہی مجرب ہے۔

رجب المرجب 2020 کی دعا کی فضیلت

بزرگ فرماتے ہیں کہ جو شخص بھی ماہ رجب کا آغاز اس دعا کو پڑھ کر کرے گا۔ ان شاء اللہ پورا سال اس کے رزق میں بے انتہاء برکت رہے گی۔ انجانے حادثات سے اللہ تبارک و تعالیٰ کی پناہ نصیب ہوگی۔ ہر کام میں اللہ کی رحمت سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ عبادت میں دل لگے گا۔ میاں بیوی کے دل میں ایک دوسرے کی کمال محبت پید ا ہوگی۔اولاد تابعدار ہوگی۔ رکے ہوئے کام ہونے لگیں گے۔ ہر جائز دعاجلد قبولیت کا درجہ پائے گی ان شا ء اللہ۔ وہ دعا یہ ہے۔

رجب 2020 کی دعا

 اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنٰا فِی رَجَبٍ وَ شَعْبَانَ وَبَلَّغْنَا شَھْرَ رَمَضَانَ وَأَعِنَّا عَلَیٰ الصَیَّامِ وَالْقِیَامِ وَحِفْظِ اللِّسَان ِ وَغَضِّ الْبَصَرِ وَلَاٰ تَجْعَلْ حَظَّنَا مِنْہُ الْجُوْعَ وَالْعَطَشَ

رجب کے مہینے کی دعا کا ترجمہ

ترجمہ: اے معبود! رجب اور شعبان میں ہم پر برکت نازل فرما. اور ہمیں رمضان کے مہینے میں داخل فرما. اور ہماری مدد کر دن کے روزے، رات کے قیام، زبان کو روکنے اور نگاہیں نیچی رکھنے میں. اور اس مہینے میں ہمارا حصہ محض بھوک و پیاس قرار نہ دے۔

رجب کی دعا کا طریقہ

 ماہ رجب کا چاند دیکھ کر یہ دعا اس طریقے سے پڑھیں۔ آپ کی جو بھی جائز حاجات ہیں انہیں دل میں رکھ کر یہ دعا 5 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ تلاوت کریں۔ ان شاء اللہ آئندہ سال ماہ رجب سے پہلے پہلے آپ کے دل کی تمام نیک تمنائیں اس مبارک دعا کے وسیلے سے قبولیت کا درجہ پائیں گی۔

دعا

ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات حضور نبی کریم ﷺ کے نعلین پاک کے صدقے میں ماہ رجب کی خاص الخاص برکات کا آپ پر نزول فرما کر آپ کی تمام جائز حاجات کوقبول و منظور فرمائیں آمین ثم آمین۔

Similar Taweezat

Popular Taweezat

jadu ka tor taweez
mohabbat aur attraction ka wazifa