آج ہم آپ کو Qسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Q Name K Log Kesy Hoty Hen

ایسے افراد جن کا نامQسے شروع ہوتا ہے وہ بہت باہمت اور حوصلے والے ہوتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر میں چیزوں کو پرکھنے کی بہت صلاحیت ہوتی ہے۔اس لئے یہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر انہیں کسی معاملے میں ناکامی کا سامنا کرناپڑے تو یہ مایوس ہونے کی بجائے اس ناکامی سے سبق سیکھتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کر لیتے ہیں اورنئے سرے سے کام کو شروع کر تے ہیں۔ایسے لوگ ایک ہی غلطی کو باربار نہیں دہراتے بلکہ اس کو سدھارنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔کاروبار میں یہ خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں لیکن پیسے کو سنبھالنے میں تھوڑے غیر مستحکم ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو تنگدستی کا شکار ہوتے ہیں اور ان کو پیسوں کے معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن یہ مسئلہ ان کے لئے مستقل نہیں ہوتا کیونکہ یہ لوگ جدوجہد اورمحنت کرنے والے ہوتے ہیں اور برے وقت سے نکلنے کی ان میں بہت ہمت ہوتی ہے۔
اگر ہم بات کریں ایسے مردوں کی جن کا نام Qسے شروع ہوتا ہے تووہ بہت اچھے رہنما ثابت ہوتے ہیں۔ان میں سے زیادہ ترمیں دوسروں کو اپنی طرف مائل کرنے کا خوب ہنر ہوتا ہے۔یہ لوگ اپنے نقط نظر سے دوسروں کو جلدی قائل کر لیتے ہیں۔ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو دوسروں کے معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی اور جلد ان کے سامنے اپنا نقطہ نظر نہیں رکھتے۔یہ بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔لوگ ان سے بات چیت کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔لیکن ان میں کچھ ایسے بھی پائے گئے ہیں جو اپنے سخت مزاج کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز نہیں بن پاتے۔کیونکہ انہیں لوگوں سے زیادہ ملنا جلنا پسند نہیں ہوتا۔Qنام کے زیادہ تر مر دہمیشہ نئے نئےIdeasسوچتے رہتے ہیں اور یہی چیز ان کے اہداف کو مکمل کرنے لئے مفید ثابت ہوتی ہے۔لیکن ان میں کچھ ایسے بھی پائے گئے ہیں جو زیادہ نہیں سوچتے بلکہ اپنے طریقوں سے جینا پسند کرتے ہیں۔ان میں زیادہ تر مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔مگر ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو تھوڑے خود غرض ہوتے ہیں او ر جلدی دوسروں سے بدظن ہو جاتے ہیں۔
اگر ہم ایسی لڑکیوں کی بات کریں جن کے نام Qسے ہوتے ہیں ان میں زیادہ ترلڑکیاں بہترین گفتگوکرنے والی ہوتی ہیں۔ان کا رویہ بہت نرم اور قابل تعریف ہوتا ہے۔مگر ان میں سے کچھ اپنے مزاج کے کڑوے پن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بن جاتی ہیں۔ کیونکہ ان کا دوسروں کے ساتھ رویہ تھوڑاغرور والا ہوتا ہے۔Qنام کی خواتین بھی اپنے منفی احساسات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔عام طور پر یہ کاموں کو صحیح طریقے سے سرانجام دیتی ہیں اور خوشگوار زندگی بسرکرتی ہیں۔مگر ان میں سے بعض تھوڑیCarelessبھی ہوتی ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں سستی کا مظاہرہ کر جاتی ہیں۔
یہ تھا Q نام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

Ism e Azam

Qنام والوں کا اسم اعظم
اگرQ نام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَا قُدُّوسُ 170مرتبہ پڑھیں۔اور اگرآپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہے جس کاآپ کو حل نہیں مل رہا توآپ ہمارے روحانی سینٹر سے قرآنی آیات کا نقش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔