آج آپ کو Oسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Nature Of Letter O

Oنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کا نامOسے شروع ہوتا ہے وہ بہت وفادار ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی وفا کی امید رکھتے ہیں۔یہ زیادہ تر بہت پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔مگر ان میں سے کچھ پیار محبت میں تھوڑا محتاط ہوتے ہیں۔یہ اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہوتے ہیں اوراپنا کام پو ری دلچسپی سے کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے زیادہ تر انہیں کامیابی ملتی ہے۔لیکن جب بھی یہ لاپرواہی کا مظاہرہ کریں توکامیابی کے قریب ہوتے ہوئے بھی بری طرح ناکام ہوجاتے ہیں۔ان کے پاس بہت نالج ہوتا ہے۔جس کی بدولت دوسرے لوگ ان سے جلدی متاثر ہوجاتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض کم نالج ہونے کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ زیادہ بحث ومباحثہ نہیں کرتے۔یہ لوگ زیادہ تر انصاف پسند ہوتے ہیں اور انصاف حاصل کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کرتے ہیں۔یہ انصاف کی اہمیت اور ضرورت کے قائل ہوتے ہیں۔ان کی یہی سوچ ہوتی ہے کہ دنیا میں انصاف کا معیاراچھا ہونا چاہیے۔ یہ زیادہ تر اپنے اصولوں کے پابند ہوتے ہیں اور ہمیشہ اچھے اصول اپناتے ہیں۔Oنام کے لوگ ذہنی طور پر پرسکون ہوتے ہیں۔لیکن جب ان کے مزاج کے الٹ بات ہو جائے تو یہ بہت Agressiveہوجاتے ہیں اور سامنے والے کا بالکل بھی لحاظ نہیں کرتے۔
ایسے مرد جن کا نامOسے شروع ہوتا ہے ان کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ سب کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اور یہ دوسروں سے بھی عزت کی امید رکھتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کا دوسروں کے ساتھ برتاؤ بہت اچھا ہوتا ہے۔یہ ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیتے ہیں۔ جو اِن سے جھوٹ بولیں ان کے ساتھ زیادہ میل جول سے پرہیزکرتے ہیں۔Oنام کے مردوں کو کھیلوں میں بہت دلچسپی ہوتی ہے۔یہ مختلف گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ان کی زندگی میں محبت بہت اہمیت رکھتی ہے۔یہ ہمیشہ اچھے ہمسفر کی تلاش میں رہتے ہیں اور خوبصورت ازدواجی زندگی بسر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ پیار محبت میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔اگر ان پر حکمرانی کا عنصر غالب آجائے تو ا ن کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار بھی ہوجاتی ہے۔
اگر ہم بات کریں ایسی لڑکیوں کی جن کے نام Oسے شروع ہوتے ہیں تو وہ بہت نرم دل اور حساس ہوتی ہیں۔اس لئے بات بات پر ناراض ہوجاتی ہیں مگر جلدی مان بھی جاتی ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ سخت دل بھی ہوتی ہیں۔جن کو منانا تھوڑامشکل ہوتا ہے۔Oنام کی لڑکیوں میں Musicکو لے کر گہری دلچسپی ہوتی ہے۔مگر ضروری نہیں کہ ہر Oنام کی لڑکی Musicمیں دلچسپی رکھتی ہو۔ان کی خوبی یہ ہے کہ اگر یہ غلطی پرہوں تو اس کو تسلیم کرلیتی ہیں۔مگران میں سے بعض اپنی انا کی وجہ سے غلطی کو تسلیم نہیں کرتیں۔جس کی وجہ سے انہیں اکثر تنقید کا سامناکرنا پڑ تاہے۔
یہ تھا O نام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

Oنام والوں کا اسم اعظم
اگرOنام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَا اَللّٰہُ، یَا وَاحِدُ850 مرتبہ پڑھیں۔اور اگرآپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہے جس کاآپ کو حل نہیں مل رہا توآپ اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کرکے ہمارے روحانی سینٹر سے قرآنی آیات کا نقش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔