رجب کے پہلے جمعہ کا وظیفہ
السلام علیکم ناظرین! اسلامی سال میں ماہِ رجب کی عبادات اور اذکار عام دنوں کی نسبت ڈھیروں انعامات اور اجرو ثواب کا باعث ہوتے ہیں۔ اس ماہ کی اہمیت قرآن و احادیث میں واضح طور پہ بیان کر دی گئی ہے۔ ماہِ رجب کے ہر دن کی عبادت انتہائی فیض و برکت کا باعث ہوتی ہے۔اجر و ثواب کے علاوہ کسی دنیاوی مسئلے کے حل کے لیے بھی اس مہینے میں کوئی عبادت یا وظیفہ کرنا بے نتیجہ نہیں جاتا اور اللہ کے حکم سے دُنیاوی مرادیں بھی بدرجہ اتم پوری ہوتی ہیں۔ناظرین! ہمارے روحانی ماہرین اِن خاص بابرکت ایام کی عبادات اور عملیات کو اپنی خاص تحقیق سے آپ کے دینی اور دُنیاوی مسائل کے حل کے لئے پیش کرتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے رب اور رسول ﷺ دونوں کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں اور اِن عملیات سے اپنے دُنیاوی مسائل سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ رجب کا پہلا جمعہ عبادت کے حوالے سے انتہائی بابرکت اور قیمتی ہے۔ناظرین! ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے وہ ایک خوشحال اور آسودہ زندگی گزارے لیکن اللہ تعالیٰ کی سکیم کے مطاق چونکہ یہ دُنیا ایک امتحان گاہ ہے اور امتحان میں ہر طرح کی آزمائش ہوتی ہے،ہر طرح کی رکاوٹیں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِن رکاوٹوں کو عبور کرنا، اُن کا سدِّ باب کرنا،زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا،اپنے ایمان اور اللہ پر یقین کو قائم رکھنا،یہی دُنیا کا امتحان ہے۔

Har Dua Fori Qubool

Mahe Rajab Kay Pehlay Juma Ka Khas Amal

ماہِ رجب کا وظیفہ
رزق کی فراوانی ہر انسان کی اوّلین خواہش ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں یہاں ہر انسان کو مالی خوشحالی نصیب نہیں ہوتی۔ اِسکی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ایمانداری،محنت اور عقل و شعور استعمال کرنے کے باوجوداُتنا نہیں کما پاتے جس سے وہ اپنی روز مرّہ کی ضروریات احسن اور باعزّت طریقے سے پورا کرسکیں اور وہ ایک تنگدستی والی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔اکثر ایسے افراد اپنی مفلسی سے تنگ آکر کمائی کے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پہ مجبور ہوجاتے ہیں جو کہ اللہ کی ناراضگی اور اپنے ایمان کو ضائع کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ناظرین! ضروری نہیں کہ رزق کی کمی آپ کی قسمت میں لکھ دی گئی ہے بلکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی کی نظر بداور کسی حاسد کے کئے ہوئے شیطانی علم کی وجہ سے آپ کی روزی بند ہوجاتی ہے۔ اللہ کی ذات نے انسان کو پیدا فرمایا،وہ تو رِزق عطا فرماتا ہے لیکن انسان ہی ایک دوسرے کی جڑیں کاٹنے پہ اُتر آئیں تو پھر رزق کی بندش قسمت کا لکھا نہیں ہوتا بلکہ کسی شیطان صفت انسان کے شیطانی عمل کا کیا دھرا ہوتا ہے۔ لہٰذا ایسی صورتِ حال میں روحانی نقش اور روحانی وظیفے انسان کی اس تنگدستی کا واحد حل ہوتے ہیں۔آپ کامل یقین کے ساتھ ہمارے روحانی ماہرین کے اِس وظیفے پر عمل کریں،انشاء اللہ مال و دولت آپ پر نچھاور ہوجائے گی اور گھر میں رزق اور خوشحالی کی فراوانی ہوگی۔ ماہِ رجب کے پہلے جمعہ کے دن یہ وظیفہ کریں:
نمازِ جمعہ کے بعد یَا اَللّٰہُ یَا غَنِیُ کا 101مرتبہ ورد کریں۔اول آخر11مرتبہ درود ِ ابراھیمی کا ورد کریں اورآخر میں دُعا مانگیں۔
لہٰذاہمارے روحانی ماہرین نے خاص اوقات میں اس اسم کے تعویذبھی تیار کئے ہیں۔ اگر آپ یہ نقش ہمارے روحانی ماہرین سے اپنے نام منسوب کروا کر اپنے پاس رکھتے ہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ آپکو وہی نتائج ملیں گے جو اِس عبادت سے وابستہ ہیں۔یہ تعویذات انتہائی برق رفتاری سے اثر کرتے ہیں۔یہ تعویذ بطور ہدیہ1400/-روپے یا عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرنے کے لئے اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دیئے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ پاک پروردگار اپنے محبوب ﷺ کے نعلین پاک کے صدقے آپکو کامل ایمان عطا فرمائے اورآپ کو دینی و دنیاوی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین ثم آمین