آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام D اورR سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔

ایسے لوگ جن کا نام حرف D سے شروع ہوتا ہے ان کو جو بھی کام دیا جائے خواہ وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو یہ اس کام کو اپنا مقصد بنا کر اس کی تکمیل میں لگ جاتے ہیں اور اسے کر گزرتے ہیں۔ان لوگوں میں ہر کام کو لے کے بھرپور جوش و جذبہ ہوتا ہے۔یہ لوگ خوبصورتی کے دلدادہ ہوتے ہیں اور اپنی زندگی سے جڑی ہر چیز سے خوبصورت انداز سے رکھنا پسند کرتے ہیں۔یہ لوگ موج مستی اور اپنی زندگی میں Enjoyکرنا پسند کرتے ہیں۔مگر سب ایک طرح کہ نہیں ہوتے کیونکہ بعضDنام کے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو تنہائی میں رہنا پسند کرتے ہیں اور شوروغل سے دور رہتے ہیں۔D نام کے لوگ دوسروں پر بھروسہ کرنے سے کتراتے ہیں کیونکہ انھیں یہ ڈر ہوتا ہے کہ کہیں انہیں ان کی وفا کی بجائے بے وفائی نہ مل جائے۔ اس لیے یہ پیار محبت کے معاملے میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو محبت میں کافی گہری دلچسپی ہوتی ہے اور ایسے لوگوں کواس طرح کی کسی بھی بات کی فکر نہیں ہوتی کہ انہیں محبت سے وفا ملے گا یا بے وفائی۔ Dنام کے زیادہ تر لوگ دوسروں کے ساتھ اچھے برتاؤ سے پیش آتے ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنے سخت رویے کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں وہ مقام حاصل نہیں کر پاتے جو کہ یہ Deserveکرتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر ہم بات کریں R نام کے لوگوں کی تو ایسے لوگ جن کا نام حرف R سے شروع ہوتا ہے وہ بہت باشعور اور سلیقہ مند ہوتے ہیں۔انہیں اپنی زندگی میں بے ترتیبی سے کیے گئے کام بالکل بھی پسند نہیں ہوتے اور اپنے کاموں کو لے کر یہ بہت Conscious ہوتے ہیں۔یہ دل کے بہت نرم ہوتے ہیں اسی لیے اگر انہیں کوئی اذیت دیتا ہے تو یہ مایوس ہو جاتے ہیں اور اپنے اس دکھ کو ہمیشہ کے لئے اپنی زندگی کا روگ بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ Depressionکا شکار ہو جاتے ہیں لیکن پریشانی کا یہ جن ہرRنام کے فرد کے سر پر سوار نہیں ہوتا کیونکہ ا ن میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے جو کسی بات کی پریشانی نہیں لیتے اور طرح کی حالات میں خود کو Relaxرکھتے ہیں۔یہ لوگ سازش اور دھوکہ بازی کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے اور نہ ہی یہ خود کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کا سوچتے ہیں۔ان میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جوبہت ضدی ہوتے ہیں اور ان میں چڑچڑا پن بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ لوگ اگر کسی چیز کو حاصل کرنے کی ایک دفعہ ضد کر لیں تو پھر اسے پورا کر کے ہی چھوڑ تے ہیں۔

اگر ہم بات کریں D اور R نام کے لوگوں کی جوڑی کی تو اگر D نام کے مرد اور R نام کی خواتین ہوں تو یہ اپنے ازدواجی رشتے کو محبت کی بنیاد پر استوار کرتے ہیں اس لیے ایک دوسرے کو لے کر بہت زیادہ Caringاور Sensitiveہوتے ہیں لیکن D نام کے بعض مرد بعض معاملات میں بہت جذباتی ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بعض فیصلے جلد بازی میں کر جاتے ہیں جس کا انہیں بعد میں خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف اگر R نام کے مرد اور D نام کی خواتین ہوں تو یہ انتہائی خوبصورت ازدواجی رشتہ قائم کرتی ہیں جبکہ ان دونوں میں ایک Common منفی پہلوں پایا جاتا ہے اور وہ یہ ہے یہ بعض معاملات میں بہت ضدی ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک دوسرے کو سمجھ نہیں پاتے بلکہ اس صورتحال میں ان کا مقصد صرف اپنی بات منوانا ہوتا ہے جو کہ بعض اوقات ان کے درمیان لڑائی جھگڑے کا باعث بنتا ہے۔

لہٰذا اگر DاورRدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظمیَامَجِیدُ،یَارَشِیدُ571 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

یہ اسم اعظم 571مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555