آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام E اورF سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

E Or F Ka Mizaj

ایسے لوگ جن کا نام E سے شروع ہوتا ہے وہ بہت محنتی اور جفاکش ہوتے ہیں اور اپنے تمام فرائض کو پورا کرنے کی بھر پورکوشش کرتے ہیں۔ایسے لوگ Adventureپسند ہوتے ہیں اور نئی سے نئی معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔اگر ہم ان کے لہجے کی بات کریں تو یہ بہت نرم مزاج ہوتے ہیں اور اپنے آپ میں ہی بہت خوش رہتے ہیں اور دوسروں کی چھوٹی موٹی باتوں کو دل پہ نہیں لیتے۔ایسے لوگ اپنے دوست اور رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں اس لیے یہ دوسروں میں ہر دل عزیز ہوتے ہیں جبکہ ان میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بہت مطلب پرست ہوتے ہیں اور ہر کام کو کرنے سے پہلے اس میں اپنا مفاد پہلے دیکھتے ہیں اور پھر اس کام کو کرنے کی حامی بھرتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں کی راہ میں کانٹے بچھانے سے بھی نہیں کتراتے۔

اس کے برعکس اگر ہم بات کریں F نام کے لوگوں کی تو ایسے لوگ جن کا نام F سے شروع ہوتا ہے وہ بہت ملنسار اور دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اجنبی لوگوں سے بھی جلد گھل مل جاتے ہیں۔ ایسے لوگ خداترس ہوتے ہیں اور خود سے ادنیٰ لوگوں کی مدد کرنا بہت پسند کرتے ہیں۔ F نام کے بعض لوگ اپنے کام کے معاملے میں بہت Confidentہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت جذباتی بھی ہوتے ہیں اور اپنے اس جذباتی پن کی وجہ سے یہ بعض اوقات بعض غلط فیصلے کر جاتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں جس کا پچھتاوا انہیں بعد میں ہوتا ہے اور پھر یہ اپنی غلطی کو سدھارنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اگر ہم ان کے منفی پہلوں کے بارے میں بات کریں تو یہ لوگ زیادہ تر مفاد پرست اور خود غرض ہوتے ہیں۔

اگر ہم بات کریں E اور F نام کے لوگوں کی جوڑی کی تو اگر E نام کے مرد اور F نام کی خواتین ہوں تو یہ دونوں خوش اخلاق خوش مزاج اور احساس کرنے والے ہوتے ہیں اس لیے یہ دونوں آپس میں ایک اچھا رشتہ استوار کر سکتے ہیں جبکہ بعض F نام کی خواتین بعض معاملات میں تھوڑی خودغرض ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے ازدواجی رشتے میں ہلکی پھلکی نوک جھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوسری طرف اگر F نام کے مرد اور E نام کی خواتین ہوں تو زیادہ تر F نام کے مرد بہت Caringہوتے ہیں اور اپنے ہمسفر کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جب کہ ان میں سے بعض مرد کبھی کبھار تھوڑے بہت غصے میں بھی آ جاتے ہیں۔E نام کی زیادہ تر خواتین اپنے شوہر کی فرمانبردار ہوتی ہیں اور ایک خوشحال Familyاستوار کرتی ہیں جبکہ ان میں سے بعض تھوڑی بہت ضدی بھی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی خود کو اپنے شوہر کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

لہٰذا اگر EاورFدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظمیَااللّٰہُ،یَافَتَاحُ555مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

Ism E Azam

یہ اسم اعظم 555 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555