آج ہم آپ کو Mسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

M Name K LOg Kesy Hoty Hen

Mنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کے نامMسے شروع ہوتے ہیں وہ زیادہ تر با ہمت،ذہین اور محنتی ہوتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر با شعور اور وفادار ہوتے ہیں۔ اپنے پختہ عزم اور خود اعتمادی کی وجہ سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔مگر ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی خود اعتمادی کو بروئے کار نہیں لاتے جس کی وجہ سے ان کو اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Mنام کے زیادہ تر لو گ انقلابی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور کسی تبدیلی کا انتظار نہیں کرتے بلکہ اپنے اندر خود تبدیلیاں لاتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے اند کوئی مخصوص تبدیلیاں نہیں لاتے بلکہ مستقل مزاجی سے زندگی بسر کرتے ہیں۔Mنام کے لوگ قابل اعتماد ہوتے ہیں اور جلدی کسی کا بھروسہ نہیں توڑتے۔لیکن ان میں بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن پڑ اعتماد کرنا تھوڑا مہنگا پڑ سکتا ہے۔لیکن زیادہ تر یہ اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔Mنام کے زیادہ تر لوگ عملی ہوتے ہیں اوراپنی ذات سے منسوب ہر کام سنجیدگی سے کرتے ہیں۔
Mنام کے زیادہ تر مرد بہت جذباتی ہوتے ہیں۔یہ خود سے جڑے ہر رشتے کو ایمانداری اور جی جان سے نبھاتے ہیں۔ان میں سے اکثر Politeہوتے ہیں اور اپنے فیصلے دوسروں پر مسلط نہیں کرتے اور نہ ہی دباؤ ڈال کران سے کام نکلواتے ہیں۔مگر ان میں کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو وسروں پراپنا رعب اور دبدبا بڑھانے کے لئے سخت رویہ اختیار کر لیتے ہیں اور دباؤ ڈال کر کام نکلوانا پسند کرتے ہیں۔Mنام کے زیادہ تر مرد کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح سوچتے ہیں اور بڑی عقلمندی سے اپنے فیصلے کرتے ہیں۔مگر بعضMنام کے مردتھوڑی جلدبازی سے کام لیتے ہیں اور کوئی بھی کام کرنے سے پہلے زیادہ نہیں سوچتے۔ان میں سے زیادہ تر کی سوچ مثبت ہوتی ہے۔Mنام کے مردپیار و محبت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور جن کے ساتھ ایک بار جڑ جائیں تو اس کا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو پیار اور محبت جیسے معاملات سے دورہی رہتے ہیں۔
ایسی خواتین جن کے نامMسے شروع ہوتے ہیں ان میں سے زیادہ ترPolite ہوتی ہیں۔یہ ہر کام کو احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو تھوڑی چالاک اورAttitudeوالی ہوتی ہیں اور ان کا اپنے کاموں کی طرف کوئی دھیان نہیں ہوتا۔Mنام کی خواتین وفادار ہوتی ہیں اوراپنے خیالات کا اظہار کھل کے کرتی ہیں۔یہ اپنی ازدواجی زندگی میں زیادہ تر کامیاب رہتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض کواپنےAttitudeکی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ان خواتین کومالی لحاظ سے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی مگر بعض مشکل مالی حالات میں بھی گزارہ کر لیتی ہیں۔ان میں سے زیادہ تر سمجھدار ہوتی ہیں اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض اپنی رائے کو حتمی سمجھتی ہیں خواہ وہ رائے معقول نہ بھی ہو۔Mنام کے زیادہ تر لوگ اس چیز کیلئے لڑتے ہیں جس پر انہیں پختہ یقین ہو۔یہ بے وجہ کسی کے لئے نقصان کا باعث نہیں بنتے مگر یہ ان کی حمایت کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے جن سے ان کو پیار ہو۔
ناظرین یہ تھاM نام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

Ism E Azam

Mنام والوں کے لئیے اسم اعظم
Mنام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَا مُومِنُ136مرتبہ پڑھیں۔ اگرآپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہے جس کاآپ کو حل نہیں مل رہا توآپ اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کرکے ہمارے روحانی سینٹر سے قرآنی آیات کا نقش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔