آج ہم آپ کو B سے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظمپڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہنام کے افراد کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور ان کا نام لے کرخصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Bنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کے نامBسے شروع ہوتے ہیں ان کا ذہن بہت تخلیقی ہوتا ہے ان کی شخصیت زیادہ تر خوب صورت اور جاذب نظر ہوتی ہے۔ محبت کولے کر ان کے خیالات بہت خوبصورتہوتے ہیں۔یہ اپنے ہمسفر کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں۔یہ ان کے ساتھ سیر وتفریح کرنے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ان کے لئے ہر کام میں اپنے پارٹنر کی رضامندی بہت اہمیت رکھتی ہے۔دوسری طرفBنام کے لوگوں کے مزاج پر اگر حاکمیت غالب آجائے تو ان کو ازدواجی زندگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ لوگ بہت حساس ہوتے ہیں اور حساسیت کی وجہ سے یہ اپنے دوستوں اور خاندان میں زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔یہ لوگ تحائف دینا اور وصول کرنا پسند کرتے ہیں۔ان کے مطابق ایسا کرنے سے محبت بڑھتی ہے۔دوسروں کی دیکھ بھال کرنا ان میں سے اکثر افراد کو بہت اچھا لگتا ہے۔یہ لوگ امن پسند ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض افراد مشکل وقت میں دوسروں کے ساتھ پوری طرح تعاون کرتے ہیں۔یہ اکثراپنے سے جڑے رشتوں کے بارے میں غلط فہمی کا شکارہو کر جلدی ناراض ہوجاتے ہیں۔مگریہ بات دوسروں کو محسوس نہیں ہونیدیتے۔لیکن اگر ان کے ساتھ بے وجہ زیادتی کی جائے تو یہ اسے برداشت نہیں کرتے۔مگر ان میں سے کچھ خاموشی اختیارکر لیتے ہیں اور ان معاملات سے اپنی توجہ ہٹانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ B نا م کے لوگوں کو دوست بنانیکا بہت شوق ہوتاہے۔ان کو تقریبات میں جانا بہت پسند ہے مگران میں سے اکثر
ایسے بھی ہیں جو لوگوں سے ملنا جلنا زیادہ پسند نہیں کرتے۔ان میں سے بعض کواپنے اردگرد لوگوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں بہت دلچسپی ہوتی ہے۔مگران میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو دوسروں میں زیادہ دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ذاتی معاملات سے دور رہتے ہیں۔ایسے مرد جن کے نام B سے شروعہوتے ہیں بہت بہادر اور نڈر ہوتے ہیں۔ ان کی یہ بہادری انہیں پر عزم بناتی ہے۔اس لئے یہ بے خوف ہو کر دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔چونکہ یہ حساس دل ہوتے ہیں اس لئے دوسروں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔یہ سمجھدارہوتے ہیں ااور ہر فیصلے کوبہت غوروفکر کے بعدہی کرتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسے دیکھے گئے ہیں جو ہچکچاہٹ کے بغیر ہرطرح کے فیصلے تسلیم کر لیتے ہیں۔ کاروبار کے معاملے میں ان کی قسمت اچھی ہوتی ہے۔یہ اپنی پراعتماد شخصیت کی وجہ سے جلدی ترقی کرتے ہیں۔ان میں سے کچھ زیادہ امیر تو نہیں ہوتے مگر اس کے باوجود مطمئنزندگی بسر کرتے ہیں۔بی نام کی لڑکیاں زیادہ تر خوبصورت اور کھلے ذہن کی مالک ہوتی ہیں۔یہ ذہین اور سمجھدار ہوتی ہیں۔یہ اچھے لوگوں اور اچھے خیالات کی قدر کرتی ہیں۔ان کو مہمان نوازی اور دوسروں کا خیال رکھنا بہت اچھے سے آتا ہے۔یہ اپنیہمسفر کے ساتھ مخلص ہوتی ہیں۔لیکن یہ فطری طور پر حساس ہونے کی وجہ سے چھوٹیچھوٹی باتوں پرناراض ہو جاتی ہیں۔مگر ان میں سے کچھ ایسی بھی ہیں جن میں قوتبرداشت زیادہ ہوتی ہے اسی لئے یہ اچھی زندگی بسر کرتی ہیں۔

Bنام والوں کااسم اعظم
لہٰذااگر B نام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا بَاطِن ’62 مرتبہ پڑھیں۔یہ تھا B نام کے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیالمیں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟