آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورS سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B or S Ka Mizaj

B اورSکی جوڑی کا مزاج
ایسے افراد جن کا نام B سے شروع ہوتا ہے اللہ پاک نے ان کو بہت سی خوبیوں سے نوازا ہوتا ہے جن میں سب سے بہترین خوبی یہ ہے کہ یہ دوسروں کے جذبات کی قدر کرنے والے اور مہربانیاں کرنے والے ہوتے ہیں مگر اپنی اس خوبی سے مستفید Bنام کے سب لوگ نہیں ہو پاتے۔Bنام کے زیادہ تر لوگ کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتے۔یہ لوگ اپنے پارٹنر سے بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی گھریلو زندگی پر توجہ دینے کی بجائے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔یہ لوگ اپنی زندگی میں کامیاب تو ہو جاتے ہیں لیکن شروع میں انہیں کافی زیادہ محنت کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر ہم B نام کی لڑکیوں کی بات کریں تو وہ بھی مخصوص صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہے مگر اپنی ان صلاحیتوں کا استعمال سب نہیں جانتی۔یہ زیادہ تر اپنے کام سے کام رکھنا پسند کرتی ہے اور دوسروں کے کام میں مداخلت کرنے والوں سے انہیں سخت نفرت ہوتی ہے لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جن کو دوسروں کی باتوں کو جاننے میں گہری دلچسپی ہوتی ہے۔یہ زیادہ تر خوبصورت ہوتی ہیں اور خوبصورتی کی بہت زیادہ قائل ہوتی ہیں۔یہ جو کام بھی کرتی ہیں اس میں ان کی محنت اور لگن بہت زیادہ دکھائی دیتی ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جن کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیں آتا اس لئے دیگر کاموں کی طرف توجہ نہیں دیتی جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنا یا جاتا ہے۔
اگر ہم S نام کے لوگوں کی بات کریں تو ایسے لوگ زیادہ تر پرکشش اور جاذب نظر ہوتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر باشعور اور عقلمند ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنی عقلمندی کو صحیح معنوں میں استعمال نہیں کر پاتے۔انہیں کھانے پینے کاشوق ہوتا ہے لیکن ان میں سے بعض اپنے کھانے پینے کے معاملے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں اور اپنی ہیلتھ کو لے کر Consciousہوتے ہیں۔یہ ترقی پسند ہوتے ہیں اور کامیاب زندگی گزارنے کے قائل ہوتے ہیں۔
اگر ہم S نام کی لڑکیوں کی بات کریں تو یہ زیادہ تر جذباتی ہوتی ہیں اور ان کا جذباتی ہونا ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ اپنے گھریلو معاملات میں بہت زیادہ سنجیدگی سے کام لیتی ہیں اور ہر کام کو Proper طریقے سے سر انجام دیتی ہیں۔S نام کی خواتین غصے کی کافی تیز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں گھریلو معاملات میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن بعدمیں غلطی کا احساس ہونے پر انہیں بہت شرمندگی ہوتی ہے اور یہ اپنی غلطی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
اگر ہم B نام کے شوہر اورS نام کی بیویوں کے بارے میں بات کریں تو یہ دونوں پرسکون شادی شدہ زندگی گزار سکتے ہیں۔ ان کی زندگی میں مسائل آتے ہیں لیکن یہ ایک دوسرے سے مشورہ کرکے ان کو سلجھا لیتے ہیں اور یہ اللہ تعالی کی طرف سے ان پر ایک خاص نعمت ہوتی ہے۔لیکن ان دونوں میں سے کسی ایک پر بھی حکمرانی کا عنصر غالب آجائے تو ان کی زندگی پریشانیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔اس لئے بعض Bنام کے شوہر اپنی بیویوں پر حکمرانی کرتے دیکھے گئے ہیں جبکہ بعض Sنام کی بیویاں بھی شوہر کو دبانے کی کوشش میں اپنا گھر برباد کر لیتی ہیں۔اگرBنام کی بیویاں اورS نام کے شوہر ہوں تو یہ بھی ایک دوسرے کیلئے وفادار ہوتے ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی بات بھی ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں۔ شروع شروع میں ان کے لیے ایک دوسرے کو سمجھنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن بعد میں یہ بہت اچھے سے ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ان کی زندگی میں پریشانیاں آتی ہے لیکن یہ دونوں ان کا سامنا کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور صبر سے ان کا سامنا کرتے ہیں۔لیکن بعض اوقات ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ Sنام کے شوہر تھوڑے جذباتی پن کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن یہ بات زیادہ تر بیویاں برداشت نہیں کرتی جس کی وجہ سے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح بعض Bنام کی خواتین بھیAttitudeوالی ہوتی ہیں اور بات بات پر اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا کرتی ہیں جو کہ ایک اچھا عمل نہیں جس کی وجہ سے ان کو ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مختصر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ BاورSکی جوڑی اگر اپنی چھوٹی چھوٹی خامیوں پر قابو پا لیں تو ایک مثالی جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔

Ism E Azam

B اورSکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Tدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَدیعُ،یَاسمیعُ272مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورSنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟