آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورC سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Jori Ka Mizaj

B اور C کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام B سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔یہ لوگ امن پسند ہوتے ہیں اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑے مختلف ہوتے ہیں جن کو لو گوں میں خامیاں نکالنے کی عادت ہوتی ہے۔ جبکہBنام کی لڑکیاں زیادہ تر سمجھ دار اور باشعور ہوتی ہیں۔یہ فطری طور پر حساس ہوتی ہیں اس لیے دوسروں کو لے کر ان کے دل میں بہت ہمدردی ہوتی ہے۔لیکن ان میں سے کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو فطری طور پرتھوڑی سخت مزاج ہوتی ہیں۔
اگر ہم بات کریں ایسے لوگوں کی جن کا نام C سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر شوخ اور چنچل مزاج ہوتے ہیں۔ان کے مذاق کرنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے اس لیے ہر محفل کی جان بن جاتے ہیں مگر یہ حس تمامCنام کے لوگوں میں نہیں پائی جاتی کیونکہ ان میں سے بعض تھوڑے سخت مزاج بھی ہوتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر خوبصورتی کے متوالے ہوتے ہیں اور خوبصورت ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو خوبصورت جیسی چیزوں کی طرف بالکل بھی توجہ نہیں دیتے۔اگر Cنام کی لڑکیوں کی بات کی جائے تو وہ خوبصورت اورMoodyدونوں طرح کی شخصیت کی مالک ہوتی ہیں اوران میں سے زیادہ تر کو خوبصورت مقامات کی سیر کرنا بہت پسند ہوتا ہے مگر سیر کرنا ہر کسی کاشوق نہیں ہوتا۔
لہٰذا یہاں پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ Bنام کے لوگوں اورCنام کے لوگوں کی آپس میں اچھی Understandingقائم ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں کا مزاج کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہے۔
ایسے مرد جن کا نام B سے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر بہادر اور نڈر ہوتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں بہادری کا عنصر تو پایا جاتا ہے مگر اس کے باوجود وہ بہت عاجزی کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں اور پریشانیوں سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دوستوں اور عزیز و اقارب کو لے کر بہت ہمدردی رکھتے ہیں۔ اس لئے دوسروں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے اور بے خوف ہو کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض کی طبیعت میں ہمدردی نام کی چیز نہیں ہوتی اور ایسے لوگ ہمیشہ دوسروں کیلئے پریشانیاں پیدا کرتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر سمجھدار ہوتے ہیں اس لیے ہر فیصلے کو غور و فکر کے بعد قبول کرتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو جلد بازی میں فیصلہ کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔کاروبار کے معاملے میں زیادہ تر ان پر قسمت نچھاور ہوتی ہے۔اسی لئے یہ اپنی پر اعتماد شخصیت کی وجہ سے جلدی ترقی کرتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض تنگدستی کا شکار ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر تنگدستی کے باوجود اپنی محنت سے خوشحال زندگی بسر کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔لیکن سست طبیعت کے لوگ بھی ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔اسی طرح اگر یہ تھوڑی سی بھی سستی کر جائیں تو ان کو مشکل مالی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ B نام کی لڑکیاں زیادہ ترCreative ہوتی ہیں اور کاروباری میدان میں جلد ترقی کرجاتی ہیں۔ان میں سے بعض کی طبیعت پر لاپرواہی کا عنصر بھی غالب رہتا ہے جو ان کی ترقی کی رفتار کو متاثر کرتا ہے۔
اگرہم بات کریں ان لوگوں کی جن کے نام C سے شروع ہوتے ہیں تووہ زیادہ تر محنتی ہوتے ہیں اور اپنی سمجھداری سے کاروباری میدان میں ایک منفرد راستہ اختیار کرتے ہیں اور انتہائی سوچ بچار کے بعد فیصلے کرتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر کسی پر اعتماد نہیں کرتے اس لیے ان کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔لیکن بعض اوقات یہ عادت ان کو مہنگی بھی پڑ جاتی ہے۔کیونکہ معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے بعض لوگوں پر یقین کرنا بھی پڑتا ہے۔C نام کے زیادہ تر لوگ اپنی زندگی میں کافی آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو اپنے Over Confidence کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہBاورC دونوں کے مزاج میں ملتی جلتی خصوصیات پائی جاتی ہیں اورFinanciallyاعتبار سے بھی یہ ایک دوسرے کیلئے خوش قسمت ثابت ہو سکتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں BاورC نام کی جوڑی کی توBنام کے شوہر محبت کو لے کر بہت اچھے خیالات رکھتے ہیں۔ یہ اپنے ہمسفر کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں اوران کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے برعکس اگر B نام کے مردوں کے مزاج پرحاکمیت غالب آجائے تو انکے گھریلو معاملات بگڑ سکتے ہیں۔جبکہ B نام کی زیادہ تر خواتین بھی اپنے ہمسفر کے ساتھ مخلص ہوتی ہیں۔فطری طور پر حساس ہونے کی وجہ سے یہ چھوٹی باتوں کو لے کر ناراض ہو جاتی ہیں مگر ان میں سے کچھ ایسی بھی ہوتی ہے جو قوت برداشت زیادہ ہونے کی بدولت اچھی زندگی بسر کرتی ہیں۔C نام کے شوہر محبت کے معاملے میں بہت جذباتی ہوتے ہیں اور اپنی محبت کے لیے جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔یہ زیادہ تراپنی فطرت کو ہر سانچے میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی پر سکون گزرتی ہے۔لیکن یہ صلاحیت ہرکسی کا مقدر نہیں بھی بنتی کیونکہ ان میں سے بعض اپنی بیویوں کی ذرا سی بات بھی برداشت نہیں کرتے جس کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔جبکہ C نام کی خواتین اپنی گھریلو زندگی کو لے کر ایک اچھی Managerثابت ہوتی ہیں۔یہ اپنی فیملی اور شوہر کو اچھے طریقے سے لے کر چلتی ہیں۔ لیکن ان خواتین میں کچھ ایسی بھی پائی گئی ہیں جن میں گھریلو دلچسپی نہیں دیکھی گئی۔یہ ذمہ داری اور کام کو سنجیدہ نہیں لیتیں اور یہ بات ازدواجی زندگی میں ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

Ism E Azam

B اور C کی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Cدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ’،یَاکَریمُ270مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اور Cنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟