آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر B نام کے لوگوں کی جوڑی Bنام کے لوگوں سے ہی بنتی ہے تو یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔
اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B Or B kI jori

BاورBکی جوڑی کا مزاج
ایسے افراد جن کا نام Bسے شروع ہوتا ہے اللہ پاک نے ان میں سے زیادہ تر کو فطری طور پر حساس بنایا ہوتا ہے اور یہ دوسروں کے جذبات کو بھی آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔Bنام کے بعض مردوں میں تھوڑا بہت سخت پن بھی پایا جاتا ہے اور یہ فطری طو ر پر مضبوط ہو تے ہیں اس لئے اپنی زندگی کے فیصلے احسن طریقے سے کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض اپنوں کو کافی اہمیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے اپنی زندگی کے بعض معاملات کو لے کر ان کے ساتھ مشورہ بھی کرنا پسند کرتے ہیں۔مالی لحاظ سے ان میں سے زیادہ تر کافی حد تک مستحکم ہوتے ہیں مگر جو Bنام کے لوگ مالی طور پر کمزور ہوں ان میں اللہ پاک کی عطا کردہ ایسی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جن کا استعمال کر کے وہ اپنے حالات کو بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔لیکن اس کے بر عکس جو اپنی ان خدادادصلاحیتوں کا ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کرتے وہ زندگی کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔Bنام کے زیادہ تر لوگ معاشرے میں لوگوں کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے حامی ہوتے ہیں اور دوسروں کی نظر میں اچھا مقام حاصل کر لیتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اکثر خود غرضی کا شکار رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں ایسی خواتین کی جن کا نام Bسے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر دوسروں کو اپنا گرویدہ بنانے کا خوب ہنر جانتی ہیں۔یہ خواتین زیادہ تر اپنے احسن کردار اور اچھے اخلاق کی بدولت دوسروں میں اچھا مقام حاصل کرتی ہیں۔مگر اپنی شخصیت کی اس خوبی کا استعمال Bنام کی سب خواتین نہیں جانتیں اس لئے ان میں سے بعض انا پرستی اور دوسروں کو لیکر تنگ نظری کا شکار بھی رہتی ہیں۔Bنام کی زیادہ تر خواتین اپنے گھر والوں اور دوستوں میں رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں اور ان کو تحائف کا لین دین کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ان کے مطابق ایسا کرنے سے رشتوں میں پیار بڑھتا ہے۔یہ بھی فطری طورر پر زیادہ تر حساس ہوتی ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی دل پر لے جاتی ہیں۔ان میں سے بعض کم قوت برداشت رکھنے کی وجہ سے دوسروں سے جلدی بد گمان ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو اکثر اپنے رشتوں کو لیکر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر ہم بات کریں ایسی جوڑی کی جن کے نام Bسے شروع ہوتے ہیں تو یہ ایکدوسرے کیلئے اچھے ہمسفر ثابت ہو سکتے ہیں۔کیونکہ اگر بات کریں Bنام کے شوہر کی تو ان کے پاس اپنی بیوی کو ساتھ لیکر چلنے میں عبور حاصل ہوتا ہے۔ان کا اپنی بیوی کو لیکر گفتگو کا انداز اتنا دلکش ہوتا ہے کہ اس کے سحر میں وہ ایسے ڈوب جاتی ہے کہ انہیں اپنے شوہر کے علاوہ اور کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔لیکن B نام کے بعض مردوں پر جب حاکمیت کا عنصر غالب آجائے تو پھر یہ اپنی بیویوں کو دبا کر رکھنا پسند کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کی بیویاں ان سے متنفر بھی ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات ان کو لڑائی جھگڑے کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔دوسری طرف اگر ہم بات کریں Bنام کی خواتین کی تو ان میں محبت کرنے کا گہرا عنصر پایا جاتا ہے یہ زیادہ تر اپنے شوہر کو اتنی محبت کرتی ہیں کہ وہ ان کے ہی ہو کر رہ جاتے ہیں۔اللہ پاک نے ان میں سے بعض کو ایساخوبصورت اندازِ بیاں بخشا ہے کہ جس کا استعمال کر کے یہ اپنے شوہر کو اپنا دیوانہ بنا لیتی ہیں جس کی بدولت یہ اچھی ازدواجی زندگی بسر کرتی ہیں۔لیکن ا ن میں سے بعض اپنی جلد بازی او ر جلدی بدگمان ہو جانے والی کمی کی وجہ سے اپنی شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار رہتی ہیں۔

Bاور Bکی جوڑی کے لیے اسم ا عظم
لہٰذا اگر Bاور Bدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِطُ 672مرتبہ پڑھیں۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورBنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟