آج ہم آپ کو Aسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ Aنام کے افراد کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور ان کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

A نام والوں کی نیچر
ًًًًٍٍٍٍّ انگریزی کے Alphabetsمیں Aسب سے پہلا Letterہے۔اس لئے ایسے لوگ جن کے نام Aسے شروع ہوتے ہیں وہ اپنی شخصیت کی خوبیوں کی بنا پر نمبر1پرآتے ہیں۔ ان میں قائدانہ صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ان کی یہی صلاحیتیں ان کو پر اعتماداورپر عزم بناتی ہے۔ یہ متحرک ہوتے ہیں اور اپنی ذات سے منسوب ہر کام کو نہائت منفرد طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔ایسے لوگوں میں قوت ارادی کا سیلاب ہوتا ہے۔یہ اپنی منزل کو اپنے پختہ ارادوں کی بدولت آسانی سے حاصل کرنے کی خوب صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ اپنے اصول خود بناتے ہیں اور اپنی زندگی اپنے انداز سے جینا پسند کرتے ہیں۔ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ سیروتفریح کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ان میں بہادری کا عنصر فطری طور پر پایاجاتا ہے۔اس لئے مشکل سے مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لئے یہ جرأت مندانہ چہرہ اختیار کرلیتے ہیں۔یہ محنتی اور کاروباری ہوتے ہیں۔عیش وعشرت والی زندگی بسر کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ تنگدستی کا شکار بھی رہتے ہیں مگریہ تنگدستی ان کے مضبوط ارادوں کے سامنے عارضی ہے۔یہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی مخلص ہوتے ہیں اوراگر ان سے کوئی مشورہ مانگے تو انہیں اچھا راستہ دکھاتے ہیں۔مگر ان میں سے کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن میں تھوڑا خود غرضی کا عنصربھی پایا جاتا ہے۔جس وجہ سے دوسروں کو مشورہ دینے سے گریز کرتے ہیں۔
Aنام کے لوگ اپنی زندگی کے فیصلے بہت غوروفکرکے بعد کرتے ہیں۔یہ دوسروں پر بھروسہ کرنے سے پہلے چیزوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔مگر Aنام کے کچھ مرد بہت سست طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ انجان لوگوں پر بھی بھروسہ کرنے میں دیر نہیں کرتے۔اس وجہ سے اکثرانہیں بہت نقصان اٹھاناپڑتا ہے۔Aنام کے مرد اگر ایک بار اپنے مقاصدکے بارے میں فیصلہ کرلیں تو یہ اس میں تبدیلی یا اتار چڑھا ؤنہیں کرتے۔یہ اپنے مقاصد کو لے کر کافی پر اعتماد ہوتے ہیں۔اس لئے یہ اپنے مقصد کو حاصل کئے بغیر دم نہیں لیتے او رچاہے جتنی بھی مشکلات آجائیں یہ ثابت قدم رہتے ہیں۔اس کے بر عکس اگر یہ اپنے مقاصدکو لے کر تھوڑی سی بھی بے احتیاطی کا مظاہرہ کریں تو کامیابی کے بہت قریب ہوتے ہوئے بھی یہ ناکام ہوجاتے ہیں۔
اگر ہم ایسی لڑکیوں کی بات کریں جن کے نام Aسے شروع ہوتے ہیں تو یہ اپنی شخصیت میں اپنا معیار آپ رکھتی ہیں۔ان کا بہترین معیار ان کا صبر ہے۔ان کے صبر کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے بعض اوقات انہیں کاہل بھی کہا جاتا ہے۔ان میں سے زیادہ تر کا انداز بیاں بہت شائستہ ہوتا ہے۔ چاہے جتنے بھی اختلافات ہوں لیکن یہ اپنے چہروں پر ہمیشہ مسکراہٹ سجا لیتی ہیں۔اس خوبی کی بنا پر لوگ ان پر آسانی سے اعتماد کر لیتے ہیں۔یہ جس پر بھی یقین کریں دل و جان سے کرتی ہیں۔ اگر ان کے اعتماد کو کوئی ٹھیس پہنچائے تو یہ اس کی طرف مڑکے نہیں دیکھتیں۔ان کی شخصیت اتنی پر کشش ہوتی ہے کہ لوگ ان کی طرف بہت تیزی سے مائل ہوتے ہیں۔یہ بہت اچھی ہمسفر ثابت ہوتی ہیں اور رشتوں کے تقدس کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔اس لئے یہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزارتی ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنی انا اور ضدی پن کی وجہ سے نقصان اٹھاتی ہیں۔
Aنام کے لوگ پر سکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور جلدی غصے میں نہیں آتے وہیں اگر انہیں غصہ آجائے تو انہیں سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔پھر یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے کون ہے۔ یہ دانشمند ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑے جذباتی بھی ہوتے ہیں اس لئے اکثر جلدبازی میں ایسے فیصلے کر جاتے ہیں جو بعد میں ان کے لئے پچھتاوے کا باعث بنتے ہیں۔جس وجہ سے انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

Ism E Azam

Aنام والوں کا اسم اعظم
لہٰذا اگر A نام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یا اللّٰہ’، یا اَحَد’69 مرتبہ پڑھیں۔
یہ تھا A نام کے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟