آج کا موضوع ایک ایسی جوڑی پر ہے جن کے نام A اور Oسے شروع ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو اس جوڑی کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے رویے، زندگی کے مختلف پہلو اور ان کی ازدواجی زندگی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔
ایسے لوگ جن کے نام Aسے شروع ہوتے ہیں وہ اپنی شخصیت کی خوبیوں کی بنا ء پر نمبر1پرآتے ہیں۔ ان میں قائدانہ صلاحتیں ہوتی ہیں۔ان کی یہی صلاحیتیں ان کو پر اعتماداورپر عزم بناتی ہے۔ یہ متحرک ہوتے ہیں اور اپنی ذات سے منسوب ہر کام کو نہائت منفرد طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔ایسے لوگوں میں قوت ارادی کا سیلاب ہوتا ہے۔یہ اپنی منزل کو اپنے پختہ ارادوں کی بدولت آسانی سے حاصل کرنے کی خوب صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ اپنے اصول خود بناتے ہیں اور اپنی زندگی اپنے انداز سے جینا پسند کرتے ہیں۔یہ محبت کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی مخلص محبت کی امید رکھتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض پیار اور محبت کے معاملات سے دور رہتے ہیں۔یہ لوگ اپنی زندگی کے فیصلے بہت غوروفکرکے بعد کرتے ہیں۔یہ دوسروں پر بھروسہ کرنے سے پہلے چیزوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔مگر Aنام کے کچھ مرد بہت سست طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ انجان لوگوں پر بھی بھروسہ کرنے میں دیر نہیں کرتے۔اس وجہ سے اکثرانہیں تھوڑابہت نقصان اٹھاناپڑتا ہے۔
جب کہ ایسے لوگ جن کے نامOسے شروع ہوتے ہیں وہ بہت وفادار ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی وفا کی امید رکھتے ہیں۔یہ اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہوتے ہیں اوراپنے کام پر پورا Focus کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے زیادہ تر انہیں کامیابی ملتی ہے۔لیکن جب بھی یہ لاپرواہی کا مظاہرہ کریں توکامیابی کے قریب ہونے کے باوجود یہ اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کر پاتے۔ان میں سے زیادہ تر افرادکے پاس بہت نالج ہوتا ہے۔جس کی بدولت دوسرے لوگ ان سے جلدی متاثر ہوجاتے ہیں۔Oنام کے مردوں کو کھیلوں میں بہت دلچسپی ہوتی ہے۔۔ان کی زندگی میں محبت بہت اہمیت رکھتی ہے۔یہ ہمیشہ اچھے ہمسفر کی تلاش میں رہتے ہیں اور خوبصورت ازدواجی زندگی بسر کرنے کی پلاننگ کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو پیار محبت میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔
اگر ہم بات کریں AاورOکی جوڑی کی تو ان کا مزاج آپس میں کافی ملتا ہے۔A نام والے مرد محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ O نام والی خواتین اپنے ازدواجی رشتے کو لے کر بہت مخلص ہوتی ہیں اور ایک اچھی ازدواجی زندگی بسر کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔اسی طرحOنام کی بعض خواتین میں انا اورخوداری کا عنصربھی پایا جاتا ہے۔جس وجہ سے ان کو ازدواجی زندگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Aنام کی خواتین اپنے رشتے کو لے کر بہت محتاط رہتی ہیں۔اِن کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ یہ خوبصورت شادی شدہ زندگی بسر کریں۔لیکن ان میں سے Aنام کی چندخواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنی ضد کی وجہ سے نقصان اٹھاتی ہیں۔اگر ہم بات کریں Oنام کے مردوں کی تو وہ بھی خوبصورت ازدواجی زندگی بسرکرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے ساتھی کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن کچھ سخت مزاج بھی ہوتے ہیں۔ اگر ان کے مزاج پر حکمرانی غالب آجائے تو ان کی پر سکون زندگی میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔لہٰذااگر A اور Oدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ’،یاوَاحِد’85مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا A اور Oنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہو غلط بھی ہوسکتاہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555