آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام A اور N سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

A Or N Ki Jori

A اور Nکا آپس میں مزاج
ایسے لوگ جن کا نام Aسے شروع ہوتا ہے زیادہ تر خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں۔ ان کا انداز بیاں نہایت شیریں ہوتا ہے اور اسی لئے یہ ہر دلعزیز بھی ہوتے ہیں لیکن یہ خوبیاں ہر A نام والوں میں نہیں ہوتیں۔یہ دوست بنانے میں ماہر ہوتے ہیں لیکن کسی کے ساتھ اپنے دل کی بات جلدی شیئر نہیں کرتے۔A نام کے بعض لوگ تو بہت باتونی ہوتے ہیں اور باتوں سے دوسروں کا دل جیت لیتے ہیں۔یہ پیار اور محبت کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔جسے دل میں بسا لیتے ہیں اس کے ساتھ مخلص ہو کے چلتے ہیں۔یہ فطری طور پر بہتcaring ہوتے ہیں۔A نام کی لڑکیوں کی شخصیت دوسری لڑکیوں سے قدرے مختلف ہوتی ہے۔انہیں دوسروں کی شخصیت میں جو خصوصیات پسند آجائیں اسے اپنا لیتی ہیں۔A نام کی اکثر لڑکیاں شرمیلی ہوتی ہیں لیکن جاذب نظراورخوبصورت سب نہیں ہوتیں بلکہ ان میں کم ہی ایسی لڑکیاں ہوں گی جن کا حسن ہر کسی کو متاثر کر دیتا ہے۔A نام کے زیادہ تر لوگ مخلص ہوتے ہیں۔سیر و تفریح کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔نئے اور مختلف مقامات کی سیرکرنا ان میں سے زیادہ تر کو بہت پسند ہوتا ہے۔بعض A نام کے لوگ تھوڑے جذباتی اور غصے والے ہوتے ہیں اور زندگی کے اہم فیصلے افراتفری میں غلط کرجاتے ہیں۔یہی بات ان کی ذات کا منفی پہلو ثابت ہوتی ہے۔
ایسے لوگ جن کے نا م Nسے شروع ہوتے ہیں وہ زیادہ تر بہت حساس ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کو دل پہ لے لیتے ہیں۔N نام کے لوگ پیار اور محبت کے معاملے میں بہت وفادار ہوتے ہیں اور جس سے محبت کرتے ہیں اسے پانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔N نام کے لوگوں کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ذہین ہونے کی بنا پر یہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنے دماغ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔یہ خوبصورتی کے قائل ہوتے ہیں اس لیے ہر خوبصورت چیز کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ یہ اپنی شخصیت اور لباس کو لے کر بہت محتاط ہوتے ہیں۔N نام کے زیادہ تر لوگ خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں۔ان میں سے بعض لوگوں کے دل تمناؤں اور خواہشات سے بھرے رہتے ہیں۔ جن کو پورا کرنے کے لئے انہیں بعض اوقات لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔یہ لوگ عیش و عشرت والی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
اگر A اور Nکی جوڑی کی بات کی جائے توA نام کے شوہر اپنی ازدواجی زندگی میں بہتcaringاور ذمہ دار ثابت ہوتے ہیں جب کہ ان میں سے بعض تھوڑے غصے والے بھی ہوتے ہیں اور اسی لئے ذمہ داریوں کو اکثر صحیح معنوں میں پورا نہیں کر پاتے۔اگر ہم Nنام کی خواتین کی بات کریں تو یہ اچھی ہمسفر ثابت ہوتی ہیں۔جب کہA نام کی بیویاں بہت مخلص اور محبت کرنے والی ہوتی ہیں اور ایک اچھی ازدواجی زندگی بسر کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔یہ اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کے بہت سے خواب سجاتی ہے۔Nنام کے مرد اپنی بیوی کے ساتھ بہت مخلص اور ایماندار ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی چاہ میں رشتوں کو کہیں پیچھے چھوڑ آتے ہیں جو ان کی شادی شدہ زندگی کے لیے مشکلات کا باعث بھی بن جاتاہے۔ بعض N نام کی خواتین آزاد خیال ہوتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا شوہران کے مطابق چلے اس لیے وہ اپنے فیصلے اپنے شوہر پر مسلط کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہ چیز ان کی شادی شدہ زندگی میں مسائل پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہے۔

A اور Nکے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر A اور N دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااَللّٰہ،یَانُوْرُ 322 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء ا للہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
ناظرین یہ تھا A اورN نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟