آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کے نام A اور M سے شروع ہوتے ہیں ان کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔

A اور M کی جوڑی
ایسے لوگ جن کے نام A سے شروع ہوتے ہیں ان کی شخصیت قابل تعریف ہوتی ہے۔یہ اپنی زندگی کو اپنے انداز سے جینے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ان کا انداز گفتگو خوبصورت اور دلکش ہوتا ہے۔یہ دوست بنانے میں ماہر ہوتے ہیں اور سب کو عزت دینا بھی خوب جانتے ہیں۔مگر دوسروں کے ساتھ اپنے ذاتی معاملات share کرنے میں تھوڑا محتا ط رہتے ہیں۔یہ پیار اور محبت کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں اور محبت کرنے والوں کی قدر کرتے ہیں۔یہ caring ہوتے ہیں اور ہر کسی کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر ہم ان لڑکیوں کی بات کریں جن کا نام A سے شروع ہوتا ہے تو ایسی لڑکیاں نصیب والوں کو ملتی ہیں۔ان کے مزاج میں سنجیدگی اورشوخ مزاجی کی ملی جلی جھلک عیاں ہوتی ہے۔ان کی طبیعت میں سکون اور دوسروں کے لئے احساس ہوتاہے۔لیکن کچھ ایسی خواتین بھی دیکھی گئی ہیں جو بے حد چالاک ہیں۔ کسی بھی شخص کے لئے ان کے معیار پر پورا اترنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔مگر اس کے باوجود یہ ہر طرح کے ماحول میں خود کو Adjust کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ A نام کے لوگ جھگڑے سے پرہیز کرتے ہیں لیکن انہیں بے وجہ پریشان کرنے سے دوسروں کو زحمت اٹھانا پڑ سکتی ہے۔
ایسے لوگ جن کے نام M سے شروع ہوتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ تھوڑے سنجیدہ تو ہوتے ہیں مگر زیادہ تران کے چہرے پر مسکراہٹ رہتی ہے۔یہ عقل مند ہونے کے ساتھ ساتھ جذباتی بھی ہوتے ہیں۔ہر ایک چیز کو لے کے انہیں بہت تجسس رہتا ہے اور جب تک معاملے کی تہہ تک نہ پہنچ جائیں سکون سے نہیں بیٹھتے۔ان میں سے اکثر راست گو ہوتے ہیں اور اپنے دل کو صاف رکھتے ہیں۔یہ ہر کام کے لیے الگ راستے کا انتخاب کرتے ہیں اور کامیابی ان کے قدم چومتی ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑتاہے۔مگر پھر بھی یہ اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔ان کے شوق بہت اونچے درجے کے ہوتے ہیں اور یہ زندگی میں عزت و شہرت پانے کی بھرپور جدوجہدکرتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت خوبصورت انداز بیاں اپناتے ہیں۔یہ محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔جس سے محبت کرتے ہیں اس کے ساتھ خلوص نیت سے چلتے ہیں کیونکہ یہ پیار کے معاملے میں تھوڑے sensitive ہوتے ہیں اس لیے ہر چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا بھی کرتے ہیں۔جب ان پر غصہ حاوی ہوتا ہے تو ان کو سنبھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔یہ دوسروں کی طرف سے کی جانے والی تنقید کو بالکل بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ دوسروں سے سبقت لے جانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔اس کے باوجودان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی وجہ سے کسی کی عزت ِنفس مجروح نہ ہو۔
اگر ہم Aاور M کی جوڑی کی بات کریں تو A نام کے شوہر اپنے منفرد اورپر خلوص انداز کی وجہ سے جلد ہی اپنی بیویوں کی نظر میں اعلیٰ مقام حاصل کرلیتے ہیں اور اگر M نام کی بیوی ہو تو وہ اپنے شوہر کو لے کے مخلصانہ اور محبت بھرے جذبات رکھتی ہے اور ایک اچھی ازدواجی زندگی قائم کرتی ہے۔جبکہ M نام کی بعض خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جب ان پر غصہ غالب آتا ہے تو کسی کی نہیں سنتیں اور اپنی شادی شدہ زندگی میں بڑے سے بڑا قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔اسی طرح Aنام کے شوہر پراگر حکمرانی کاعنصر غالب آجائے تو اس سے ان کا ازدواجی رشتہ مشکلات کا شکار ہوسکتاہے۔اگر M نام کے شوہر ہوں تو وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنی بیوی کو لے کر تھوڑے حساس ہوتے ہیں اس لیے ہر چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا کرنے سے گریز نہیں کرتے۔جبکہ A نام کی بیویاں اپنے سمجھداری سے گھر کا ماحول پر سکون رکھتی ہیں۔ لیکن ان میں کچھ خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو بدگمانی کا شکارہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا ازدواجی رشتہ مسائل سے دوچار رہتا ہے۔

A اور M کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر A اور M دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا اََللّٰہ، یَا مُجِیبُ 121 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء ا للہ دونوں میں جلد عزت اور محبت بڑھے گی۔
یہ تھا A اور M نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہو غلط بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے۔