آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کے نام A اور Lسے شروع ہوتے ہیں ان کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔
ایسے لوگ جن کے نام A سے شروع ہوتے ہیں وہ دوست بنانے میں ماہر ہوتے ہیں۔ لیکن کسی کے ساتھ اپنے دل کی بات جلدی شیئر نہیں کرتے۔ A نام کے لوگ بہت باتونی ہوتے ہیں اور باتوں سے دوسروں کا دل جیت لیتے ہیں۔ یہ پیار اور محبت کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔ جسے ایک بار دل میں بسا لیں اس کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہتے ہیں۔ یہ فطری طور پر بہت caringہوتے ہیں۔ یہ دل میں چھپی باتوں کا اظہار کرنے میں تھوڑے کمزور ہوتے ہیں۔A نام کے لوگ پرکشش اور اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ A نام کی لڑکیوں کی شخصیت دوسری لڑکیوں سے منفرد ہوتی ہے کیونکہ ان میں سے اکثر تھوڑی شرمیلی ہوتی ہیں اس کے باوجود اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ A نام کے لوگ ایڈونچر پسند ہوتے ہیں۔ سیر و تفریح کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ نئے اور مختلف مقامات کی سیر کرنا انہیں بہت پسند ہوتا ہے۔ لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جوتنہائی پسند ہیں اسی لئے سیروتفریح سے دور رہتے ہیں۔ بعض A نام کے لوگ تھوڑے جذباتی اور غصے والے ہوتے ہیں اور زندگی کے بہت سے فیصلے جلد بازی میں کرتے ہیں اوراسی لئے ان کے فیصلوں میں کوئی خاص پختگی نہیں ہوتی۔
ایسے لوگ جن کے نامL سے شروع ہوتے ہیں وہ زیادہ ترخوبصورت اور مخلص ہوتے ہیں۔ ہر رشتے کو وفاداری سے نبھانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ L نام کے لوگ اپنی زندگی میں پیار و محبت کو بہت ترجیح دیتے ہیں۔ یہ دوسرے لوگوں کی طرف جلدی مائل نہیں ہوتے اور نہ ہی دوسروں سے زیادہ امیدیں وابستہ رکھتے ہیں بلکہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں ہی خوش رہتے ہیں۔ لیکن جس انسان میں انہیں پیار کی جھلک نظر آ جائے یہ اسی کے ہو کے رہ جاتے ہیں اور پوری ایمانداری سے رشتہ نبھاتے ہیں۔ Lنام کے لوگوں کو زندگی میں بعض اوقات تنگ دستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اپنی محنت سے جلد ہی یہ اس تنگدستی سے باہر نکل آتے ہیں کیونکہ یہ لوگ زیادہ ترconfident ہوتے ہیں اور انہیں زندگی میں ترقی کرنے کی چاہت ہوتی ہے۔ L نام کی بعض خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنی میٹھی زبان کا استعمال کر کے دوسروں سے کوئی بھی کام آسانی سے نکلوا لیتی ہیں۔ Lنام کے بعض لوگ بہت غصے والے ہوتے ہیں اور اسی لئے چھوٹی سے چھوٹی بات بھی برداشت نہیں کرتے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ غصے پر قابو پانے کا خوب ہنر جانتے ہیں۔L نام کے بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں اپنی زندگی میں توقعات سے کم کامیابیاں ملتی ہیں۔ لیکن یہ پھر بھی ہمت نہیں ہارتے اوران میں سے زیادہ تر اپنے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں ڈٹے رہتے ہیں۔
اگر ہم A اور L کی جوڑی کی بات کریں تو A نام کے شوہر اپنے ازدواجی رشتے کو لے کر بہت مخلص ہوتے ہیں اور پوری ایمانداری سے رشتے نبھاتے ہیں۔ جبکہ Lنام کی بیویاں وفادار ہوتی ہیں اور ایک اچھا ازدواجی رشتہ قائم کرتی ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ A اور L نام کی جوڑی ایک آئیڈیل جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔اگر A نام کی بیویاں ہوں تو وہ سلجھی ہوئی اور باشعور ہوتی ہیں اور اپنے ازدواجی رشتے کو انتہائی سمجھ داری سے لے کے چلتی ہیں لیکن ا ن میں سے اکثر خواتین کی شخصیت میں ضدی پن کا عنصر بھی پایا جاتا ہے جس سے ان کا ازدواجی رشتہ ہلکی پھلکی نوک جھوک کا شکار ہو جاتاہے۔اگر L نام کے شوہر ہوں تو وہ بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو بہت خوش رکھتے ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثر ایسے بھی ہیں جو ہر رشتے سے جلدی بیزار ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے ان کی ازدواجی زندگی بہت زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوپاتی مگر یہ اپنے سے جڑی ذمہ داریوں کو اچھے سے نبھانے کا فن جانتے ہیں۔
لہٰذا اگر A اور L دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا اَللّٰہ، یَالَطِیْفُ 195 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت کا کبھی نہ ٹوٹنے والا خوبصورت احساس پیدا ہوگا۔
یہ تھا A اور L نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555