آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کے نام کا پہلا حرف A ہو یا J ہو ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔

A Or J Ka Mizaj

AاورJکی جوڑی
اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔ ایسے لوگ جن کے نامA سے شروع ہوتے ہیں وہ منفرد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کا معیار زندگی دوسروں سے الگ ہوتا ہے۔ان میں سے اکثر کی گفتگو کاانداز بہت میٹھا ہوتاہے۔اس لیے یہ لوگوں کے دل میں جلدی اپنا ایک خاص مقام بنا لیتے ہیں۔ جبکہ ایسے لوگ جن کا نام Jسے شروع ہوتا ہے ان کیPersonality بھی بہترین ہوتی ہے۔ خاص طور پر J نام کی لڑکیاں بناؤسنگھارکی طرف بہت توجہ دیتی ہیں۔مگر ان میں سے کچھ سادگی پسند بھی ہیں۔J نام کے زیادہ تر لوگ وسیع سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور کوئی بات دل میں نہیں رکھتے بلکہ منہ پہ بول دیتے ہیں۔
جب کہ A نام کے لوگ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی زندگی اپنے حساب سے گزارنا پسند کرتے ہیں اور اگر کوئی ان کی زندگی میں مداخلت کرے تو یہ برداشت نہیں کرتے اور بعض اوقات غصہ ان پر حاوی ہو جاتا ہے۔جس پر قابو پانے میں انھیں کافی مشکل پیش آتی ہے۔ جبکہ Jنام کے لوگ شوخ مزاج ہوتے ہیں۔ یہ اپنی زندگی کے معاملات میں دوسروں سے مشورہ کر لیتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کو اپنی زندگی میں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں ہوتی۔ Jنام کی بعض لڑکیاں ضدی مزاج کی مالک ہوتی ہیں اور دوسروں سے اپنی بات منواکے ہی دم لیتی ہیں۔
کاروبار کے معاملے میں A نام کے لوگوں پر قسمت اکثر مہربان رہتی ہے۔ اسی لئے یہ لوگ بہت جلدی ترقی کرتے ہیں۔ انہیں روپے پیسے کی کمی نہیں ہوتی لیکن ان میں سے بعض لوگ اپنی سستی یا غلط حکمت عملی کی وجہ سے تنگدستی کا شکارہی رہتے ہیں۔مگر تھوڑی سی محنت سے یہ لوگ اپنے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ جبکہ J نام کے لوگوں کو زندگی میں اگر کسی مسئلے کا سامنا ہو تو یہ اسے احسن طریقے سے حل کرنا جانتے ہیں۔ ان کے ارادے پختہ ہوتے ہیں۔اس لیے یہ جس کام کو کرنے کی نیت کر لیں اسے بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔ کاروبار کے معاملے میں یہ لوگ بھی زیادہ تر کامیاب پائے گئے ہیں۔
A نام کے لوگ خوش اخلاق ہونے کی وجہ سے ہر دل عزیز ہوتے ہیں اورلوگ ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔ J نام کے لوگ بھی اپنے اچھے رویے کی وجہ سے معاشرے میں عزت پاتے ہیں۔لیکنJ نام کے کچھ ایسے لوگ بھی دیکھنے کو ملے ہیں جو دسروں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔جس کی وجہ سے اکثر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
A نام کے لوگ ایڈونچر پسند ہوتے ہیں اور زندگی میں ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بات ان کی منفرد سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ جبکہ J نام کے زیادہ تر لوگ اپنی زندگی میں عزت و شہرت حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کرتے ہیں۔ بعضJ نام کے لوگ اپنی درست کاروباری پلاننگ کی وجہ سے عیش وعشرت کی زندگی گزارتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ افراد ایسے ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں کو استعمال ہی نہیں کرتے اسی لئے ان کی زندگی میں الجھنیں بے شمار ہوتی ہیں۔
A نام کے شوہر با اصول ہوتے ہیں اور اپنی فیملی کو اپنے اصولوں کے مطابق لے کے چلنا پسند کرتے ہیں جبکہ Jنام کی بیویاں اپنے شوہر کی فرمانبردار ہوتی ہیں اور اسی کوشش میں رہتی ہیں کہ ان کے شوہر ان سے خوش رہیں۔ لیکن Jنام کی بعض بیویاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کے مزاج کو پرکھنے کی صلاحیت رکھتے ہوئے بھی ان کے مطابق نہیں چلتیں۔جس وجہ سے انہیں اپنے ازدواجی رشتے میں اکثر بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔J نام کے مرد اپنی بیوی کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں اور ان میں رشتے کو نبھانے کا بہت جذبہ ہوتا ہے۔ جبکہ A نام کی بیویاں اپنے شوہر کو ہر حال میں خوش رکھنے کا فن جانتی ہیں مگران میں سے اکثر خواتین اپنی اس خوبی کو موقعے کی مناسبت سے استعمال نہیں کرتیں۔ اسی لئے ان کی ازدواجی زندگی میں بدگمانیاں بھی بہت پیدا ہوتی ہیں۔

Ism E Azam

A اور Jکے لیے اسم ا عظم
لہٰذا اگر A اور J دونوں میاں بیوی اپنے رشتے میں محبت، چاہت اور عزت کے خوبصورت احساس کو بڑھانا چاہتے ہیں یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی کشش اور محبت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا اَللّٰہ، یَا جَبَّارُ 272 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو ان شاء اللہ دونوں کے مزاج ایک دوسرے سے match کرنے لگیں گے۔ جس سے ان میں ذہنی ہم آہنگی بڑھے گی اور ان کا رشتہ انتہاء کی حد تک مضبوط ہوگا ان شاء اللہ۔
یہ تھا A اور J نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟