آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ A اور Fکا مزاج کیسا ہوتا ہے؟یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ اے اور ایف سے شروع ہونے والے نام کے افراد خواہ میاں بیوی ہوں، بھائی بہن ہوں، ایک دوسرے کے کزن ہوں یا ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے۔ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔
اے سے شروع ہونے والے نام کے لوگوں کی شخصیت بارعب ہوتی ہے یہ خود کو ہمیشہmaintainرکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔جب کہ اے نام کی بعض لڑکیاں نرم دل اورجاذب نظر ہوتی ہیں۔ان کا انداز بیاں کیا ہی خوبصورت ہوتا ہے کہ دل کی گہرائیوں کو چھو لیتا ہے۔ مگر یہ خوبی ہر A نام والوں میں نہیں پائی جاتی بلکہ ان میں سے کچھ ایسے افراد ہیں جو اپنی باتوں کی خوبصورتی سے سامنے والے کے دل میں اتر جاتے ہیں۔اسی لئے ان کے چہرے کی خوبصورتی سے زیادہ ان کی ادائیں سامنے والے کے دل کو لبھاتی ہیں۔بعض اے نام کے لڑکے اور لڑکیاں زیادہ تر شوخ مزاج ہوتے ہیں اور موج مستی والی زندگی جیناپسند کرتے ہیں۔اسی لئے یہ پارٹیز کو کبھی بھی No نہیں کہتے۔ آپ دیکھیں گے کہ A نام والی زیادہ تر لڑکیوں کو اپنے حسن کا جلوہ دکھانے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ اسی لئے یہ ہر محفل کی رونق بن جاتی ہیں۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی پارٹی یا فنکشن ان سے بھول کر بھی کہیں مس نہ ہوجائے۔لیکن ان میں سے کچھ A نام والی لڑکیاں اور لڑکے سنجیدہ طبیعت کے مالک بھی ہوتے ہیں جو کہ موج مستی کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔اے نام کے لوگ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار طریقے سے گزارنا پسند کرتے ہیں۔ خصوصاً لڑکیاں اپنے پیار کو لے کر بہت sensitiveہوتی ہیں اور یہ اپنے لائف پارٹنر سے بہت expectations رکھتی ہیں۔جب کہ اے نام کے مرد با اصول ہوتے ہیں اور ہر چیز میں نفاست پسند کرتے ہیں۔ یہ ہر کام کو وقت پر کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض بے احتیاطی کا مظاہرہ بھی کرجاتے ہیں۔
جب کہ ایف نام کے لوگ کافی حد تک سنجیدہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کچھ شوخ مزاج بھی ہوتے ہیں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا جانتے ہیں۔ ان کی پرسنیلٹی ایسی ہوتی ہے کہ جو بھی ان سے ایک دفعہ ملے ان ہی کا ہو کر رہ جاتا ہے۔ ایف نام کے لوگ ذہین بھی ہوتے ہیں اور چالاکی بھی ان میں کوٹ کوٹ کے بھری ہوتی ہے۔اب یہ ان کی خوبی سمجھیں یا خامی کیونکہ ان میں سے زیادہ تر تو اپنی چالاکی کو محض حالات کے مطابق درست استعمال کرتے ہیں۔مگر ایف نام والے اکثر افراد دوسروں سے اپنا مطلب نکلوانے کے لئے بھی اپنی اس خوبی کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ یہ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں اس لئے جس کام کو کرنے کا یہ سوچ لیں اسے ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچا کے رہتے ہیں اور جس کام کو نہ کرنا ہو اس میں سستی اور کاہلی دکھانا بھی کوئی ان سے سیکھے۔ ایف نام والو ں کی بہترین خوبی یہ ہے کہ یہ با اصول ہوتے ہیں اور نظم و ضبط کا خیال رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ ویسے عام حالات میں ان کے فیصلوں میں اتنی پختگی نہیں ہوتی مگر جو فیصلے یہ غصے کی حالت میں کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں تو وہ پختہ ہوتے ہیں مگر دیکھنے والے کو اس میں بعض اوقات کوئی حکمت نظر نہیں آتی۔ اسی لئے ایف نام کی لڑکیاں اکثر اپنے فیصلوں پر پچھتاتی دکھائی دیتی ہیں۔
اگر ہم اے اور ایف کی جوڑی کی بات کریں تو ان کا مزاج ایک دوسرے سے کافی حد تک ملتا ہے۔ A نام کے شوہر اپنی بیوی سے بے حد مخلص ہوتے ہیں۔ ان کا رویہ بعض اوقات سخت ہوسکتا ہے مگر ان کے دل میں بیوی کی قدر بہت ہوتی ہے۔ لیکن ان میں سے کچھ مردوں کا مزاج ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر ان کی بیوی بہت زیادہ خوبصورت ہو تو یہ اسے دبا کر رکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔جب کہ ان میں سے بعض مرد با اصول ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔ اے نام کی کچھ بیویاں ضدی مزاج کی مالک ہوتی ہیں۔ ان میں سے بعض ایسی ہوتی ہیں جو چاہتی ہیں کہ ان کا سر ہر لحاظ سے معاشرے میں شوہر سے اونچا ہو۔ لیکن زیادہ تربیویاں اپنے شوہر کی فرمانبردار ہوتی ہیں۔ اگر A نام کے شوہر اور ایف نام کی بیویاں ہوں توان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے شوہر ان سے بہت زیادہ محبت کریں۔جب کہ ان میں سے زیادہ تر بیویوں کو تو اظہار محبت کرنا ہی نہیں آتا۔مگر ہر سکھ دکھ میں اپنے شوہر کا ساتھ دینا ان کی کیا ہی کمال خوبی ہے۔اگر ایف نام کے شوہر اور A نام کی بیویاں ہوں تو ان میں سے بعض تو اپنے شوہر کی بہت تابعدار ہوتی ہیں۔ اپنے شوہر کو ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش بھی کرتی ہیں مگر ان کی توقعات پر جب شوہر پورا نہ اترے تو مایوس بھی بہت جلد ہوجاتی ہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اے اور ایف کی جوڑی ویسے تو بہترین ہے مگر ان کی ازدواجی زندگی اگر اس لمحے خوشگوار ہے تو اگلے ہی لمحے اس میں بدمزگی بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ اور اس کی وجہ زیادہ تر تو ہوتی ہے کہ ان کے آپس میں مزاج بہت ٹکراتے ہیں۔ اسی لئے ان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ کچھ زیادہ ہی آتے ہیں۔
لہٰذا اگر A اور Fدونوں میاں بیوی اپنے مزاج کو بہتر بناکر اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت اور عزت کا کبھی نہ ختم ہونے والا احساس پیدا کرنا چاہتے ہیں یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی چاہت، کشش اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یاَ اَللّٰہ، یَا فَتَّاحُ 555 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو ان شاء اللہ ان کے دل میں ایک دوسرے کی ایسی محبت پیدا ہوگی جسے کوئی حاسد چاہ کربھی ختم نہیں کر پائے گا۔
یہ تھا A اور F نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:  0092  323 4028555