آج کا موضوع ایک ایسی جوڑی پر ہے جن کے نام A اور D سے شروع ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو اس جوڑی کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے رویے، زندگی کے مختلف پہلو اور ان کی ازدواجی زندگی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔

A Or D Ka Mizaj

AاورDکی جوڑی
A سے شروع ہونے والے نام کے لوگ دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں۔قدرت نے انہیں بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے۔ ان کے دل میں دوسروں کو لے کر بہت احساس بھرا ہوتا ہے۔ یہ کسی کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اوریہ کوالٹی بہت گنے چنے لوگوں میں ہی ہوتی ہے۔ پر اعتماداورپر عزم ہوتے ہیں۔ یہ متحرک ہوتے ہیں اور اپنی ذات سے منسوب ہر کام کو نہایت منفرد طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔اسی طرحDنام کے لوگ بہت خود دار ہوتے ہیں اور کبھی بھی کسی پر بوجھ بننا پسند نہیں کرتے۔ اچھیPlaning کرکے اپنا کام اپنے دم پرہی پورا کرتے ہیں۔یہ لوگ سیروتفریح کرناپسند کرتے ہیں۔ترقی پسند ہوتے ہیں اور زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔جس کے لیے یہ بھرپورمحنت کرتے ہیں۔یہ زیادہ تر نرم مزاج ہی ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑے سخت مزاج بھی ہیں اور اور انتہائی جذباتی بھی۔
A نام کے لوگ چاہے مرد ہو یا عورت اپنے پیار کو لے کے بہت وفادار ہوتے ہیں۔ یہ اپنے لائف پارٹنر کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اسی طرحDنام کی لڑکیاں اپنے پارٹنر کو لے کے بہت مخلص ہوتی ہیں۔ یہ اپنی ازدواجی زندگی میں محبت قائم رکھنے کو پسند کرتی ہیں۔ان میں سے اکثر لڑکیاں اپنے شوہرپر مکمل اعتماد کرتی ہیں۔ اگر ہم Dنام کے لڑکوں کی بات کریں تو یہ اپنے ساتھی کو لے کے تھوڑے خودغرض اور حساس ہوتے ہیں۔ یہ اپنے ساتھی سے بے انتہاء محبت کی وجہ سے اسے اپنی حد تک محدود رکھتے ہیں۔جس کی وجہ سے بعض اوقات لوگ ان کو شکی مزاج سمجھ لیتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ شکی مزاج نہیں ہوتے۔
D نام کے لوگ بہت صبر کرنے والے ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی ہمیشہ صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو موج مستی کرنا اور لوگوں سے ملنا جلنا اچھا لگتا ہے۔ بہت سمجھدار ہوتے ہیں اور دوسروں سے سوچ سمجھ کے بات کرتے ہیں۔ اگر انہیں کوئی چیز پسند آجائے تو اسے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔یہ لوگوں میں گھل مل کر رہتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں۔جن کو موج مستی کرنا اور لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں ہوتا۔
Aنام کی اکثرلڑکیاں بہت پرکشش اور خوبصورت ہوتی ہیں اس لئے لوگ ان کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں۔جبکہA نام کے لڑکے بہت ہی اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور یہ دوسروں کے سامنے خود کو اچھے طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔دوسری طرفD نام کے لوگوں کو خوبصورت دکھائی دینے کے لئے بننے سنورنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔کیونکہ ان میں سے زیادہ تر لوگ قدرتی طور پر خوبصورت ہوتے ہیں۔اس لئے خوبصورتی کے معاملے میں یہ جوڑی کافی حد تک ایک دوسرے کے برابر ہے۔
A نام کی بیویاں اپنے ازدواجی رشتے کو ہمیشہ اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہیں اور لڑائی جھگڑے سے گریز کرتی ہیں۔مگر بعض بیویوں کا مزاج اس قدر سخت دیکھا گیا ہے کہ یہ اپنی بات منوا کے ہی دم لیتی ہیں۔جب کہ ان میں سے کچھ تھوڑی جذباتی بھی ہوتی ہیں اس لئے کبھی کبھار جذباتی ہوکر جلد بازی میں غلط فیصلے کرتی ہیں۔ان کے کئے گئے فیصلے ان ہی کی نگاہ میں بہترین ہوتے ہیں جب کہ دوسرے افراد کو ان کے فیصلوں میں کوئی پختگی نظر نہیں آتی۔ Dنام کے شوہر پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور ان کا مزاج زیادہ سخت نہیں ہوتا۔ ان کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ازدواجی رشتے کو اچھے طریقے سے نبھائیں اور رشتوں کے تقدس کو پامال نہ کریں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اگر غصے میں آ جائیں تو ان کو سمجھانا مشکل ہوتا ہے۔

A اورD کی جوری کے لئیے اسم اعظم
A اورD کی جوڑی بہت منفرد ہے۔ان کا مزاج بھی آپس میں کافی ملتاہے۔ چونکہ بعضAنام کے شوہر تھوڑے سخت مزاج ہوتے ہیں۔اس لئے اکثر ان پر غصہ بھی غالب آجاتاہے۔اسی طرحDنام کی بعض بیویوں میں انا پرستی اور ضدی پن کا عنصر پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اگر A اور Dدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ’،یاغَفَّارُ1347مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا A اور Dنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتاہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟