جو13 رجب کا یہ مراقبہ کریں اسے مولا علی ؑ کی زیارت ہوگی۔
اسلام و علیکم ناظرین! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ رجب کو اللہ کا مہینہ کہا جاتا ہے اور اس مہینے کی شان 13 رجب المرجب کی بدولت مزید بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس دن رسول اللہ ﷺ کے جانشین، ولیوں کے سردار، مشکل کشائی کا لقب پانے والے،داماد رسول ﷺ کا اللہ کے گھر خانہ کعبہ میں ظہور ہوا۔اس لحاظ سے اس ماہ مبارک میں رحمتیں لگاتار ہر انسان کے اردگرد منڈلا رہی ہوتی ہیں۔ جنہیں انسان مختلف عبادات، ذکر و اذکاراور وظائف کرکے پا لیتا ہے۔ اس لئے ماہ رجب میں ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی دیرنیہ خواہشات پوری ہوجائیں۔ اس ماہ میں اسے کچھ خاص کرامات اور رحمتوں کی جھلک دیکھنے کو مل جائے اور جنہیں رجب میں نازل ہونے والی رحمتوں کی جھلکیاں نظر آجاتی ہیں تو وہ ساری زندگی رجب کے ہر ہر لمحے کی قدر کرتے ہیں۔ اور اس ماہ میں اپنی وہ منتیں، مرادیں دل میں لئے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ جس کی خاص طور پر انہیں لمبے عرصے سے خواہش ہوتی ہے۔ لہٰذا اس ویڈیو میں ہم آپ سے 13 رجب میں مولا علی ؑ کی زیارت کاعظیم ترین مراقبہ ان افراد کے لئے شیئر کررہے ہیں۔ جن کی خواہش ہے کہ انہیں مولا علی ؑ کی زیارت اس رات میں نصیب ہو جب وہ اس دنیا میں ظہور پذیر ہوئے۔مگر اس سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ تفسیر برہان جلد نمبر 4 میں لکھا ہے کہ حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا اے علی ؑ! جنت میں ایک کنواں ہے۔جس کا نام تسنیم ہے۔ اس سے دو ندیاں بہتی ہیں جو کافی بڑی ہیں۔ تسنیم کے کنارے کرسیاں ہیں جس پر بیٹھے لوگوں کے ماتھے پر لکھا ہے کہ یہ لوگ علی ؑ سے محبت کرتے ہیں۔(تفسیر برہان جلد ۴ ص ۰۴۴)

13 Rajab Ka Khas Amal

Hazrat Ali ki ziyarat ka wazifa .

مولا علی ؑ سے محبت
لہٰذا مولا علی ؑ سے محبت رکھنے والے 13 رجب کی شب میں یہ مراقبہ اس طرح کریں کہ نماز اور دیگر عبادات ادا کرنے کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر14 بار درود پاک پڑھیں۔ اس کے بعد آنکھیں بند کرکے گردن کو تھوڑا سا اپنے دل کی جانب جھکا لیں۔اور تصور کریں کہ آپ کے دل پر نیلی اور سفید روشنی کے ساتھ یا علی ؑ لکھا ہوا ہے۔ جو بہت ہی روشن ہے اور چمک رہا ہے۔ جیسے ہی آپ یہ تصور قائم کریں گے تو چند لمحوں کے اندر اندر آپ کے حواس خمسہ کھل جائیں گے۔ جسے باطنی آنکھ بھی کہتے ہیں۔ جونہی آپ کے باطن کی آنکھ کھلے گی تو آپ کا تصور حقیقت کا روپ دھا ر لے گا اور آپ کو اپنے دل پر نیلی اور سفید روشنی سے لکھا ہوا مولا کا نام مبارک یا علی ؑ بہت ہی روشن، بہت ہی خوبصورت اور نور کی مانند جگمگماتا ہوا اپنے دل پر لکھا ہوا صاف صاف دکھائی دے گا۔ اور اسی لمحے آپ کے دل کی دھڑکنیں بھی ہلکی سی تیز ہوجائیں گی اور پھر آپ کا دل بھی یا علی ؑ یا علی ؑ یا علی ؑ پکارنا شروع کر دے گا۔ اورن شاء اللہ چند ہی لمحوں کے اندر اندر آپ پر ایسی روحانی کیفیت طاری ہونے لگے گی۔ جس کی لذت آپ نے زندگی میں کبھی محسوس ہی نہیں کی ہوگی۔ جب آپ پر ایسی کیفیت طاری ہوجائے اور آپ سکون کی اس کیفیت سے کبھی باہر نکلنا ہی نہ چاہیں تو قریب ہے کہ اسی لمحے آپ کو رخ مرتضیٰ شیرخدا کی زیارت ہوجائے۔ یاد رکھیں کہ جس دل پر مولا کے اسم مبارک یا علی ؑ کی ایک بار مہر لگ جائے اور اس کاقلب مولا کے ذکر سے زندہ ہوجائے تو ہر دھڑکن کے ساتھ وہ دل یا علی ؑ یا علی ؑ تا قیامت پڑھتا ہی رہے گا۔ حتیٰ کہ مرنے کے بعد بھی جب سارا جسم بوسید ہ ہوجائے گا تو انسان کا وہ دل کبھی نہیں مرتا جو مولا کے ذکر سے زندہ ہوچکاہو۔لہٰذاآپ بھی 13 رجب میں مراقبہ علی ؑ کریں اور مولا کی زیارت کا شرف حاصل کریں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات 13 رجب میں آپ کے دل کی تمام نیک تمناؤں کو قبول و منظور فرمائیں آمین ثم آمین۔