حضرت امام جعفر صادق ؑ کے ارشادات

islamic urdu quotes

quotes of imam jafar sadiq

ہمارے اس روحانی چینل پر مسائل زندگی سے نجات کے وظائف، دعائیں اور قرآنی تعویذات کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لیکن اس ویڈیو میں ہم آپ سے حضرت امام جعفر صادق ؑکے ایسے خوبصورت فرامین مبارک شیئر کریں گے۔جوآپ کی زندگی بدل کر رکھ دیں گے ان شاء اللہ۔
۱
جب مومن کے گناہ زیادہ ہوجاتے ہیں اور وہ نیک عمل انجام نہ دے کہ جس کی وجہ سے اس کا عمل گناہوں کا کفارہ قرار پائے تو خداوند عالم اس کو سختی اور پریشانیوں میں مبتلاء کرتا ہے تاکہ وہ اس کے گناہوں کا کفارہ قرار پائے۔
۲
گناہوں میں کوئی بہانہ نہ کرو۔ جھوٹی باتوں کی پیروی نہ کرو کہ ہم تو شیعہ ہیں۔ ہماری نجات ہے۔ اللہ کی قسم! ہمارا شیعہ وہی ہے جو اللہ کی اطاعت کرے۔
۳
خدا کی قسم نیک لوگ کامیاب ہوگئے۔ تم جانتے ہو وہ وکن لوگ ہیں؟ وہی لوگ جو چیونٹی تک کو اذیت نہیں دیتے۔
۴
ہر چیز کی ایک بنیاد ہوتی ہے اور اسلام کی بنیاد ہم اہل بیت ؑ کی محبت ہے اور اس کے بغیر ایمان ناقص رہتا ہے۔
۵
غیبت نہ کرو کہ اس سے تمہاری غیبت ہوگی۔ کیونکہ جو اپنے بھائی کے لئے کنواں کھودتا ہے۔ اس میں وہ خود گرتا ہے۔ جیسا کرو گے ویسا پاؤ گے۔
۶
وہ پانی جس کو سورج نے گرم کر دیا ہو۔ اس سے نہ تم وضو کرو، نہ غسل کرو اور نہ آٹا گوندھو۔ اس لئے کہ یہ مرض برص پیدا کرتا ہے۔
۷
جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ خداوند عالم اس پر موت کی سختی کو آسان کر دیں۔ اسے چاہیے کہ اپنے ماں باپ کے رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرے۔
۸
زمین پر ہل چلانے والے خدا کا خزانہ ہیں کیونکہ وہ پاکیزہ روزی اگاتے ہیں۔ یہی لوگ مقام کے لحاظ سے خدا کے قریب ترین ہوں گے۔ ان کو مبارک مبارک کہہ کر پکارا جائے گا۔
۹
دنیا میں لوگ باپ دادا کے ذریعے متعارف ہوتے ہیں اور آخر ت میں اعمال کے ذریعے سے پہچانے جاتے ہیں۔
۰۱
کسی کی دوستی پر اس وقت تک یقین نہ کرو۔ جب تک اسے تین مرتبہ غصہ نہ دلا دو۔
۱۱
خدا کی قسم تمہیں ضرور آزمایا جائے گا۔ خدا کی قسم ضرور تمہاری چھانٹی کی جائے گی۔ خدا کی قسم تمہیں ضرور چھلنی سے چھنا جائے گا۔ حتٰی کہ تم میں سے بہت ہی کم لوگ باقی رہ جائیں گے۔
۲۱
جب رسول خدا ﷺ کو رات کے وقت دیکھا جاتا تو آپ ﷺ کے چہرہ کے اطراف میں نور کا ایک ایسا دائرہ دکھائی دیتا جیسے چاند کا کوئی ٹکڑا ہو۔
۳۱
دنیامومن کے لئے قید خانہ ہے۔ پس قید خانہ میں آرام کہاں؟
۴۱
انسان کی رفیقہ حیات گردن میں ڈالے جانے والے ایک طوق کی طرح ہے۔ اب تم خود فیصلہ کرو کہ کیسا طوق اپنی گردن میں ڈالنا پسند کروگے۔ (لعنت کا طوق یا رحمت کا)
ناظرین یہ تھے حضرت امام جعفر صادق ؑکے 14 خوبصورت ارشادات مبارک۔ امید ہے کہ آپ کی روح کو بھی انتہائی سکون ملا ہوگا۔ لہٰذا اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار Comment Box میں ضرور کریں۔ اور کسی بھی روحانی مسئلے کے حل کے لئے وظائف، دعا یا قرآنی تعویذات حاصل کرنے کے لئے ان نمبرز پر ہم سے رابطہ کریں۔
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555