آج ہم آپ کو Hسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Nature Of Letter H

Hنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کے نام Hسے شروع ہوتے ہیں وہ زیادہ تر کامیاب پائے گئے ہیں۔ان میں زیادہ تر اپنے کام کو لے کر بہت ایماندارہوتے ہیں اور ہر کام کو ذمہ داری سے مکمل کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جوغلط حکمت عملی کی وجہ سے زیادہ ترقی نہیں کر پاتے۔ان میں سے زیادہ تر اپنے خوابوں کو لے کر بہت پر جوش ہوتے ہیں۔ ان کی خواہشات بہت الگ طرح کی ہوتی ہیں اور انہیں پورا کرنے کیلئے یہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے خوابوں اور خواہشات کو لے کر زیادہ سنجیدہ نہیں ہوتے بلکہ حالات کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں۔Hنام کے لوگ زیاد تر پر اعتماد ہوتے ہیں او زندگی کا ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔یہ لوگ اپنے کئے گئے فیصلوں کو زیادہ تر تبدیل نہیں کرتے۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو حالات کے مطابق اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کر تے ہیں اور اگر ضرورت پڑے تو انہیں تبدیل بھی کر لیتے ہیں۔ان میں زیادہ تر محبت کو لیکر بہت مخلص ہوتے ہیں۔یہ زندگی کے سفر میں ایک بار اگر کسی سے جڑ جائیں تو بہت صبر اور پیار سے اپنا رشتہ نبھاتے ہیں۔ایسے مرد جن کے نام Hسے شروع ہوتے ہیں وہ زیادہ تر خوشحال زندگی بسر کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو اپنی بیویوں پر حاوی رہنے کی عادت ہوتی ہے اور انہیں دبا کر رکھنا پسند کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کواپنی زندگی میں غیر معمولی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہ اپنی زندگی کو خوب Enjoyکرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض سنجیدہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اس لئے موج مستی سے دور رہتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر لوگ اپنے برتاؤ کو لے کر بہت محتاط ہوتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ بہت ادب سے پیش آتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو جلدی کسی سے متاثر نہیں ہوتے او نہ ہی اپنے ذاتی معاملات کو کسی کے ساتھShareکرتے ہیں۔یہ زندگی کے کے مختلف معاملات میں بہت غوروفکر کرتے ہیں اورا نہیں بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔اپنی اس عادت کی وجہ سے Hنام کے مرد زیادہ تر کامیاب پائے گئے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر نرم مزاج ہوتے ہیں مگر ان میں سے بعض میں لالچ کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے معاشرے میں انہیں اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر ہم بات کریں ایسی لڑکیوں کی جن کے نام Hسے شروع ہوتے ہیں تو ان میں سے زیادہ تر تخلیقی صلاحیت کی مالک ہوتی ہیں۔یہ زیادہ تر اکیلے رہنا پسند کرتی ہیں اور ہمیشہ اپنے دل کی مانتی ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جن کو باہر گھومنا پھرنا بہت پسند ہوتا ہے۔ان کو Natureسے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔اس لئے یہ قدرت کی بنائی گئی ہر چیز سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔انہیں دوسروں کی مدد کرنا پسند ہوتا ہے لیکن جہاں پر بات ان کے مفاد کی ہوتو وہاں یہ کسی کو بھی مشورہ دینے سے گریز کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنے مفادات کو پس پردہ کر کے دوسروں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرتی ہیں۔Hنام کی خواتین اپنی ازدجی زندگی کو بہت پیار اور سکون سے گزارنے کی خواہشمند ہوتی ہیں۔یہ اپنے شوہر کی بہت دیکھ بھال کرتی ہیں اور اسے خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض تھوڑی چالاک بھی ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کو دبا کر رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
یہ تھا H نام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟اگرHنام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔

Hنام والوں کے لئیے اسم اعظم
اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَاھَادِیُ 220مرتبہ پڑھیں۔اور اگرآپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہے جس کاآپ کو حل نہیں مل رہا توآپ ہمارے روحانی سینٹر سے قرآنی آیات کا نقش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔