آج ہم آپ کو Gسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Nature

G نام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کا نام G سے شروع ہوتا ہے ا ن میں سے زیادہ تر زندگی کے ہر معاملے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن یہ خوبیGنام کے سب لوگوں میں نہیں پائی جاتی کیونکہ ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو زندگی کے معاملات میں زیادہ عقلمندی سے کام نہیں لیتے اور اپنے فیصلوں میں جلد بازی کر جاتے ہیں۔ان کو لوگوں سے ملنا جلنا زیادہ پسند نہیں ہوتا کیوں کہ یہ تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو لوگوں سے ملنا جلنا اور دوستی کرنا بہت پسند ہوتا ہے۔ یہ لوگ زیادہ تر موج مستی میں بہت خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن موج مستی کرنے کا یہ عنصر ضروری نہیں کہ ہرGنام کے لوگوں میں پایا جائے۔ان میں سے بعض اپنی بات اور اپنے احساسات پر اس وقت تک ثابت قدم رہتے ہیں جب تک اپنی بات منوا نہیں لیتے کیونکہ ان کے ارادے بہت پختہ ہوتے ہیں۔اس لیے یہ لوگ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے جی جان لگا دیتے ہیں۔Gنام کے زیادہ تر لوگ زندگی کا ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر لیتے ہیں جس کی بدولت بعد میں انہیں پچھتانا نہیں پڑتالیکن یہ صلاحیت Gنام کے بعض لوگوں میں نہیں بھی ہوتی۔ان میں لوگوں کو پرکھنے کی خوبی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ لوگ بعض اوقات دوسروں کے بارے میں جلدی فیصلے کر لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں لوگوں کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض اپنی پرکھنے والی خوبی کو بہت بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہیں اور جن لوگوں کو پرکھ لیں ان کے ساتھ چلنے کی بہترین حکمت عملی اپناتے ہیں۔جس کی بدولت ان کو معاشرے میں عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
G نام کے مرد زیادہ تر اپنے رشتوں کو لے کر بہت ایماندار ہوتے ہیں۔یہ جسے اپنا ہمسفر چنتے ہیں آخری دم تک اس کا ساتھ نبھاتے ہیں مگران میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جوہر رشتے کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے۔G نام کے زیادہ تر مرد اپنی بیوی کو لے کر بہت حساس اور مخلص ہوتے ہیں اور آرام دہ ازدواجی زندگی بسر کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔G نام کے زیادہ تر مرد محنتی ہوتے ہیں اس لیے ان پر قسمت بھی نچھاور ہوتی ہے مگر ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو محنت کے بغیر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ترقی کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔چونکہ ان میں سے زیادہ تر ہر معاملے میں راست گو ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ لیکن بعض G نام کے مرد ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے معاملات میں خود غرض ہو جاتے ہیں اور اگر انہیں جھوٹ کا سہارا بھی لینا پڑے تو گریز نہیں کرتے جس کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسی خواتین جن کا نام G سے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر خاموش طبیعت کی مالک ہوتی ہیں۔ ان کو زیادہ شوروغل اور موج مستی پسند نہیں ہوتی۔ان میں زیادہ ترخواتین کم بولتی ہیں لیکن جتنی بھی بات کریں وہ بے مقصد یا فضول نہیں ہوتی۔یہ Straight Forwardہوتی ہیں اور ان کے بات کرنے کا انداز انتہائی زبردست ہوتا ہے مگر یہ خوبی Gنام کی تمام خواتین میں نہیں پائی جاتی کیونکہ ان میں سے بعض ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیدھی بات کرنا پسند نہیں کرتی بلکہ ہر بات کو گھما پھرا کر کرتی ہیں۔ان میں سے زیادہ تر بہت سمجھدار ہوتی ہیں اور اپنی ہر غلطی سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہیں۔انہیں جھوٹ بالکل پسند نہیں ہوتا اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتی ہیں۔یہ جلدی کسی پر اعتماد نہیں کرتیں اور نہ ہی دل کی بات کسی سے شیئر کرتی ہیں اس لئے ان کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکنG نام کی بعض لڑکیاں تھوڑی غصے والی بھی ہوتی ہیں اور کسی کی بات برداشت نہیں کرتیں جس کی وجہ سے ان کو بعض اوقات تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Gنام کی زیادہ تر خواتین پر سکون زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں اس لیے الجھنوں والے ماحول سے تھوڑا دور رہتی ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو دوسروں کے کاموں میں دلچسپی لینے کا بہت شوق ہوتا ہے اس لئے یہ زیادہ تر معاملات میں الجھنوں کو ختم کرنے کی بجائے مزید بڑھاتی ہیں۔G نام کی زیادہ تر خواتین اپنے مستقبل کو لے کر بہت سنجیدہ ہوتی ہیں اور اس کے لیے بہت محنت کرتی ہیں مگر ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی ہیں جو محنت کی بجائے سکون سے بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔یہ زیادہ تر عقلمند ہوتی ہیں لیکن کبھی کبھی Confusionمیں آکر کچھ غلط فیصلے بھی کر جاتی ہیں جن کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
یہ تھا Gنام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

G نام والوں کے لیئے اسم اعظم
اگرGنام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَا غَنِیُ 1060مرتبہ پڑھیں۔