فلک کے نظارو زمیں کی بہارو
فلک کے نظارو زمیں کی بہارو
سب عیدیں مناؤ حضور آگئے ہیں
اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو
اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو
خبر یہ سناؤ حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا
وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا
وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
ارے کج کناؤ ارے بادشاہو
ارے کج کناؤ ارے بادشاہو
نگاہیں جھکاؤ حضور آگئے ہیں
حضورآگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
سماں ہے ثنا ہے حبیب خدا کا
یہ میلا د ہے سرور انبیاء کا
سماں ہے ثناء ہے حبیب خدا کا
یہ میلاد ہے سرور انبیا ء کا
نبی کے گداؤ سب اک دوسرے کو
نبی کے گداؤ سب اک دوسرے کو
گلے سے لگاؤ حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضورآگئے ہیں
ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے
فضاؤں میں نغمات صلے علی کے
ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے
فضاؤں میں نغمات صلے علی کے
درود وں کے گجرے سلاموں کے تحفے
درودوں کے گجرے سلاموں کے تحفے
زباں پر سجاؤ حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
ہوا چارسو رحمتوں کا بسیرا
اجالا اجالا سویرا سویرا
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی
میرے گھر میں آؤ حضورا ٓگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
کہاں بے ظہوری کہاں ان کی باتیں
کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں
کہاں بے ظہوری کہاں ان کی باتیں
کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں
جہاں پر بھی جاؤدلوں کو جگاؤ
جہاں پر بھی جاؤدلوں کو جگاؤ
یہی کہتے جاؤ حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں، حضور آگئے ہیں