آج ہم آپ کو Fسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔

F Walon Ki Nature

F نام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کے نام F سے شروع ہوتے ہیں ان کی سب سے اچھی کوالٹی یہ ہے کہ یہ لوگ رحم دل ہوتے ہیں اور اپنے دل میں دوسروں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں۔F نام کے زیادہ تر لوگ ایماندار ہوتے ہیں۔ ہر معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ان کی خوبی جو ان کو سب سے منفرد بناتی ہے وہ یہ ہے کہFنام کے لوگ اپنی فیملی اور رشتہ داروں کو لے کر بہت caring ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ سب کا خیال رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوتا ہے۔ان میں سے اکثر افرادکو اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے بہت عزت ملتی ہے۔F نام کے لوگوں میں ایک مخصوص چیز دیکھی گئی ہے کہ ان کاکا روبارچھوٹے پیمانے پر ہو یا پھر وسیع پیمانے پر یہ اپنی محنت اور لگن سے اس میں جلدی ترقی کر لیتے ہیں۔ان میں سے اکثر افراد کا اندازگفتگو انتہائی خوبصورت ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے لوگ ان کی طرف جلدی Attract ہوجاتے ہیں۔ F نام کے لوگ اپنے کسی بھی معاملے میں دوسروں کا مشورہ لینا پسند نہیں کرتے اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے بعض اوقات انہیں نقصا ن اٹھانا پڑتا ہے۔
F نام کے مرد محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور محبت کے معاملے میں کافی خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ جس سے محبت کرتے ہیں اسے باآسانی حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان میں کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کومحبت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔F نام کے لوگ Naturallyبہت Caringہوتے ہیں۔اس لیے یہ اپنے ہمسفر کا اچھے طریقے سے خیال رکھتے ہیں۔یہ جس کام کی ذمہ داری لے لیتے ہیں اسے پایہ تکمیل تک پہنچا تے ہیں۔لیکن جب ان کی چاہت کی قدر نہ کی جائے تو پھر یہ اپنا رستہ بدلنے میں بھی دیر نہیں لگاتے۔Fنام کے مرد اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو Maintainرکھتے ہیں۔ لیکن ان کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ اگر یہ غصے میں آپے سے باہر ہو جائیں تو اپنا فائدہ یا نقصان نہیں دیکھتے اورغصے کی حالت میں ان کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے غصے پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جلد پر سکون ہو جاتے ہیں۔
Fنام کی خواتین بہت صبر کرنے والی ہوتی ہیں۔یہ زندگی کے ہر معاملے میں تحمل مزاجی سے کام لیتی ہیں۔لیکن کبھی کبھاریہ مشکل وقت میں گھبرا کر جلدی مایوس ہو جاتی ہیں۔دیکھنے میں تو بہت سخت مزاج لگتی ہیں لیکن دل کی بہت نرم ہوتی ہیں۔F نام کی اکثر خواتین میں بہت Attractionپائی جاتی ہے۔یہ اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کے بہت سنجیدہ ہوتی ہیں۔ ہر طرح سے اپنا رشتہ نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔لیکنF نام کی بعض خواتین ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو بہت ضدی ہوتی ہیں اور اپنے کئے ہوئے فیصلوں کو حتمی سمجھتی ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں زندگی میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ تھا Fنام کے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

F نام والوں کے لئیے اسم اعظم
اگرFنام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَا فَتَّاحُ480مرتبہ پڑھیں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555