آج ہم آپ کو Eسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔

E نام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کا نام E سے شروع ہوتا ہے وہ اپنی خواہشات کے مطابق زندگی بسر کرنا پسند کرتے ہیں۔یہ خوش اخلاق ہوتے ہیں اور دوسروں کی کہی ہوئی تلخ باتوں کو بھی خوشی خوشی ٹال دیتے ہیں۔ جبکہ ان میں سے بعض تھوڑے غصے والے بھی ہوتے ہیں۔اپنوں کے لیے یہ مخلص جذبات رکھتے ہیں اور ایمانداری سے رشتے نبھاتے ہیں۔ان میں چالاکی کا عنصر قدرِ کم پایا جاتا ہے۔ اس لئے دوسروں کی تنقید کو برداشت کر جاتے ہیں۔یہ لوگ خود کو پریشانیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر کام کو احتیاط سے کرتے ہیں۔ حالات کے مطابق اپنے اندر تبدیلیاں کر تے ہیں۔ان لوگوں میں محبت کولے کر جذبات بہت گہرے ہوتے ہیں۔یہ پیار کے معاملے با وفا ہوتے ہیں۔لیکن اگر کوئی ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے تو یہ اس کی طر ف دوبارہ مڑ کر نہیں دیکھتے۔یہ لوگ مشکل چیزوں کو آسان بنانے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ایسے لوگوں میں چیزوں کو لے کر بہت تجسس پایا جاتاہے۔لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جودوسروں کے معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔
ایسے مرد جن کا نام E سے شروع ہوتا ہے وہ ہر کام کو سمجھداری اور تحمل مزاجی سے سرانجام دیتے ہیں۔ اس لئے لوگ بے اختیار ان کی تعریف کرتے ہیں۔یہ محبت کرنے والے اور مخلص ہوتے ہیں۔Eنام کے بعض لوگوں میں خود غرضی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔اسی لئے یہ بعض اوقات دوسروں سے آگے نکلنے کی جدوجہد میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔انہیں زندگی میں ترقی کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اوریہ اس میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض کو اپنی غلط پلاننگ کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے باوجود یہ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرکے اپنی ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔یہ اپنے Careerکو لے کر بہت سنجیدہ ہوتے ہیں اور اس کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔
ایسی خواتین جن کے نامEسے شروع ہوتے ہیں بہتCreative ذہن کی مالک ہوتی ہیں۔ان میں سے اکثر گھریلو معاملات کی نسبت کاروباری معاملات کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔یہ زندگی میں کچھ نیا کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ایسی خواتین پختہ ارادوں کی مالک رہتی ہیں اور ہر حال میں اپنی منزل تک پہنچ کے رہتی ہیں۔ یہ دوسروں کی باتوں پر جلدی یقین کر لیتی ہیں اس لئے بعض اوقات انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔بعض E نام کی خواتین کو بن سنور کے رہنا انتہاء کی حد تک پسند ہوتا ہے۔ اس لئے یہ اپنیDressing کو لے کے بہت conscious ہوتی ہیں۔ لیکن کچھ سادگی کو بھی پسند کرتی ہیں اور حال میں خوش رہتی ہیں۔اگر ازدواجی زندگی کی بات کی جائے توEنام کی خواتین بہت اچھی ہمسفر ثابت ہوتی ہیں۔یہ اپنی فیملی اور شوہر کو لے کربہت مخلص ہوتی ہیں اور ایک خوشحال ازدواجی زندگی بسر کرتی ہیں۔
یہ تھا Eنام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟ اگر E نام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔

D نام والوں کے لئیے اسم اعظم
اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَا اوَّلُ185 مرتبہ پڑھیں۔اور اگرآپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہے جس کاآپ کو حل نہیں مل رہا توآپ اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کرکے ہمارے روحانی سینٹر سے قرآنی آیات کا نقش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555