آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام D اورQ سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔

D Or Q Ki Jori

ایسے لوگ جن کا نام D سے شروع ہوتا ہے وہ بہت ہمدرد اور غمگسار ہوتے ہیں ان کے دل میں دوسروں کے لئے بے حد خلوص ہوتا ہے ایسے لوگ اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں اور ان کے لئے Caringہوتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی بھی کام کرنے کے لئے پوری جی جان لگا دیتے ہیں یہ خود کا معاشرے میں ایک الگ مقام بنانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔اگر کوئی ان کی عزت نفس کو مجروح کرے تو یہ ان سے فوری نفرت کا اظہار کر دیتے ہیں۔ان میں سے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جوبہت مغرور ہوتے ہیں یعنی انہیں دوسروں کے جذبات کی کوئی قدر نہیں ہوتی اور یہ اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر ہم بات کریں Q نام کے لوگوں کی توایسے لوگ جن کا نام Q شروع ہوتا ہے وہ دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ ترجسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں اور اپنی تمام مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنی ذہانت سے کام لیتے ہیں۔ان کی شخصیت بارعب ہوتی ہے جس کی وجہ سے دوسرے افراد ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔ان میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو چہرے سے تو سخت مزاج نظر آتے ہیں لیکن اندر سے بہت نرم دل کے ہوتے ہیں۔یہ اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ مخلص اور وفادار ہوتے ہیں۔اگر ہم ان میں سے بعض لوگوں کے منفی پہلوں کے متعلق بات کریں تو یہ لوگ زیادہ ترخود غرض اور انا پرست ہوتے ہیں اور جو کام بھی کرتے ہیں وہ صرف اپنے مطلب کے لئے کرتے ہیں۔اگر یہ کسی کے ساتھ اچھائی بھی کریں تو اس میں بھی کہیں نہ کہیں ان کا اپنا مطلب یا مفاد چھپا ہوتا ہے۔

اگر بات کی جائے D اور Q نام کے لوگوں کی جوڑی تو اگر D نام کے مرد اور Q نام کی خواتین ہوں تو ان کی بہت سی خصوصیات ہیں جن میں اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی بنا پر ان کی ازدواجی رشتے میں تھوڑے بہت مسائل یا مشکلات آ سکتی ہیں لیکن اگر یہ دونوں آپس میں Cooperateکر کے چلیں تو ایک اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔دوسری طرف اگر Q نام کے مرد اور D نام کی خواتین ہوں تو ان کی بہت سی خصوصیات آپس میں ملتی جلتی ہیں جس کی بنا پر ایک Wonderfulجوڑی ثابت ہو سکتی ہے جب کہ Q نام کے بعض مرد انتہائی غصے کی حالت میں اپنا آپا کھو بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ازدواجی رشتے میں بعض اوقات تھوڑا بہتClash آجاتا ہے۔

لہٰذا اگر DاورQدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظمیَامَجِیدُ،یَاقَادِرُ362مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

یہ اسم اعظم 362 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555