حضرت امام جعفر صادق ؑ سے سنیے
کس کھجور میں ہے شفاء ہی شفاء
کھجور تو آپ ویسے بھی کھاتے ہی ہوں گے مگر امام ؑ کے ارشادات کی روشنی میں کھجور کے فائدے جاننے کے بعد جب آپ کھجور کھائیں گے توا ٓپ کو ملے گی اللہ کے کرم سے بہت ساری بیماریوں سے شفاء ہی شفاء۔اور کس کھجور میں شفاء کی تاثیر ہے یہ بھی آپ مولا ؑ سے ہی جانئے۔ ا س سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ مسائل زندگی سے لے کر امراض جسمانی و روحانی اور جادو ٹونے، بندش جیسے روحانی مسائل تک کی تمام ویڈیوز ہمارے اس چینل پر موجود ہیں۔جن سے آپ مستفید ہوسکتے ہیں اور اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر ہم سے وظائف، دعا اور قرآنی تعویذات سے متعلق راہنمائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اب آپ سے شیئر کر دیتے ہیں کہ امام ؑ نے کھجور کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ہے۔حضرت امام جعفر صادق ؑ کی خدمت میں ایک طبق میں کچھ کھجور پیش کئے گئے تو آپ ؑ نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ کہا گیا یہ برنی کھجور ہے۔


کھجور کے فوائد
امام ؑ نے فرمایا: اس پھل میں شفاء ہے نیز فرمایا:یہ ایسا پھل ہے جو اپنے ساتھ کوئی بیماری نہیں رکھتا اور اس سے کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی۔ جو کوئی ان خشک کھجوروں میں سے سات دانے رات کو سوتے وقت کھائے تو اس کے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔امام ؑ نے اپنے اس کلام کہ کھجور میں امراض کے لئے شفاء ہے اور ایسا پھل ہے کہ جس میں کوئی بیماری و تکلیف نہیں ہے، کے ذریعے لوگوں کو کھجور کھانے اور اس کے منافع اور فوائد سے استفادہ کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ جدید طبی و کیمیائی علم اپنے عظیم وسائل کی روشنی میں کھجور کی وضاحت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کھجور جسم کو گرم، خون کو گاڑھا اور جسم کی جلد کو شادابی و تروتازگی عطا کرتی ہے۔ جدید علم طب کہتا ہے کہ اگر کھجور کو دودھ میں ملا کر کھایا جائے تو اس سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر اسے دودھ میں پکا کر کھایا جائے تو جلن کے امراض کا علاج کرتی ہے۔ خشک کھانسی کا خاتمہ کرتی ہے۔ پھیپھڑوں کی جلن اور مثانے کی تکالیف کو دور کرتی ہے۔ خصوصاً بسمہ کھجور میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کی خصوصیات کے ضمن میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کھجور عورتوں کی ماہانہ عادت (حیض) میں غیر معمولی خون ریز ی کو روکتی ہے۔ اور دستوں کی روک تھام کرتی ہے اور مسوڑوں کی اصلاح کرتی ہے۔کئی دفعہ کی تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ جو لوگ کھجور کھاتے ہیں ان میں سرطان کے مریض کم ہی دیکھے گئے ہیں۔ ابھی تو علم اپنے ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ آئندہ علمی طاقت کھجورں میں پنہاں فوائد کو ظاہر کر دے۔ اور اس لذیذ پھل کی عظمت و قدروقیمت اور فوائد سے پورے علم کو آشنا کرائے۔ اور وہی وقت ہوگا کہ جب زمین پہ بسنے والے انسان امام جعفر صادق ؑکے افکار عالیہ کی حقیقت کو سمجھ سکیں گے اور امام ؑ کے اس کلام کی حقیقت کو جان لیں گے کہ کھجور میں بغیر کسی تکلیف کے شفاء رکھی گئی ہے۔ (کتاب طب اسلامی اور جدید میڈیکل سائنس)
امام جعفر صادق ؑ کے ارشاد مبارک کی روشنی میں بنائی گئی کھجور کے خواص پر مشتمل ہماری یہ ویڈیو آپ کو کیسی لگی ہے۔ اپنی رائے کا اظہار Comment بوکس میں ضرور کریں۔ اور روحانی مسائل سے نجات کے تعویذات حاصل کرنے کے لئے ابھی ہم سے رابطہ کریں۔

Female: 0321-7970893
Male:     0323-4028555